ہمارے نام نہاد اسلامی معاشرے میں بے شمار لوگ اس بات سے بھی واقف نہیں کہ غسل کب اور کیوں واجب ہوتا ہے اور غسل کا مسنون طریقہ کیا ہے۔ چونکہ جنابت کا تعلق بھی جنسی عمل سے ہے، اس لئے مصنوعی شرم و حیاء نے ہمیں غسل کے فرائض، وجوبِ غسل کی وجوہات اور غسل کا صحیح طریقہ جاننے سے بھی دور رکھا۔ مسلمان کہلوانے میں فخر محسوس کرنے والے بے شمار نوجوانوں کو غسل کی بابت ضروری معلومات نہ ہونے کی بناء پر وہ ہفتوں حالت جنابت میں رہتے ہیں اور انہیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی۔
اگر ان نوجوانوں کو مثبت طریقے سے جنسی تعلیم دی جاتی اور انہیں مباشرت اور احتلام کے بعد واجب ہونے والے غسل کا طریقہ معلوم ہوتا تو وہ طویل مدت تک حالت جنابت میں نہ رہتے۔