Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

بالوں کو سیاہ کرنے کا قیمتی نسخہ

26 Mar, 2010 دیسی طریقہ علاج
بالوں کو سیاہ کرنے کا قیمتی نسخہ
کیکر کی پھلیاں چار سیر اس وقت لیں جب کہ ان میں خوب رس پڑ چکا ہو مگر اس کا بیج کچا ہو۔ ایک کھلے منہ کے مٹکے میں 20 سیر پانی ڈال کر مذکورہ پھلیاں اس میں ڈال دیں۔ پھر آدھا سیر لوہے کا بُرادہ بھی مٹکے میں ڈال دیں اور پھر گرمیوں میں 20 روز اور سردیوں میں 40 روز دھوپ میں رکھیں۔ تمام اجزاءمٹکے میں ڈالنے کے بعد مٹکے کے منہ پر کپڑا باندھ دیں۔ ہر تیسرے روز مٹکے کے پانی کو کیکر کی لکڑی سے ہلا دیا کریں۔ مطلوبہ دن پورے ہو جانے کے بعد پانی کو بہت احتیاط سے اوپر سے نتھار کر چھان لیں اور پھر بوتلوں میں ڈال کر رکھ دیں۔ لیجئے صاحب ! بالوں کیلئے اکسیری عرق تیار ہے۔
ترکیب استعمال:  بوقت صبح مذکورہ عرق میں سے 3چھٹانک سے لے کر 10 چھٹانک تک حسبِ عمر و طاقت استعمال کرائیں۔ مہینے بھر کے مسلسل استعمال سے سفید بال آہستہ آہستہ سیاہ ہونے لگیں گے اور جو بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں وہ رک جائیں گے۔ علاوہ ازیں مذکورہ عرق کمزوری جگر‘ رنگ کا پھیکا پن اور جریان احتلام میں بھی نافع ہے۔
نوٹ: سال بھر میں اس عرق کو ایک ماہ سے زائد استعمال نہ کیا جائے۔ اگر مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہوں تو پھر دو مہینے کے وقفے کے بعد دوبارہ ایک مہینے استعمال کیا جاسکتا ہے۔