پودینے کا تیل بالوں کے لیے بہترین علاج

پودینے کا تیل بالوں کے لیے بہترین علاج

پودینے کا تیل بالوں کے لیے بہترین علاج
بالوں کی نشوونما تیز کرے
خشک سر کے مسائل حل کرے
جڑیں مضبوط کرے
جوﺅں سے نجات
پودینہ ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں عام استعمال ہوتی ہے، اب کھانے میں ڈالیں، سلاد کا حصہ بنائیں یا چٹنی کی شکل میں استعمال کریں، اسے ہر ایک ہی گھر میں رکھنا پسند کرتا ہے
اس کے متعدد فوائد بھی ہیں جیسے نظام ہاضمہ کے امراض سے بچاؤ کے لیے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینے کے تیل سے بھی آپ کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں یہ تیل آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیئم، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے
بالوں کی نشوونما تیز کرے
اگر تو آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پریشان کررہا ہے تو پودینے کے تیل کو بالوں پر ضرور آزمائیں یہ تیل بہت آسانی سے سر میں جذب ہوجاتا ہے اور بالوں کے غدود کو متحرک کرتا ہے، اسی طرح یہ تیل سر پر دوران خون بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے
خشک سر کے مسائل حل کرے
اگر خشک سر آپ کو تنگ کرتا ہے خصوصاً رات کو سوتے وقت، پودینے کا تیل اس کا بہترین حل ہے اس کی نمی کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر اسے استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو خشک سر کی نمی بحال ہوجاتی ہے اس مقصد کے لیے پودینے کے تیل کو بادام کے تیل میں ملائیں اور پھر سر پر مل لیں اس کے بعد سر کو آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر دھولیں
بالوں کی جڑیں مضبوط کرے
پودینے کے تیل میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں اسے بس سر پر لگائیں یا ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کریں
جوﺅں سے نجات
پودینے کے تیل میں موجود مینتھول بالوں کو نئی زندگی تو دیتا ہے مگر اس کی تیز مہک سر میں موجود جوؤں کا مکمل خاتمہ کردیتی ہے جوؤں سے نجات کے لیے رات کو سونے سے قبل اس تیل کو لگائیں اور اگلی صبح دھولیں یہ بتدریج جوؤں کا مسئلہ حل کردے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70