Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

معلومات ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت

17 Jun, 2018 حکماء کےلئے نسخہ جات

الشفاء : ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت
معلومات مخصوص مستند اطبائے کرام کیلئے
اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جب تک تمام اعضاء کی کارکردگی درست اور ان کا باہمی ارتباط باھمی فطری نسبتی حسن توازن کی میزان پر موزون رہتا ہے تب تک صحت قائم رہتی ہے۔ یاد رہے قوت کا تعلق گلینڈز کے ساتھ ، احساسات و جذبات کا تعلق دماغ کے ساتھ ، جب کہ باہ یعنی خیزش و حرکت کا تعلق قلب کے ساتھ ہے۔
اصول علاج
سب سے پہلے سبب تلاش کیا جائے ، اس مرض کی وجوہات مثلا ذکاوت، جریان، سرعت، احتلام، وغیرہ کا تدارک کیا جائے، اس کے بعد خوردنی و مقامی مقویات، مبہیات، مہیجات اور مناسب اطلیہ ( طلاء ) کا استعمال کروایا جائے ، جریان یا ذکاوت دماغ و اعصاب کے خلیات کی تیزی اور نتیجتا بلغمی رطوبات کی کثرت کا مظہر ہے۔
سرعت انزال، جگر اور غدد ناقلہ کے، خلیات کی تیزی اور کیفیاتی طور کر حرارت کی زیادتی اور مادی طور پر صفراء سے مادہ کی رکت ( پتلا ہونا ) کا مظہر ہے احتلام کی وجہ قلب و عضلات کی تیزی، مادی طور پر سوداء اور ریاح کی کثرت کا مظہر ہے۔ 
علاج
جریان کی صورت میں محرکات قلب، ذکاوت حس کیلئے، مسکنات دماغ و اعصاب، سرعت کیلئے، محرکات دماغ و اعصاب، جب کہ احتلام کی صورت میں محرکات کبد و اغذیہ و ادویہ دینا ھی یقینی اور درست طریقہء علاج ہے جب سبب دور ہو جائے تو تعدیل مزاج کے بعد قوت بڑہانے کیلئے مقویات دیں ، تاکہ جگر ، گردے اور فوطے قوت سے لبریز ہو جائیں اگر خیزش و انتشار کی کمی ہو تو مبہیات و مقویات قلب اغذیہ و ادویہ دیں تا کہ ریاح صالحہ پیدا ہو اور دوران خون مخصوص اعضاء تک پوری قوت سے پہنچے، اگر مقامی نقص ہو تو بطور طلاء عضوی فعل کی رعایت ملحوظ رکھا کر طلاء تجویز کیا جائے، مثلا کسر و صغر و کجی کیلئے مرطوب طلاء، صلب کیلئے طلائے یابس و مقوئ عضلات، خیزش کیلئے طلائے مہیج و جاذب جو دوران خون کو عضو کی طرف تیز کر دے یاد رہے جوانی کا تعلق سب سے زیادہ خصیتین کی صحت سے وابستہ ہے اگر خواہش کی کمی ہو تو مقامی دغدغہ پیدا کرنے والی مہیج ادویہ استعمال کروانا چاہیئے ۔
چند ادویہ :  ذکاوت کیلئے، چاندی اور قلعی کا کشنیز والا مکلسہ جس میں 1 : 4 کھار کشنیز ملی ہو۔
جریان، چاندی اور مرجان کا مکلسہ خاص 1 جزو سفوف مغلظ 8 جزو میں ملا کر دیں۔
سفوف مغلظ ، موصلی انڈیا، ثعلب مصری، مصطگی رومی اصلی، جاوتری، بنسلوچن اصلی، روح لولوی سب برابر وزن۔
احتلام، سونٹھ ، ثناء مکی ، قفرالیہود، نمک طعام، قشر بندق ہندی، کبریت مدبر، خردل، ہر واحد 50 گرام، دند مدبر 20 گرام۔
مقوی خاص، مکلسہ الماس 1 جزو، مکلسہ ذہب 2 جزو، مکلسہ فضہ 4 جزو، مکلسہ یاقوت 4 جزو، روح مرواریدی 4 جزو، مکلسہ عقیق یمنی 4 جزو، مشک 1 جزو، عنبر 2 جزو، زعفران 4 جزو ،مومیائی اصلی 4 جزو
مقوئ متوسط، مکلسہ زنجفر خاص 1 جزو، ازراقی مدبر خاص 2 جزو، جدوار 4 جزو، عقرقرعا قرعا 4 جزو، کیسر 4 جزو، بیخ ہروی نصف جزو
مقوئ عام ،ازراقی مدبر خاص 4 جزو، مکلسہ مس نصف جزو، سلاجیت ح7سب ضرورت۔

