desi hakeem-حکیمی نسخے

desi hakeem-حکیمی نسخے

 

desi hakeem-حکیمی نسخے

الشفاء نیچرل ہربل فارما- حکیم محمد عرفان

آدمیو ں کے لیے تحفہ
اسگندناگوری،بدھا را، کھٹہ شریںہموزن صبح وشام ایک چمچہ چھوٹا نیم گرم دودھ کے ہمراہ اعصا بی کمزوری، پٹھوں کے کھچاﺅ کے لیے ۔یہ جسم میں ایک دم کرنٹ لگادیتا ہے۔ عمر رسیدہ اور مزدور آدمیوں کو دیاجو دن رات مشقت کرتے ہیں ۔ ان کے لیے لاحواب ہے۔ بوڑھوں کیلئے سردی کا موسم لاجوا ب گزرتا ہے ۔کمردرد ۔جوڑوں کا درد اعصابی کھچاﺅ کے لیے لاجواب ہے۔گنتی یاد نہیں بے شمار لوگوں کو استعمال کرایا نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ۔ 15 سا ل سے لوگوں کو دے رہاہو ں ۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

یورک ایسڈ اور دردو ں سے نجا ت
سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شریں کو ہموزن یورک ایسڈ معد ے کے لیے قبض کے لیے صبح ،دوپہر، شام ایک ایک چمچہ چھوٹا دودھ نیم گرم کے ہمراہ۔گھٹنو ں کے درد،کمر اور جوڑوں کے درد خاص طور پر معدے اور یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے یکساں مفید ۔ایسے بہت سے مریض جنہوں نے بے شما ر ادویا ت کھائیں لیکن اندر کی تپش ختم نہیں ہوئی۔ سیاہ چہرہ جلا ہواجسم 15-20 دن میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تقریباً دو سال سے کئی لوگوں کو دیا بہت نفع مند ثابت ہوا۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

مر دوں اور عورتو ں کی پو شیدہ بیما ریو ں کا کامیاب علاج
بکھڑا 200 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام پیس کر صبح وشام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال کر ایک ایک چمچہ لیں ۔ جریان لیکوریا ،گرمی سے پیشاب کی جلن ،کثرت احتلام عورتوں مردوںکے لیے یکساں مفید۔ ایسے ایسے لا علاج مریض تندرست ہوئے کہ بے شمار ادویات کھائیںمگر افا قہ نہ ہوا۔ عورتوں کالیکوریا ختم ہوجاتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے۔7 سال سے استعمال کررہاہوں

الشفاء نیچرل ہربل فارما

سو زاک کا علا ج ممکن ہے
سوزاک کے لیے ایک نسخہ ۔ جو کھار، قلمی شورہ، ریوند چینی ، ہموزن لیکر آپس میں ملا لیں۔ خوراک مقدار ڈیڑھ گرام صبح وشام شربت صندل کے ساتھ دیں۔سوزاک کے لیے لاجواب چیز ہے۔ چند دنوں میں مریض تندرست ہوجاتا ہے شربت صندل خالص ہوبلکہ خودتیار کرلیں۔ ایک مریض جو لاعلاج تھا ۔ اس کو یہ والا نسخہ استعمال کروایا۔ ابھی ایک ماہ قبل اﷲپاک نے اسے بیٹا دیا ہے ۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

دانت درد کا مجرب اور آسان ٹوٹکہ
نسخہ ۔ دانت درد کے لیے یا دانت ہلتے ہوں۔ڈراپر میں ڈال کر دیتے اور روئی پر ڈال کردرد والی جگہ پر لگا تے ہیں ۔وہ بھی تندر ست ہو جاتے ہیں جو دانت کےچبانے سے چباہی نہیں ۔سیرپ متیٹھی لیٹڈ جو عام طو پر زخموںپر اورپالش برائے فرنےچر کے لیے استعمال ہو تاہے 50گرام اورست اجوائن 5گرام ملاکر محفوظ رکھیںاور ضرورت کے وقت استعمال کریں 6سال سے اعتماد کے ساتھ استعما ل کروا رہا ہوں ۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

