Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

نسخہ:ہچکی کیلئے

20 Jan, 2011 دیسی طریقہ علاج

ہچکی کیلئے
اگر ہچکی شدید ہوتو اس کی تکلیف کا اندازہ صرف اس شخص کو ہوسکتا ہے جس کو یہ تکلیف ہو‘ عام آدمی کیلئے وہ صرف ہچکی ہی ہوتی ہے جبکہ اس مرض والے کیلئے ایک ایسی آگ جس کی تپش سے مکمل معدہ اور گلا جل رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں دو کار آمد علاج مجرب لکھ رہا ہوں۔ انشاءاللہ اس سے بہتری آجاتی ہے۔
ہوالشافی: ایک عدد فلفل سیاہ یعنی مرچ سیاہ میں سوئی چبھو کر اسے دیا سلائی سے آگ لگائیں پھر پھونک مار کر آگ بجھادیں اس طرح کرنے سے جو دھواں پیدا ہو اسے ناک کے ذریعے اندر کھینچیں بس دھواں اندر جاتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔ کئی مریضوں پر آزمایا ہے۔ مجرب نسخہ ہے