Description
الشفاء، قلبی کیپسول۔
Al Shifa, Qalbi Capsules.
فوائد : دل کی کمزوری، دل کی شریانوں کا بند ہونا، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، بلڈپریشر کی زیادتی، بے چینی، دل کی گھبراہٹ، اینگزائٹی، ان تمام مسائل کے لیے مفید دواء۔
دواء برائے ایک ماہ۔
ہوم ڈلیوری آل پاکستان۔
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح، اور یک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70
:پرہیز
آلو، گوبھی، بندگوبھی، شملہ مرچ، اروی، بھنڈی توری، مونگرے، مٹر، بڑاگوشت، سری پائے، کلیجی، دال چنا، دال ماش، ارہر کی دال،تمام مشروبات، کولڈڈرنکس وغیرہ،۔
ٹھنڈاپانی اوربرف، ٹھنڈا دودھ،سیب، کیلا، مالٹا، کینو، ہرطرح کی، تلی ہوئی اورفرائی چیزیں، چاو ل، پنیر، چیز، تمام بیکری آ ئٹم ہرطرح کی، سفیدچنے، نان، خمیری، روٹی ،چائے اورگرین ٹی، کھٹی اورچٹپٹی چیزیں، بناسپتی گھی، کارن آئل، آئل بنولہ، سو یا بین آئل
مونگ پھلی، ملوک، فالسہ، جامن، چقندر، لوبیاسفید اور سرخ، تمام کھٹے میٹھے پھل، املی، آلو بخارا، تربوز، کانجی، دھی بھلے، آلو چنے، کھٹی لوکاٹ، سموسے، پکوڑے، چائے رس، باقر خانی ، چائنیز کھانے، نوڈلز ، پاستہ، برگر، شوارما، وغیرہ۔
: مفیداشیاء
دیسی آٹے کی روٹی،انڈہ آملیٹ اور اُبلاہوا انڈہ، میٹھا انڈہ، ہاف فرائی اندہ، سرسوں کاساگ، پالک، پودینے کی چٹنی، پیاز، میتھی، کریلے، شلجم سفید اور پیلے، گا جر کا سالن، کالے چنے شوربہ والے، بکرے کاگوشت شوربے والا، دیسی مرغی کا گو شت، فارمی مرغی کا گوشت، تیتر، بٹیر
مچھلی، لوکی، بکرے کے گوشت والا پلاؤ، نیم گرم دودھ، بکری کا دودھ، اونٹنی کا دودھ، ٹینڈے، گھیاکدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، ٹماٹرپیازکا سالن، دیسی مرغی شوربے والی، شہد خالص، کھیرا، مولی، گاجر، دہی، تازہ مکھن۔
: خشک میوہ جات
میٹھابادام،اخروٹ (دوسے زیادہ نہیں) تل سفید، کشمش، چلغوزے، ناریل خشک، کاجو، انجیر۔
: مربہ جات
آملے کامربہ، ہڑہڑکامربہ، گلکند،گاجرکامربہ، ادرک کا مربہ
: پھل
میٹھا آم، آڑو، میٹھاانگور، پپیتہ،شہتوت، گنا،خربوزہ، انناس، گرما، سردا، خوبانی، میٹھی لوکاٹ، امرود بغیر بیج، ناشپاتی، عناب، کھجور۔
: قہوہ جات
پودینے کاقہوہ، ادرک کاقہوہ، دارچینی کاقہوہ، کالے زیرہ کا قہوہ، اجوائن کاقہوہ۔
: میٹھی چیزیں
سوجی کاحلوہ دیسی گھی میں تیارشدہ، گاجر کا حلوہ، گاجر کی کھیر، چاول کی کھیر،فرنی،گڑوالے چاول زردہ، گندم کادلیہ دودھ میں تیارشدہ، سویاں۔
: روغنیات
روغن بادام، روغن سرسوں، روغن تل، روغن زیتون، روغن کلونجی، دیسی گھی۔
نوٹ : دل کے مریضوں کے لیے یہ پرہیز لازمی ہے۔
:دل کے بارے معلومات
دل کی بیماری اس وقت پوری دنیا میں مردو خواتین دونوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان میں ہونے والی اموات میں سے 35 فیصد سے زائدکی وجہ یہ ہی ہے کینسر کی تمام اقسا م سے ہونے والی اموات ملا کر بھی دل کے دورے کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے کم ہیں
کیا وجہ ہے کہ دل کی بیماری اس قدر جان لیوا ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب اس کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں تو عموما لوگ اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں جب کسی کو سینے میں شدید درد اٹھتا ہے وہ تب ہی ایمر جنسی میں رجوع کرتا ہے، ورنہ اس کی دیگرعلامات کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی ۔جس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اکثر دل کے دورے میں علامات اتنی واضح یا شدید نہیں ہوتیں