جریان قابل علاج ہے
نسخہ یہ ہے۔ بھنڈی کے بیج ۔تخم سروالی یاسلارہ گوندکیکر ‘پھلی کیکر ، موچرس ‘چینی سب برابر وزن پیس کرایک چمچہ صبح وشام دودھ کے ہمراہ دیں۔ ان شاءاللہ بہت زیا دہ فا ئدہ ہوگا۔ ایک نوجوان نے بتایاکہ 10ماہ جریان کا علاج کر وایا۔رتی برابر فرق نہیں پڑا ۔اس کو یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کر وایا۔ کچھ عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی تو اس نے کہا کہ ایسے ہے جیسے زندگی میں جریان نہیں ہوا ۔بہت سے لوگوں کو دیا سب نے مثبت رپورٹ دی۔ لیکوریا،سرعت انزال اور رقت والوں کو بھی دیا سب کو نفع ہوا ۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

ڈسٹ الرجی سے نجا ت
نسخہ بہت لوگوںکو دیا۔ جس کو چھینکیں نہیں رکتی تھی پھر کبھی چھینک نہ سنی۔ کھٹہ شریں1کلو ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 100گرام۔ کا سنی 50گرام۔ میتھرے 50گرام۔ یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے ایک چمچہ صبح وشام ،بلغم ،ڈسٹ الرجی اور نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ اعصابی کمزوری کے لیے فائدہ مند ہے ۔ جس مریض کو نزلہ اور چھینکیںہر وقت آتی تھیں اس کو بھی یہی نسخہ 2ماہ تک استعمال کرایا پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

اعصابی طاقت کیلئے یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے
کٹھہ شریں 750گرام ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 200گرام۔ماتھر60گرام کوٹ پیس لیں ۔ خورا ک استعمال ایک چھوٹا چمچہ 3بار دن میں استعمال کریں اعصاب کی طاقت کیلئے نہا یت مفید ہے ۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

ٹی بی کیلئے
کوری ایک چھٹانک، اسخاری ایک چھٹانک، بادیان ایک چھٹانک، مصری ایک پاﺅ یہ تمام ادویات کوٹ چھان کر سفوف بناﺅ صبح و شام دس ماشے سے پندرہ ماشے تک پانی کے ساتھ استعمال کرو

الشفاء نیچرل ہربل فارما

مرض بواسیر کا ایک مجرب نسخہ

نسخہ
اندرائن بڑے دوتین عدد،ہریرہ زرد حسب ضرورترکیب:۔اندرائن کو اسطرح کاٹ دے کہ درمیان میں سے خالی کرسکے اور بعد ہریرہ زرد جتنا آسکے ڈالدے اور اندرائن کا کاٹا ہوا ٹکڑا واپس چسپا دیں ۔کسی ربڑ سے مضبوطی سے باندھ لیں اور کسی دیگچی میں خوب ابال لیں۔ تاکہ اندرائن کی کڑواہٹ ہریرہ زرد میں آجائے اورہریرہ زرد کو تھال میں نکا ل کرخشک کرلیںاور خوب پیس لیںاور صبح شام آدھاچمچ چا ئے والاکھانا کھانے کے بعد کھالیاکریں چند دن چاول بڑا گو شت وغیرہ سے پرہیز کریں

الشفاء نیچرل ہربل فارما

تبخیر معدہ، بدہضمی، کھٹے ڈکار وغیرہ
نمک سیاہ، سنڈھ، ٹھیکری نوشادر، کالی مرچ تمام ہم وزن لیں کوٹ چھان کر اس میں تین ماشہ ست پودینہ شامل کر لیں بعد میں کیپسول بھر لیں۔ خوراک کھانا کھانے کے بعد ایک کیپسول استعمال کریں۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

برائے لیکوریا، سیلان رحم، جریان
کمرکس، لودھ پٹھانی، مشک، کائیپھل، سمندر سوکھ، تمام ہم وزن تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں صبح نہار منہ شربت دودھ یا باسی پانی کے ساتھ دس گرام استعمال کریں۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

گنٹھیا، جوڑوں کا درد، ریح گردہ
گوگل پنیا، پنیر ڈوڈی، اجوائن دیسی مصبر سیاہ ہم وزن دس سالہ پرانا گڑ 100گرام کا تمام ادویات کو باریک پیس کر اس میں آخر میں گڑ کوٹ کر شامل کر لیں اور پانی اور گوند کیکر ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت ایک گولی تازہ پانی کے ساتھ اگر تکلیف زیادہ ہو تو 2گولی فوری استعمال کرائیں۔
ریح گردہ کیلئے ایک گولی نیم گرم پانی کے ساتھ دیں۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

