Description
The gum is rich in gallic and tannic acids and is a powerful astringent given internally for phthisis and haemorrhage of stomach and the bladder, in heavy menstrual bleeding, leucorrhoea, fever and ringworms. It is extensively used by women in cases of backache. As its action is mild it is suitable particularly for children and delicate women suffering from diarrhoea and dysentery. Also useful in seminal debility, nocturnal emission, spermatorrhoea and sexual debility.
The flowers are useful in orchitis and rheumatism.
Recommended Dosage : Gum : 500 mg to 1.5 g powder; Flowers : 7 to 10 g powder.
Contraindication : The gum and the flowers have no known warnings or contraindications
کمَرکس
مختلف نام:– (اردو) چینا گوندڈھاک کا گوند (عربی) صمخ پلاس (ہندی) کمرکس (سنسکرت) پلاش (فارسی) صمغ پلاس (انگریزی) بنگاکائٹو
پہچان :۔ درخت پلاس کے تنے میں شگاف دینے جو رس نکل کر جم جاتا ہے اسے جمع کرلیتے ہیں اسمیں کسی قسم کی بو نہیں ہوتی ہندوؤں کو زمانہ قدیم سے اس دوا کا علم ہے اور ان کے نزدیک یہ ایک مقدس درخت ہے اس کے لال پھول کا دیوی کی قربانیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اس درخت کے بیجوں کو پلاس پاپڑا اور پھولوں کو گل ئیسو کہتے ہیں جن کا بیان الگ درج ہے اس میں گیلگ ایسڈ اور ٹینک ایسڈ بکثرت ہوتا ہے۔
رنگ :۔ سرخی سیاہی مائل
ذائقہ :۔ نہایت کسیلا قابض
مزاج :۔ گرم وخشک
مقدار خوراک :۔ 1 گرام سے 3 گرام تک
افعال و استمال
خشک قابض اور ممسک ہے محلل اورام ، مدر بول دافع بلغم ہیں پھوڑے پھنسیوں ، کمراور رحم کی طاقت کیلئے دوسری دواؤں کے ہمراہ یا گھی میں بھونکر اس کی پنجری بناکر زچہ عورتوں کو کھلاتے ہیں اسی وجہ سے اس کانام کمرکس مشہور ہے ممسک و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے مقوی باہ اور دافع رقت و جریان حابس سیلان سفوف ومعاجین میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال بندکرنے کیلئے سفوفاًاستعمال کرتے ہیں مجفف ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم لیکوریا کیلئے حمولاًبہت زیادہ میں بہت فائدہ مند ہے اس کو تنہا یا مصری کے ہمراہ سفوف کر کے دودھ کے ساتھ مذکورہ امراض میں استعمال کرتے ہیں قابض اور مقوی ہونے کی وجہ سے سنگرہنی اور خروج مقعد میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔
Reviews
There are no reviews yet.