دل کے دورے کی علامات کا انحصار صنف اور انسان کی جسامت پر بھی ہوتا ہے ڈاکٹرز بھی ا س سلسلے میں تنبیہ کرتے ہیں کہ دل کے دورے کی معمولی سے معمولی علامت کوبھی نظر انداز نہ کیا جائے ۔ یہ علامات سینے سے ہٹ کر بھی ہو سکتی ہیں ،جیسے سینے میں جلن،پٹھوں میں کھنچاؤ،اور درد وغیرہ۔
اس کے علاوہ جو لوگ 65 سال سے زیادہ کے ہیں ان کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اگر ان میں کولیسٹرول کی زیادتی، بلند فشارِخون، موٹاپا، تمباکو نوشی، یا ذیابیطس کی بیماری موجود ہے تو انہیں دل کی حرکت اور اس کی صحت پراور بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے
دل کی بیماری کا مطلب ہے کہ آپ کے دل کے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہےدل کے ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ لوگ اکثر بیماریوں میں ہسپتال میں داخل ہونا نہیں چاہتے ،وہ گھر میں رہتے ہوئے ہی علاج کراتے رہنا پسند کرتے ہیں ،لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اور بیماریوں میں تو اگر علاج کچھ دن کے لئے چھوڑ دیا جائے تو اس میں جان کا اتنا خطرہ نہیں لیکن دل کی بیماری جیسے دل کے دورے میں غیرسنجیدگی یا دیر کا مطلب ہے فوری موت۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات بھی ہارٹ اٹیک کے باعث ہوتی ہیں اور امراضِ قلب کا حملہ اکثر اس وقت ہوتاہے جب انسان ہر لحاظ سے اپنے عروج کے دور سے گزر رہا ہوتا ہے ،یعنی 40 سے 50 سال کی عمر کے درمیان کسی حصے میں اور ہر 100میں سے نصف افراد اسپتال لے جانے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔
: دل کے دورے کی اہم علامات مندرجہ ذیل ہیں
نمبر1: بے چینی۔
Restlessness.
ہارٹ اٹیک کی وجہ سے عام طور پر بے چینی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے یا یہ کہہ لیں کہ موت کا خوف یہ بے چینی بڑھا دیتا ہے۔جسم میں بے چینی اور بے آرامی بڑھنا دل کے دورے کی سب سے پہلے ظاہر ہونے والی علامتوں میں سے ایک ہے۔
نمبر 2: سینے میں درد۔
Chest Pain -Angina.
سینے میں دردہارٹ اٹیک کی سب سے نارمل اور ظاہری علامت ہے۔اس علامت کوعموماً ہم سب اہمیت دیتے ہیں ۔لیکن تمام ہارٹ اٹیکس میں سینے میں درد ہو ایسا ضروری نہیں۔ بلکہ بعض اوقات سینے کا درد دل کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ دل کی بیمار ی سے متعلق سینے کا درد چھاتی کی ہڈی میں عین درمیان میں ہوتا ہے ذرا سا بائیں جانب کی طرف، اور اس میں محسوس یہ ہوتا ہے کہ سینے پر کوئی ہاتھی چڑھ کر بیٹھ گیا ہے۔
لیکن اس کے علاوہ بھی ایک بے آرامی،سینے کا بھنچنا،دباؤ یا بھاری پن محسوس ہو تا ہے۔لیکن بعض خواتین کا کہنا ہے جو کہ اس کیفیت سے گزر چکی ہیں کہ درد کوئی غیر معمولی نہیں تھا کہ اس کے بارے میں سوچا جاتا کہ یہ ہارٹ اٹیک ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ ان کو اکثر سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے بجائے دباؤ یا درد کے ان کا سینہ جل رہا ہوتا ہے۔بعض دفعہ لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ہے۔لیکن یہ دراصل دل کی وجہ سے ہوتا ہے۔
نمبر3: کھانسی۔
Cough.
مسلسل کھانسی بھی دل کے فیل ہونے کی علامت ہے۔جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں پانی چلا جاتا ہے ۔کچھ کیسز میں جن لوگوں کا دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ان کے بلغم میں خون بھی آنے لگتا ہے۔
نمبر 4: چکر آنا۔
Dizziness.
ہارٹ اٹیک کی صورت میں سر ہلکا ہو جاتا ہے اور اکثر بے ہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے ،اس کے علاوہ چکر بھی آنے لگتے ہیں ایسے میں دل کی دھڑکن نارمل محسوس نہیں ہوتی
نمبر 5 : تھکن۔
Tiredness.