خونی و بادی بواسیر کیلئے رات سوتے وقت ایک گولی ہمراہ آب تازہ دیں
سفوف مغلظ، دکاوت حس، جریان، احتلام سرعت انزال اور کمی قوت باہ کیلئے بے مثال ہے۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما
قوت باہ کیلئے بے مثال تحفہ
موچرس، سمندر سوکھ، بیج بند، موصل سیاہ، تالمکھانہ، ثعلب دانہ، گوند چھوہارہ،گری سنگھاڑہ، بوپھلی، گوند ببول، چہار مغز، موصلی سفید، ستاور، بہمن سفید، بہمن سرخ، تخم کونج، دار چینی، گوند کتیرا۔
ہوالشافی: تمام اشیاءہم وزن لیکر کوٹ کر سفوف بنا ئیں اور ایک چمچ صبح ناشتہ کے بعد اور رات سونے سے قبل ایک چمچ ہمراہ دودھ استعمال کرائیں۔ مردوں کے تمام جنسی امراض اور عورتوں کے لیکوریا میں ازحد مفید ہے۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما

قبض سے نجات
عوامی نسخہ بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مسلسل قبض کی حالت میں طبیعت میں بوجھل پن، سردرد، پیٹ میں مروڑ، سینے میں جلن، ایک آزمودہ نسخہ بتاتا ہوں کئی لوگوں کو بتایا اور فائدہ مند ثابت ہوا آپ بھی استعمال کریں۔ اچھی اور خالص قسم کا عرق گلاب لیں اور آدھا گلاس عرق گلاب پی لیں چنانچہ اس کے کہنے پر ایسا ہی کیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے آگ پر پانی ڈال دیا تقریباً ایک گھنٹہ بعد بغیر پوچھے پھر تھوڑا سا عرق گلاب پی لیا۔ ابھی کچھ دیر گزرنے نہ پائی تھی کہ کھل کے اجابت ہوگی۔ حیرت کی بات یہ کہ پیٹ خراب نہی ہوگا اور ہلکا پھلکا ہو گا۔ مروڑ ختم ہوجائیں گے۔ بے چینی ختم ہوجا ئے گی، طبیعت میں ہلکا پن آ جا ئےگا۔ قبض کو دور کرنے کیلئے روٹین میں 2چمچ صبح اور 2شام کو پی لیا کریں اس سے طبیعت بحال رہتی ہے بلکہ دائمی قبض والے مریضوں کو بھی استعمال کرواتا ہوں۔ مستقل استعمال سے فوائد طبیعت کا ہشاش بشاش رہنا، سردرد کا خاتمہ، قبض کا خاتمہ، بوجھل پن ختم،
الشفاء نیچرل ہربل فارما

بالوں کی حفاظت کیلئے
1- ٹوٹے ہوئے دندانوں کی کنگھی کبھی نہ استعمال کیجئے۔
2- دوسرے کی استعمال شدہ کنگھی استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
3- سر دھونے کیلئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں البتہ سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے سر دھوئیں‘ تیز گرم پانی سے کبھی سر نہ دھوئیں اس سے سر میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ بالوں کی جڑیں کمزور ہونے کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔
نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگا لیں اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔
بازاری خوشبودار تیلوں کے بجائے ناریل یا سرسوں کا خالص تیل استعمال کریں۔
 کبھی کبھی نیم گرم پانی میں تھوڑا سا سرکہ اور لیموں کا عرق ملا کر اس سے سر دھو لیا کریں۔
– خوش رہنے کی کوشش کریں کیونکہ خوش رہنے اور بالوں کی تندرستی میں بہت گہرا تعلق ہے‘ چڑچڑے پن سے، فکر اور خوف سے سر کی شریانوں میں خون کی روانی باقاعدہ نہ ہونے سے بالوں پر اثر پڑتا ہے کیونکہ ہیجانی کیفیت میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بالوں کی جڑوں کو تقویت پہنچانے کیلئے خون کا پہنچنا بند ہو جاتا ہے۔ دماغی پریشانیوں کے وقت آپ دس منٹ یا بارہ منٹ بالوں میں کنگھی کریں یہ بالوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

الشفاء نیچرل ہربل فارما- حکیم محمد عرفان

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70