Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

تھوک میں خون آنا

26 Mar, 2010 دیسی طریقہ علاج
یہ ایک بہت بری بیماری ہے جس کو عام طور سے حکیم سِل کہہ دیتے ہیں۔ مگر فی الحقیقت یہ اور بیماری ہے۔ اس کیلئے کیکر کے نرم پتے لے کر گھوٹ لیں اور پھر ذرا سی مصری ملا کر پلا دیں ‘ تھوک میں خون آنے میں مفید ہے ۔دوسرا نسخہ:۔ کیکر کا گوند ساڑھے چار ماشہ ‘ سوا دو تولہ گائے کے گھی کے ہمراہ ملا کر سات روز تک چٹائیں خون بفضلِ تعالیٰ بند ہو جائے گا۔ تیسرا نسخہ:۔ گوند کیکر چھ ماشہ رات کو پانی میں بھگو دیں اور علی الصبح مصری ملا کرپلا دیں فائدہ ہو گا۔ چوتھا نسخہ:۔ گائے کے گھی سے پراٹھے بنائیں اور صبح ناشہ میں نوش کریں خشک کھانسی کیلئے اکسیر ہے۔