غشی، بے ہوشی کیلئے دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، غشی، بے ہوشی کیلئے
نسخہ الشفاء : اگر مزاج میں زیادہ گرمی پہنچنے سے غشی آجائے تو زیادہ ٹھنڈی چیزیں مثلاً کھیرا، صندل، کافور اور گلاب وغیرہ سونگھائیں اور شربت انار میں گلاب یا عرق بید مشک یا عرق نیلوفر ملا کر حلق میں تھوڑا تھوڑا ٹپکائیں اور ہوش آنے کے بعد ٹھنڈی غذائیں اور دوائیں حسب ہدایت معالج دی جائیں
نسخہ الشفاء : اگر اندرونی عضو میں کسی شدید درد کی وجہ سے بے ہوشی ہو تو عرق گلاب میں ٹھنڈا پانی یا برف کا پانی ملا کر مریض کے چہرے پر چھینٹا دیں اور ہاتھ پاؤں کو کپڑے سے خوب کس کرکے باندھ دیں اور ہوش آنے کے بعد اصل مرض کا علاج کیا جائے
نسخہ الشفاء : اگر زیادہ غم و الم کی وجہ سے بے ہوشی ہو تو صندل وغیرہ خوشبو دار چیزیں سونگھائیں چہرہ اور ہاتھ پاؤں پر گلاب اور ٹھنڈے پانی کا چھینٹا دیں اور صندل سرخ، صندل سفید، عرق گلاب اور کافور ملا کر سینہ پر لگائیں
نسخہ الشفاء : اختناق الرحم (ہسٹریا) والی غشی ہو تو بدبو دار چیزیں مثلاً ہینگ، لہسن اور گندہ بیروزہ وغیرہ سونگھائیں اور ناک بند کریں دونوں پاؤں کی پھلیوں کو کپڑے سے کس کر باندھیں اور پاؤں کے تلوؤں کو کھردرے کپڑے سے سہلائیں
نسخہ الشفاء : لو لگنے اور گرمی کی شدت سے بے ہوشی ہو تو ایسے مریض کو ٹھنڈی اور ہوا دار جگہ پر لٹائیں چہرہ اور تمام بدن پر ٹھنڈا پانی زیادہ مقدار میں انڈیلتے جائیں یہاں تک کہ مریض کو ہوش آجائے اس کے بعد مفرح اور مقوی قلب دوائیں دی جائیں کچے آم کو بھوبھل میں پکا کر اس کے پانی کو نچوڑ کر پلانا لو زدہ کے لئے بہت مفید ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.