گردہ، مثانہ کی پتھری اور ریگ کیلئے، دیسی نسخہ جات

گردہ، مثانہ کی پتھری اور ریگ کیلئے، دیسی نسخہ جات

گردہ، مثانہ کی پتھری اور ریگ کیلئے، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، نسخے، دیسی مجربات گردہ مثانہ کے لئے
نسخہ الشفاء : جو کھار 50 گرام، کوزہ مصری 50 گرام، دونوں اجزاء کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا کی مقدار میں 15 دن تک استعمال کرنے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ٹوٹ کر باہرنکل آتی ہے
نسخہ الشفاء : پتھر چٹا ،ایک مشہور گھاس ہے جو عموماً برسات کے مو سم میں اُگتا ہے، پتے گول روپے کے برابر ہوتے ہیں، پھو ل سفید ہوتے ہے اور زمین پر پھیلے ہوئے ہوتے ہیں) اس کی جڑ 4 گرام کی مقدار میں پیس کر پینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری نکل جاتی ہے اس مرض کے لیے یہ عجیب و غر یب دوا ہے دن میں ایک بار ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : حجر الیہود ایک عدد کو عرق گلاب 100 گرام، میں پیس کر روزانہ ایک بار 15 دن پینے سے گردہ و مثانہ کی پتھریاں ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : السی 10 گرام، کو تھوڑے پانی میں جوش کرکے چھانے ہوئے السی سمیت پینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری باہر آجاتی ہے دن میں ایک بار15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت جیٹ کی جڑ 20 گرام، لیکر ساٹھی چاول کے دھوئے ہوئے پانی میں پیس کر پینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جاتی ہے
نسخہ الشفاء : خربوزے کا چھلکا 10 گرام، لے کر ایک کپ پانی میں جوش دے کر پینے سے مثانہ کی پتھر ی نکل آتی ہے دن میں دو بار صبح اور شام خالی پیٹ پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : کلتھی کو باریک کرکے 2 گرام کی مقدار میں مولی کے پانی 20 گرام کے ساتھ کھانا گردے کی پتھری نکالنے میں بہت مفید ہے دن میں ایک بار 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مویز جسے عرف عام میں منقی کہتے ہیں اس کا بیج نکال کر اس کی جگہ سیاہ مرچ ایک عدد ڈال دیں اسی طر ح پا نج منقی ایک ساتھ کھائیں کچھ روز تک مسلسل کھانے سے گروہ و مثانہ کی پتھری باہر آجاتی ہے نیز گردہ کی پتھری اور پیشاب قطرہ قطرہ آنے میں مفید ہے دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : چھڑیلا کو باریک کرکے 3 گرام کی مقدار میں سکنجبین 20 گرام کے ساتھ استعمال کرنا، مثانہ اور گردے کی پتھری توڑ کر باہر کردیتا ہے دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : تالابوں میں پانی کے اوپر جو سبز کائی ہو تی ہے اسے لے کر خشک کرلیں اس کو باریک کرکے 3 گرام کی مقدار میں پانی کے ساتھ روزانہ ملا کر روزانہ کھائیں  اس کے استعمال سے مثانہ کی پتھری اور ریگ باہر آجاتی ہے دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مکئی کے بھٹے، سٹے میں جو بال ہوتے ہیں 20 گرام کی مقدار میں لے کر تھوڑے پانی میں جوش کرکے صبح کو نیم گرم کرکے پئیں اس سے مثانہ کی پتھری اور ریگ باہر آجاتی ہے صبح اور شام خالی پیٹ دو ہفتے مسلسل استعمال کریں
نسخہ الشفاء : کلتھی بیج 5 گرام، تخم شلجم 10 گرام، لے کر ایک گلاس پانی میں جوش دیں جب چوتھائی حصہ باقی رہے تو آگ سے اتار کر کپڑے سے چھان لے اس میں نصف حصہ صبح کو اور نصف شام کو نیم گرم پیئں گردہ و مثانہ کی پتھریوں کو نکالنے میں یہ جوشاندہ بہت مفید ثابت ہوا ہے 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : کلتھی 5 گرام، کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان لیں اس میں مولی کا پا نی 20 گرام ملا کر پی جائیں گردے کی پتھری اس کے استعمال باہر آجاتی ہے صبح اور شام خالی پیٹ 15 دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70