عنانت ،  نامردی Impotenc
قوت مردمی کی کمزوری، ضعف باہ Sexual Debility
جنسی کمزوری۔
مردوں میں جماع کی ناقابلیت کو نامردی کہتے ہیں ۔ اس مرض میں قوت مباشرت جماع یا تو بالکل کم ہو جاتی ہے یا بالکل زائل ہو جاتی ہے ۔ جماع کی رغبت ہوتی ہیں نہیں یا قدرے انتشار ہو کر طبیعت رہ جاتی ہے انتشار سختی عضو تناسل کم اور قائم نہیں رکھ پانا ۔ کم ہمتی ہو جاتی ہے ۔
قوت باہ کا احساس بھی انسانی عقل کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے کہ جس کے معلوم کرنے اور بیان کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، اس کیفیت کے نظارہ کا اندازہ ہر قلب سلیم پوری طرح رکھتا ہے ، البتہ ان لوگوں کی حالت قابل افسوس ہے کہ باوجود معلوم ہونے اور احساس رکھنے کے بھی اس نعمت عظمی کو ضائع و برباد کرتے ہیں اور پھر عمر بھر نہایت تلخ زندگی بسر کر کے پچھتاتے ہیں ۔
اسباب :
کبھی یہ شکایت عضو تناسل یا خصیتیین میں کسی پیدائشی نقص کی وجہ سے ہوتی ہے ، جو عسر العلاج ہے لیکن عموما مباشرت کی کثرت اور جلق یا اغلام کی عادت سے یا عرصہ تک جریان منی اور کثرت احتلام کی شکایت رہتے ہے اور علاج کی طرف سے لیے پروائی رکھنے سے بھی یہ شکایت ہو جاتی ہے، بعض دفعہ اعضائے رئیسہ دل و دماغ جگر وغیرہ کے کمزور ہونے کی وجہ سے یا معدہ اور گردوں کے ضعیف ہونے سے بھی یہ حالت پیدا ہو جاتی ہے، کثرت تفکرات پریشانی ، غم و غصہ، خوف و حزن اور عام جسمانی کمزوری یا زیادہ موٹایا اور نشہ آور کا کثرت سے استعمال ، افیون ، بھنگ، شراب، چرس، کوکین وغیرہ کا پینا، تمباکو نوشی کا کثرت ، سگریٹ پینا بھی اس شکایت کو پیدا کرتا ہے۔
کم ہمتی ہو جاتی ہے ۔
مریض کے خیالات پست ہو جاتے ہیں ، خلل اعصابی پٹھوں کی کمزوری ، نروس سسٹم کی کمزوری ، ہاضمہ کی خرابی، سر میں چکر وغیرہ ہوتے ہیں ۔ پیدائشی طور پر نامردی، بچپن جوانی کی غلط کاریوں کی وجہ سے مادہ حیات منویہ ضائع ہونے سے نامردی ۔ کثرت جماع سوزاک کا نامکمل علاج ۔ جنسی اختلاط ۔ مدت دراز تک مباشرت سے پرہیز یا دور ہونے کی وجہ سے ۔ یا رہبانیت اور برس کوکین افیون کے سمیاتی اثرات ، عام جسمانی کمزوری ، حد سے زیادہ موٹا ہونا اور گردوں کی سوزش وغیرہ اس کے اسباب ہیں ۔
علامات :
عضو تناسل بیکار ہو جانے سے قوت جماع ناقص یا باطل ہو جاتی ہے ۔ کبھی معمولی سا انتشار سختی اکڑاہٹ ہو جاتی ہے اور قائم نہیں رکھ پانا۔ کبھی طبیعت ایسی منتشر ہوتی ہے کہ انتشار سختی بالکل نہیں ہوتا ۔ بعض اوقات جماع کی طرف رغبت ہی نہیں ہوتی ۔ ضعف دماغ کی حالت میں حواس کند اور
سر چکر کی شکایت ہوتی ہے ، نزلہ اور زکام ہوتا ہے۔
علاج
