Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

نسخہ الشفاء : خناق کا، دیسی حکیمی علاج

25 Apr, 2018 دیسی طریقہ علاج

یہ ایک بڑی مہلک مرض ہے کیونکہ اس سے مریض کی جان کے تلف ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے
اسباب : نزلہ زکام بگڑ کر یا کوا گر کر یا کسی خلط کی زیادتی سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے
خناق کی علامات :  مریض کے حلق میں بوجھ اور خراش ہو کر بار بار کھانسی اٹھتی ہے اور مریض کو حلق میں کچھ اٹکا ہوا معلوم ہوتا ہے اس لئے اس کو اندر نگلنے کی کوشش کرتا ہے مگر نگلنے میں تکلیف ہوتی ہے یہ مرض کبھی ملک کی بد قسمتی سے وباء کے طور پر پھیل جاتا ہے حسب ذیل نسخہ سے خناق کا بے ہوش مریض بھی فورا اٹھ بیٹھتا ہے
نسخہ الشفاء : ریٹھے کا چھلکا  12 گرام، پھٹکڑی 1 گرام، جوشاندہ بنا کر مریض کے حلق میں ڈال دیں فورا ہوش آجائے گا دن میں کئی بار غرارہ کروائیں اکیلا ریٹھے کا جوشاندہ بنا کر بھی غرغرہ کرانا مفید ہے لیکن پھٹکڑی سے اس کی تاثیر اور زیادہ ہو جاتی ہے
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal