Description
Scammony Resin
The resin is a powerful and drastic cathartic, diuretic and hepatic. Useful in constipation and flatulence. It is generally combined with other cathartics to diminish its action and prevent griping. Both the Greeks and the Arabians prescribed it for gout and rheumatism.
Recommended Dosage
250 mg to 750 mg powder.
Contraindication
In inflammatory conditions of the alimentary canal. Should not be used for an extended period of time.
Scammonia, سقمونیا
ماہیت ۔
ایک بیل دار نبات کی جڑ میں شگاف دینے سے ایک قسم کی رطوبت منجمد ہوجاتی ہے۔جو سقمونیا کہلاتی ہے۔اس کا رنگ باہر سے خاکستری یا سیاہی مائل بھورا ہوتاہے۔بآسانی ٹوٹ جاتاہے۔ تازہ ٹوٹی ہوئی سطح چمک دار نیم شفاف اور مسام دار گہرے بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔اس کی بو خاص قسم کی آتی ہے۔اور مزہ خراب سا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔ فلسطین ،شام اور ایشیا کوچک میں اس کا پودا ملتاہے۔
پودےکی ماہیت ۔اس کی جڑ ایک سے تین انچ لمبی اور گول ہوتی ہے۔جڑ کا اوپر کا سرا قدرے چھوٹا ہوتاہے۔اور اس پر پتلی شاخیں ہوتی ہیں ۔جڑیں عموماًٹیڑھی یعنی بل کھائی ہوئی ہوتی ہیں ۔ رنگت اوپر سے بھوری زردی مائل اور اندر سے خاکی اس کی ساخت ریشہ دار ہوتی ہے۔اور خالص قسم کی بو پائی جاتی ہے۔
سقمونیا آج کل مصنوعی طورپر بھی تیار کیاجاتاہے۔یا سقمونیا بوٹی کی جڑ کو الکحل نوے فیصد میں ٹنکچر بناکر اس کی تلچھٹ پانی میں بیٹھ کر پھر اس پانی کو خشک کرکے حاصل کیاجاتاہے۔اصل سقمونیاپانی میں حل ہوجاتاہے۔اور ذرا سے دباؤ سے ٹوٹ جاتاہے۔
افعال اندرونی ۔مسہل قوی مخرش آمعاء قاتل و مخرج کر م شکم مقوی معدہ و جگر مسقط جنین ۔
بیرونی افعال۔جالی اورمحلل۔
استعمال۔
سقمونیاکو بیرونی طورپر بہق برص نمش کلف اور داد جیسے امراض جلدیہ پرضماد کرتے ہیں۔اور دردسرکہنہ وجع المفاصل اور عرق النساءتحلیل و تسکین کیلئے لگاتے ہیں۔
اندرونی طور پر کھلانے سے رقیق دست بکثرت آتے ہیں ۔لہذا استسقاء سکتہ اور قبض شدید میں کھلاتے ہیں اور مسہلہ ادویہ کا فعل قوی کرنے کیلئے ان کے ہمراہ ملاکردیتے ہیں ۔کرم شکم کو ہلاک کرنے کیلئے اور نکالنے کیلئے تربد کا مسہل ہے۔
احتیاط ۔
سقمونیا سے معدہ اور آنتوں میں خراش ہونے کے علاوہ متلی اور کرب یعنی بے چینی پیداکرتاہے۔لہذا اس کو دوسری ادویہ کے ہمراہ ملاکر اور اصلاح کرکے استعمال کرنابہتر ہے۔
سقمونیا کی اصلاح ۔
ایک سیب یا بہی لے کر اس میں سوراخ کرکے سقمونیا بھردیں اور پھر خارج شدہ اجزاء سے سوراخ کو پر کرکے اوپر آٹالپٹ کر تنور میں رکھ دیں ۔جب آٹا سرخ ہوجائے تو تنور سے نکال لیں اور آٹا علیحدہ کرکےسقمونیا نکال کر استعمال کرتے ہیں۔اس کو اصلاح شہدسقمونیا یا سقمونیامشوی کہتے ہیں۔
اگر نازک مزاج لوگ اس سیب کو کھالیں تو بھی دست آنے لگتے ہیں ۔
فوائد خاص ۔ مسہل صفراء مسہل قوی ۔
مضر۔ متلی ،مکرب ۔
مصلح ۔ گلاب ۔
بدل ۔ ایلوا،ہلیلہ ۔
مقدارخوراک ۔ دو سے پانچ رتی تک ۔
Reviews
There are no reviews yet.