خاص طور پرخواتین میں غیر معمولی تھکن سوار رہتی ہے ۔دل کے دورے یا دل کی بیماری کی صورت میں خواتین پہ کئی دنوں ،ہفتوں تھکن طاری رہتی ہے اور وہ ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں
یہ بھی علامت ہے کہ آپ کا دل صحیح طور پر کام نہیں کر پاتا۔ البتہ صرف تھکن کا ہونا دل کی بیماری کی علامت نہیں ہے،تھکن کی تو اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔لیکن جب آپ کو اپنی طبیعت اچھی محسوس نہ ہورہی ہو اور ہوا بھی آپ کو چھو کر گزرے تو آپ کو برُا محسوس ہو رہا ہو ایسے میں اپنی علامات کو انٹر نیٹ اور کتابوں میں ڈھونڈنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ وقت کا ضیاع خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
نمبر 6 : متلی یا بھوک کا نہ لگنا۔
Nausea or Lack of appetite.
یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے کہ لوگ ہارٹ اٹیک کے دوران متلی محسوس کریں یا ابکائیاں آنے لگیں۔اس میں پیٹ پر سوجن آجاتی ہے جس کی وجہ سے بھوک بھی متاثر ہوتی ہے۔
نمبر7 : جسم کے دیگر حصوں میں درد۔
Pains in other parts of body.
کئی بار دل کے دورے کا درد سینے سے شروع ہوکر کندھے، بازو،کہنی،پیٹھ،گردن ،جبڑے اور پیٹ تک پھیل جاتا ہے۔لیکن بعض اوقات سینے میں کوئی درد نہیں ہوتا بلکہ ان دوسرے جسم کے حصوں میں درد ہونے لگتا ہے جیسے کہ ایک بازو میں یا دونوں بازوؤں میں ، دونوں کندھوں کے درمیان یہ درد آتا اور جاتا رہتا ہے۔
نمبر 8: بے ترتیب اور تیز دھڑکن۔
Palpitation and arrythmia.
ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ عام طورپر دھڑکن اگر کبھی کبھی بے ترتیب ہو جائے تو اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں لیکن اگر بہت تیز اور بے ترتیب دھڑکن ہو ،اس کے ساتھ کمزوری، سانس لینے میں دشواری ہورہی ہو تو یہ تشویش کی بات ہے، اور اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے یا دل کے فیل ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے۔اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ ہارٹ فیل یا اچانک موت کا سبب بن سکتا ہے۔
نمبر9 : سانس لینے میں دشواری یا سانس کا ٹوٹنا۔
Difficulty in breathing.
بعض لوگ آرام کے وقت یا سرد موسم میں یا سخت کام کے دوران سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں ۔یہ استھما کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ سانس کا نہ آنا ،یا ٹوٹ ٹوٹ کر آنا یا سانس لینے میں دشواری محسوس کرنا دل کے افعال کی کارکردگی متاثر ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہےاکثر و بیشتر لوگ ہارٹ اٹیک کے دوران کسی قسم کا کوئی درد محسوس نہیں کرتے لیکن سانس لینے میں بہت زیادہ دشواری محسوس کرتے ہیں کارڈیا لوجسٹ کا کہنا ہے
کہ ان کی سانس ایسے ہوتی ہے جیسے وہ میراتھن دوڑ کر آرہے ہوں جبکہ وہ اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں ہوتے ۔ہارٹ اٹیک کے دوران سانس لینے میں دشواری اکثر سینے کی بے آرامی کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن اس کے بغیر بھی یہ مسئلہ دل کی بیماری میں سامنے آجاتا ہے۔
نمبر10 : پسینے کی زیادتی
Excessive sweating.
دل کی بیماری یا اٹیک میں ٹھنڈے پسینے آنا ایک بہت عام علامت ہے جس کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔ آپ کسی کرسی پر بیٹھے ہوں گے اور آپ کو ٹھنڈے پسینے آنا شروع ہو جائیں گے ،جیسے کہ آپ نے بہت محنت کی ہو جبکہ آپ صرف بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں ۔
نمبر 11 : سوجن۔
Swelling.
دل کی کارکردگی متاثرہونے کی صورت میں آپ کے جسم میں پانی بھر جاتا ہے جس سے جسم کے مختلف حصوں میں سوجن ہو جاتی ہے جیسے کہ پیروں،ٹخنوں ،پیٹ ،پنڈلیوں وغیرہ پر خاصا ورم نظر آتا ہے۔اس میں سوجن کی وجہ سے اچانک وزن بھی بڑھ جاتا ہے اور بھوک کی کمی بھی ہو جاتی ہے۔
نمبر 12 : کمزوری۔
Weakness.
ہارٹ اٹیک سے پہلے یا اس کے دوران کچھ لوگوں کو بہت شدید قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ان کو اس قدر کمزوری تھی کہ ان کو لگتا تھاکہ شاید وہ اپنی انگلیوں میں ایک کاغذ بھی نہیں پکڑ سکیں گی۔
ان تمام علامات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان پر غور و فکر کریں۔ دل جسم کا سب سے نازک حصہ ہے اور اس پر ہی زندگی کا پورا نظام منحصر ہے ۔ دل کے دورے سے بچاؤکے لیے دل کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
(الشفا ء نیچرل ہربل دواخانہ)
Reviews
There are no reviews yet.