Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

جنسی عدم اطمینان کی وجہ سے شادی شدہ جوڑے طلاقوں کا سامنا کرتے رہیں گے۔

26 Mar, 2010 مباشرت اور جنسی تعلیم
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر لوگوں کو مثبت طریقے سے جنسی تعلیم نہیں ملتی تو وہ اپنے جنسی اعضاء سے کماحقہ واقفیت نہ ہونے کی بناء پر ان کے جائز استعمال سے بھی قاصر رہتے ہیں۔ بہت سے بے اولاد جوڑے صرف مثبت جنسی تعلیم کے فقدان کی وجہ سے ساری زندگی اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں۔ اور بعض دفعہ جنسی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے حمل ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ حالانکہ اگر معاشرے میں اپنے جنسی مسائل کو ڈسکس کر کے حل کرنے کی جرات ہو تو اس قسم کے مسائل بآسانی حل ہو سکتے ہیں۔ہمارے معاشرے میں جہاں ایک طرف لوگ جائز و ناجائز کا علم نہ ہونے کے باعث نادانستگی میں اسلامی شریعت کی حدود پار کرتے جا رہے ہیں، وہیں یہ المیہ بھی موجود ہے کہ دوسری طرف بے شمار شادی شدہ جوڑے جنسی عدم اطمینان کی وجہ سے طلاقوں کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔

ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ یہ سب کچھ مثبت جنسی تعلیم کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اگر لوگوں‌ کو مثبت جنسی تعلیم دی جائے تو بے شمار لوگ اپنے جنسی مسائل کو خود حل کر سکتے ہیں اور بہت سے شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے سے جنسی طور پر مطمئن ہو کر طلاق جیسی بدترین حماقت سے بچ سکتے ہیں۔