الشفاء، ماسخورہ، پائیوریا کیپسول

الشفاء، ماسخورہ، پائیوریا کیپسول

الشفاء، پائیوریا کیپسول
Al Shifa-Teeth Pyorrhea Maskhora-Treatment Herbal Capsules
فوائد: ماسخورہ، دانتوں مسوڑھوں سے خون آنا، مسوڑھوں کی خرابی، مسوڑھوں کی سوزش، دانت درد کے لیے یہ دواء بہترین مفید ہے، دوا برائے 15یوم مکمل کورس
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر، ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 1500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

مسوڑھوں میں زخم یا ناسور، پائیوریا مجرب نسخہ جات
نسخہ الشفاء:  مسوڑھوں میں زخم یا ناسور ہو تو ہلدی کو باریک کرکے پیس کر بطور منجن صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء: مسوڑھوں سے خون اور ریم نکلنے کی حالت میں مازو سبز10 گرام، اور پھٹکری 10 گرام، کو سرکہ 250 گرام، میں جوش دے کر صبح اور شام کلی کرنا بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء: چرچٹہ کے پودے کو جڑ کے ساتھ اکھاڑ کر خشک کرکے جلائیں اس کی راکھ کا باریک سفوف کرکے سرسوں کے تیل میں ملا کر رکھ لیں اسے روزانہ دانتوں پر ملنے سے پائیوریا کی شکایت جاتی رہتی ہے دانت اور مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں
نسخہ الشفاء: پنبہ دانہ کو جلا کر باریک کرلیں اور مسوڑھوں پر ملیں
نسخہ الشفاء: نیلا تھوتھا بریاں 2 گرام، پھٹکری بریاں 2 گرام،، نمک 3 گرام، تینوں ادویہ کو باریک کرکے 250 گرام، نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ صبح و شام کلی کریں

