Description
Below are Lepidium Iberis (Tudri) Benefits related alternative medicine supplements and vitamins. Also explore information on treatment, health benefits & side effects with Lepidium Iberis (Tudri) Benefits products. Many of the sources come from our Encyclopedia of Natural Health and include relevant health topics. Uses vary, but may include , Restoring Libido, and Increasing Blood Flow and are non-FDA reviewed or approved, natural alternatives, to use for , Dry Skin, and Infertility.
Recommended Dosage : 10 g powder of dried seeds.
Contraindication : This herb has no known warnings or contraindications.
Wall Flower Seeds – تودری سرخ – تودری زرد – تودری سفید
ماہیت ۔
تودری تین قسم کی مشہور ہے پیلی تودری سفید تودری سرخ اسکے علاوہ ایک تودری سیاہ بھی بازار میں آتی ہے ان سب میں سے پیلی تودری کو زیادہ مفید جانا جاتا ہے۔
یہ ایک کھڑی جھاڑی ہوتی ہے جوایک فٹ سے دوفٹ اونچی ہوتی ہے اس کا پودا تنا شاخیں ملائم ہوتی ہیں یعنی یہ کھڑا پودامثل نرگس ہوتاہےلیکن اس کے پتے نرگس کے پتوں کی نسبت زیادہ نوک دار ہوتے ہیں۔موسم برسات میں اس کو پھول لگتے ہیں جن کو گل خیری کہتے ہیں ۔ یہ پھول رات کو پھولتا ہے اس لئے اس کو گل شبو بھی کہتے ہیں پھول خوبصورت بھینی خوشبو نہایت دل آویز ہوتی ہے جو کہ نارنگی جیسے زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔پھلی دونوں طرف سے کھلنے والی ڈھائی انچ لمبی ہوتی ہیں ۔ جس میں تخم بھرے ہوتے ہیں تخم پھیکا اور چیٹا ہوتاہے اس بوٹی کے پھول اور بیج ہی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں ۔
مقام پیدائش ۔ پاکستان ہندوستان ایران اور یورپ وغیرہ۔
مزاج ۔ گرم درجہ دوم اول درجہ میں تر۔
افعال ۔ مقوی باہ مولد منی اور مولد شیر مسخن ملطف مخرج و منفث بلغم مقوی معدہ بارد مسمن بدن اور ضماداًمحلل ہے ۔
استعمال ۔ تودری مقوی باہ مولدمنی مولدشیراور مسمن بدن ہے لہٰذا اس کا سفوف یا اس کے ہمراہ دیگرادویہ ملاکر دودھ کے ہمراہ کھلائی جاتی ہیں زیادہ تراس کا استعمال مذکورہ مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ منفث اور مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے ضیق النفس میں پیسٹ بنا کر استعمال مفید ہے سینہ اورشش کو اخلاط غلیظ سے پاک کرتی ہے۔محلل ہونے کے باعث ضماداًاورام کو تحلیل کرتی ہے۔
روغن خیری زرد بعض طلاؤں میں بےسیس زمین کا کام دیتا ہے اس کے بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ گل خیری روغن کنجد میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں۔جب ان کااثر روغن میں آجائے تو پھول بدل دیں ۔ اس طرح دو مرتبہ نئے پھول ڈالنے سے روغن خیری زرد تیار ہوتاہے۔۔
فوائد خاص ۔ مقی باہ اور مخرج بلغم ۔
مضر۔ سوزش دنیا اور پانی سے تر کرنا ۔
مقدارخوراک ۔ سات سے دس گرام
Reviews
There are no reviews yet.