اگر دماغ کی کمزوری ہے تو اس صورت میں مغز بادام مغز کدو، مغز تربوز ، گوند ببول ، تخم کاہو، نشاستہ اور مصری کا دودھ میں حریرہ بنا کر مریض کو کھلائیں ۔
اگر دل کی کمزوری ہے تو زہر مہرہ بنسلوچن پیس کر دوالمسک معتدل یا مفرح بارد کے کھلائیں اوپر انار کا رس سیب کا جوس پلائیں ۔
دوالمسک معتدل جوہر دار یا خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر دار کھلائیں ۔
اگر گردے کمزور ہوں تو معجون بنا کر کھلائیں ۔
معجون : مغز پنبہ دانہ حب صنوبر کلاں، مغز پستہ مغز نارجیل، حب قلقل، مغز اخروٹ ہر ایک ایک تولہ۔ شقاقل مصری حب الزلم، زنجبیل ، لسان العصافیر ہر ایک 6 ماشہ ۔ سب کو کوٹ پیس کر شہد 7 تولہ ملا کر معجون بنائیں اور مقدار خوراک 7 ماشہ صبح کھلائیں ۔
عام جسمانی کمزوری کے لیے کشتہ طلا 2 چاول ، لبوب کبیر 5 ماشہ یا معجون جالینوس لولوی 5 ماشہ اوپر سے ماءالحم 5 تولہ مفید ہے ۔
حب عنبر مومیائی 2 عدد شام کو دودھ کے ساتھ کھانا کھانے سے پہلے ۔
حب خاص 1 گولی کھانا کھانے کے بعد ہمراہ دودھ
معجون آرد خرما معجون پیاز بھی مفید ہیں ۔
جریان منی کثرت احتلام کا علاج بھی دیکھا جائے
مولد منی دوا و غذا
نوٹ اگر قوت باہ قوت مردمی  یا  نامردی ختم ہو جائے تو ۔ قوت باہ میں نقصان ہوتا ہے تو اس کا نام جنسی کمزوری ضعف باہ کہتے ہیں ۔
پیدائشی نامردی ضعف باہ کسی پیدائشی نقص سے ہو تو اس کا علاج مشکل ہے یا ناممکن ہے ۔
ضعف باہ کے سبب اصول فطرت کے خلاف ورزی ہے ۔ اس طرح غیر فطری طریقے سے استعمال ہوتا ہے کہ تمام جسمانی قوتوں میں نقصان پیدا ہو جاتا ہے ۔
ہضم خراب ہو جاتا ہے ۔
دل و دماغ جگر گردے کمزور ہو جاتے ہیں ، خون کی پیدائش کم ہو جاتی ہے ۔
جسمانی رطوبتیں کم ہو جانے سے مادہ حیات منویہ کی کمی
اس طرح تفتیش مریض بالکل ناکارہ ہو جاتا ہے ۔
کشتہ طلا 2 چاول لبوب کبیر 5 ماشہ کے ساتھ ۔
ترش اور ٹھنڈی اشیاء کولڈڈرنک سے پرہیز کریں دوران استعمال تمباکو نوشی اور جماع سے پرہیز کریں ۔
معدہ کی خرابی ہو تو بادی تیز مصالحہ دار پکوان تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈز سے پرہیز۔
گوشت تازہ مچھلی دودھ تازہ انڈے مکھن چپاتی مغزیات سیب انگور امرود کشمش حسب ضرورت ہضم کھلائیں

نوٹ ؟ ان سب ادویہ کے طرق صناعت لکھے جا چکے ہیں  اس لیئے دوبارہ پوچھنے کی زحمت نہ کی جائے امید ہے مجھے اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں گے۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان۔
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں ۔
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70