معلومات: ماسخورہ یا پائیوریا مسوڑھوں کا انفکشن ٹھنڈا گرم لگنا
پائیوریا یا ماسخورہ مسوڑھوں کی بیماری ہے۔ دانتوں کی جڑوں کے ارد گردجو باریک جھلی ہوتی ہے اس کو متاثر کرتی ہے ۔اس بیماری سےدانت ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور مسوڑھے سکڑ جاتے ہیں۔ یہ بیماری نوجوانوں میں دانت ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آتاہے۔
مسوڑھوں کے کنارے متورم ہوتے ہیں اور ان کے نیچے سے پیپ آتی ہے کیونکہ ان کے نیچے جڑوں تک ناسور ہوتے ہیں۔
اسباب
نمبر 1– منہ اور دانتوں کا میلا رہنا۔ جب غذا کھانے کے بعد خلال یا کلی کرکے منہ کو پاک صاف نہیں رکھا جاتا تو غذا کے ذرات جو دانتوں کی جڑوں میں پھنسے رہتے ہیں وہ متعفن ہو جاتے ہیں۔ جب مسواک یا منجن وغیرہ سے دانتوں کو صاف نہیں رکھا جاتا تو رفتہ رفتہ دانتوں کی جڑوں پر زرد رنگ کا سخت میل جم جاتاہے۔ جس سے مسوڑھوں کے کنارے زخمی ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے نیچے پیپ پیدا ہوجاتی ہے۔
نمبر2– جن لوگوں کونقرس یا گنٹھیا کی شکایت ہوتی ہے وہ اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔
علامات
نمبر1– مرض کی ابتدا میں مسوڑھے اس قدر پھولے ہوئے یا متورم ہوتے ہیں کہ وہ بوسیدہ دانتوں کو تقریباً ڈھانپ لیتے ہیں اورانسے خون اور پیپ خارج ہوتی ہے۔
نمبر2– زبان میلی ہوتی ہے اور سانس سے بدبو آتی ہے۔
نمبر3– مسوڑھے سکڑ کر پتلے ہو جاتےہیں اور دانتوں کی جڑیں ننگی ہوجاتی ہیں۔ دانت ہلنے لگتے ہیں اورآخرکار بوسیدہ ہوکر گرجاتے ہیں۔
نمبر4– کبھی تو یہ مرض چند دانتوں تک محدود رہتاہےاور کبھی تمام دانت اس مرض میں مبتلاہوجاتے ہیں۔
نمبر5– زیادہ تر مریضوں کے مسوڑھوں کودبانے سے تھوڑی بہت پیپ خارج ہوتی ہے۔ یہ پیپ خوراک کے ساتھ مل کر معدہ میں داخل ہو جاتی ہےاور پیپ خون میں شامل ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دیگر خطرناک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں، اور انسانی جسم کو بہت نقصان ہوتاہے۔
علاج
نمبر1– پائیوریا کے علاج کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ دانتوں کو پاک صاف رکھا جائے۔ رات کو سونے سے پہلے دانت مناسب طریقے سے ضرور صاف کریں۔
نمبر2– پانی کی کمی سے بھی دانتوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں
نمبر3– لوگ آجکل دانت مقصد کےتحت صاف نہیں کرتے بلکہ صبح بیدار ہوکر عادت کے طور پر کسی ٹوتھ پیسٹ اور برش سے دانت صاف کرلیتے ہیں لیکن باقی سارادن دانتوں کی صفائی کا خیال نہیں رکھتےجس وجہ سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ کھاناکھانے کے بعد ہمیشہ اچھی طرح خلال یا کلی کریں تاکہ خوراک کےذرات سے دانت صاف ہوجائیں۔
نمبر4– رات کوسونے سے پہلے دانت ضرور صاف کریں۔ برش نرم استعمال کریں۔اور برش سختی کے ساتھ دانتوں پر نہ پھیریں تاکہ مسوڑھے زخمی نہ ہوں۔ برش آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے چلانا چاہئے۔ کیکر نیم یا بکائن کی تازہ مسواک زیا دہ فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
نمبر5– دانتوں کی بیماریوں کا پیٹ کی خرابی سے بھی گہرا تعلق ہے۔ پائیوریا کا مرض زیادہ تر ان لوگوں کو ہوتاہے جن کا پیٹ خراب رہتا ہے۔ جتنا پیٹ خراب ہوگا اتنے ہی دانت خراب ہوں گے۔
نمبر6– قبض کاخاص خیال رکھا جائے۔ قبض بالکل نہیں ہونی چاہئے۔ جس دن قبض ہوگی اس دن دانتوں سے بلیڈنگ زیادہ ہوگی۔
نمبر7– دودھ اور چھاچھ استعمال کریں اس سے دانتوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
نمبر8– ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے مسوڑھوں اور ان کے نچلے ناصوروں کو اچھی طرح صاف کرلیناچاہئے یا تو اس سے کلی کرنی چاہئے یا روئی سے مسوڑھوں کے اندر باہر لگانی چاہئے کسی باریک ڈراپر کی مدد سے مسوڑھوں کے نیچے بھی پہنچانی چاہئے یہ دوا پیپ کو بالکل صاف کردیتی ہے جب زراسی یہ دوا منہ میں لےکر پھرائی جاتی ہے تو منہ جھاگ سے بھر جاتا ہےجس کو تھوک دیناچاہئے بعد میں صاف پانی سے کلی اور غرغرہ کرکے منہ کو صاف کرلینا چاہئے ہر صبح اس دوا سے دانتوں اور منہ کو صاف کرلینا بہت مفید رہتا ہے۔
چند نہایت موثر ترین مجرب علاج
دانتوں کا منجن
دانت داڑھ کا درد صرف فوری دور
نسخہ الشفاء: عقرقرحا 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، نوشادر 10 گرام، مازو10 گرام، پھٹکری بریاں 10 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
ترکیب استعمال: دانت یا داڑھ والی جگہ پر انگلی کی مدد سے ملیں۔ تھوک باہر پھنکیں۔ 10-15 منٹ بعد کلی کر لیں دیکھتے ہی دیکھتے درد فوراً غائب ہو جائیگا۔
نسخہ الشفاء: آسان منجن
ماسخورہ پیپ خون, منہ دانتوں کی امراض
نسخہ الشفاء: چھلکا بادام کا کوئلہ 120 گرام, نمک خوردنی 50 گرام، پھٹکڑی بریاں 50 گرام، مرچ سیاہ گرام، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں منجن تیار ہے
طریقہ استعمال: انگلی یا برش سے دانتوں مسوڑھوں ملیں 10 منٹ بعد کلی کریں
چند روز کے استعمال سے اس موزی مرض پائیوریا دور ہو جائے گا,
دانتوں کے لیے بہترین منجن
انفکشن کی وجہ سے دانت کی جڑ میں مسوڑوں سے خون پیپ نکلنے لگتی ہے، ماسخورہ سے دانت ہلنے لگتے ہیں منہ سے بدبو، اور اکثر درد ٹھنڈا گرم لگنا، میٹھا بہت لگتا ہے۔
نسخہ الشفاء: نیلا تھوتھا بریاں 6 گرام، پھٹکڑی سرخ بریاں 6 گرام، بڑی الائچی 20 گرام، لونگ 10 گرام،عقر قرحا 10 گرام پوست انار 30 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
منجن تیارہے صبح شام مسوڑھوں دانتوں پر انگلی سے ملیں۔
خیال رہے تھوک لعاب منہ سے باہر تھوکیں۔ اندر نہ جانے پائے۔ 10سے 15 منٹ بعد کلی کر لیں۔
مزید علاج
دانتون اور مسوڑھوں کی ہر مرض اور خاص کر ماسخورہ کے لیے
نسخہ الشفاء: کاربالک ایسڈ 1 گرام، کافور 3 گرام، روغن لونگ 3 گرام، ٹنکچر آیوڈین 50 گرام، ٹنکچر بنزوین کو 50 گرام
ترکیب تیاری: ان تمام کو ایک شیشی میں ملا کر رکھ لیں
فوائد: مسوڑوں اور دانتوں پر روئی کو تر کرکے لگائیں ماسخورہ کا بہترین علاج ہے مسوڑوں کی سوجن میں کامیاب دوا دانت درد میں لگاتے ہی فوری فوئدہ ہوگا۔
لاجواب دوا ہے مسوڑوں پہ روئی سے لگائیں اور دانتوں پہ بھی اپنے مطب کی زینت بنائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

 

 

 

 

 

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70