Description
Buzidan, Sweet Pellitory Root
It is alterative, aphrodisiac, deobstruent and tonic. It is useful in rheumatism, gout and enlargement of liver and spleen.
Recommended Dosage : 2 to 3 g powder.
Contraindication : This herb has no known warnings or contraindications.
Buzidan – Sweet Pellitory Root – بوزیدان
ماہیت ۔ سفید رنگ کی ٹھوس اور سخت جڑ ہے جوکہ حجم اور طول میں انگلی کے برابر اس سے بڑی ہوتی ہے۔اور اسکے اوپر لکیریں کھینچی ہوئی ہیں۔
رنگ ۔ سفید ۔
ذائقہ ۔ قدرے شیریں۔
یہ ستاور کی طرح ہوتی ہے ۔ مگر ستا ورنہیں،مگر بوزیدان کی ماہیت میں اختلاف پایاجاتا ہے۔
مزاج ۔ گرم خشک درجہ دوم ۔
استعمال ۔ ملطف مدربول اور مقوی ومحرک باہ ہے۔اس کو باہ معاجین اور سفوف میں شامل کرکے بکثرت استعمال کرتے ہیں۔صفراوی مادے کو دستوں کے ذریعے خارج کرتا ہے۔
صرف بوزیدان کا سفوف بناکر دودھ کے ہمراہ کھانا مقوی باہ ہے۔اور بعض اطباء اس میں مصری ہموزن شامل کر لیتے ہیں۔اعصاب اور مفاصل کو اخلاط غلیظ سے پاک کرنے کے باعث المفاصل اور نقرس کو فائدہ دیتی ہے۔
فوائد خاص ۔ مسہل صفراء ۔
مضر۔ خصیوں کیلئے ۔
مصلح ۔ شہد خالص اور رائی
مقدارخوراک ۔ تین سے پانچ گرام تک ۔
Reviews
There are no reviews yet.