Asbgul like medicine, اسبغول بے مثل دوا

Asbgul like medicine, اسبغول بے مثل دوا

Asbgul like medicine, اسبغول بے مثل دوا

آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں قدرتی لچک پیدا کرنے میں اسبغول بے مثل دوا اور غذا ہے آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں لچک پیدا کر کے ان کی جلن خارش اور اینٹھن (تشنج ) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لئے دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے ۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے اس پر ریسرچ کر کے اسے ہماری گھریلوں دوائی بنا دیا ہوا ہے ۔

آج بھی آپ کو گرم خشک ممالک اور پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں صبح لاکھوں اشخاص دودھ لسی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتہ کرتے نظر آئیں گے جب غذا کی نالی میں خراش اور زخم ہو جائیں تو صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک اسبغول پاؤ دو پاؤ نیم گرم دودھ میں ملا کر اسے چینی یا شربت انار سے میٹھا کر کے گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے
جب منہ پک جائے اور حلق ورم کر جانے سے بولنا اور غذا کا نگلنا دشوار ہو جائے تو ایک تولہ اس کے بیج ادھ سیر پانی یا مکو کو عرق میں ہلکا جوش دے کر اس سے غرارہ کرنے سے ایک دو دن میں ہی صحت ہو جاتی ہے ۔

گرمی کے اثر زیادہ گوشت اور تیز مرچ مصالحہ استعمال کم سونے یا سارا دن سگریٹ جائے پیتے رہنے سے ہماری آنتوں میں خراش اور زخم ہو کر پیچس لہو آؤں اور دست آنے لگتے ہیں ان حالتوں میں روٹی بند کرکے ایک دو روز اسبغول سوا تولہ سے دس تولے تک بدنی ڈیل ڈول کے مطابق دودھ یا دہی پاؤ میں ملا کر یا دہی کی لسی یا بنفشہ کے شربت کے ساتھ پھانک لینے سے ایک دو دن میں پیچس دور لہوآؤں بند اور گرمی خشکی سے چھٹکاڑا ہو جاتا ہے بشرطیکہ روٹی اور گوشت کھانا بند کر دیں ۔ اور صرف اسبغول اور دودھ دہی پر ہی گزارا کریں ایک چھٹانک اسبغول اور آدھا سیر دودھ یا دہی کھان لینے سے بدن میں اس قدر غذایت ہو جاتی ہے جس قدر کہ ایک وقت پوری غذا سے ہمیں ملتی ہے

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70