Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

وزن بڑھانے کے لیے نسخہ

06 May, 2019 دل کی کمزوری کےلئے جڑی بوٹیوں سے علاج

وزن بڑھانے کے لیے نسخہ
جسم کا وزن بڑھانے کے لیے ایک خاص نسخہ جس سے بدن میں خون پیدا ہوکر وزن بڑھنے لگتا ہے
مغز بادام 250 گرام، لے کر گرم پانی میں بھگو دیں اور کچھ دیر بعد اس کا چھلکا اتار ڈالیں بعد ازاں چاقو سے اس کے چاولوں کے برابر ٹکڑے بنالیں اور پھر دو کلو دودھ ہلکی آگ پر پکائیں جب تقریباً آدھا کلو دودھ رہ جائے  تو مغز بادام ڈال دیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں جب دودھ گاڑھا ہوجائے اور مغز بادام دودھ میں مل جائیں تو اس وقت 7 دانے سبز الائچی اور روح کیوڑہ ڈال کر نیچے اتار لیں اور اس وقت حسب ذائقہ چینی شامل کرکے چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں ڈال دیں اور سرد ہونے پر اوپر چاندی کے ورق لگا رکھیں اعلی درجے کی لذیذ اور مقوی دماغ کھیر ہے وزن بھی بڑھتا ہے روزانہ صبح نہار منہ  50 گرام کھا لیا کریں ایک ماہ سے دو ماہ استعمال کریں