سفید بالوں کو کالا سیاہ کرنے کیلئےآسان نسخہ

سفید بالوں کو کالا سیاہ کرنے کیلئےآسان نسخہ

سفید بالوں کو کالا سیاہ کرنے کیلئےآسان نسخہ
اس مسلے کا ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔ سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔ یقیناً بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے ہیئر کلر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو کہ انہیں روکھے پن کا شکار اوربے جان کرسکتا ہے، قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں خوش قسمتی سے بالوں میں سفیدی کو آنے سے طویل عرصے تک روکنا ممکن ہے ایسا آپ کے کچن میں موجود چند عام چیزوں سے ہوسکتا ہے، جی ہاں واقعی کچھ سادہ سے نسخے جو بالوں کو سفید ہونے سے روک سکتے ہیں، جن پر کوئی خاص خرچہ بھی نہیں ہوتا، سیاہ چائے اگلی بار جب آپ چائے کے کپ سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کریں تو کچھ مقدار اپنے بالوں کے لیے بھی بچالیں، مگر یہ خیال رکھیں کہ اس میں دودھ نہ ہو، جی ہاں سیاہ چائے بالوں کے لیے قدرتی ہیئر ڈائی کا کام کرتی ہے، اس مقصد کے لیے چائے کو ٹھنڈا کرنے کے بعد پتی کو چھان لیں اور پھر اسے سر پر تیل کی طرح لگالیں۔ ایک سے 2 گھنٹے بعد سر کو پانی سے دھولیں، مگر شیمپو سے دور رہیں، ادرک ادرک متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے جو کہ جلد کی رنگت کے لیے بھی فائدہ مند ہے مگر اس کا ایک فائدہ قبل از وقت بالوں کی سفیدی کو روکنا بھی ہے، اس مقصد کے لیے ادرک کو کدوکش کرکے اس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور پھر ہفتے میں ایک بار سر دھونے کے فوری بعد لگالیں۔ ایک سے 2 ماہ کے دوران بالوں کی سفید جڑیں ایک بار پھر سیاہ ہوجائیں گی، انڈے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی عام طور پر بالوں کو قبل از وقت سفید بنانے کا باعث بنتی ہے، انڈوں میں یہ وٹامن کافی مقدار میں ہوتا ہے، تو ہفتہ بھر میں کئی بار انڈوں سے لطف اندوز ہوں بالوں کے سفید ہونے کی 4 وجوہات لیموں کا عرق اور ناریل کا تیل تین چائے کے چمچ لیموں کے عرق اور 50 ملی لیٹر ناریل کے تیل کو اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا کر 2 سے 3 منٹ تک سر کی مالش کریں اور اس مکسچر کو ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں۔ہفتے میں ایک بار اس کو آزمائیں، بہت جلد اس کا نتیجہ آپ کو حیران کردے گا۔ آلو کے چھلکے آلو میں متعدد اجزاءموجود ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی سکس، کاپر، پوٹاشیم، فاسفورس، غذائی فائبر، زنک اور دیگر، اور یہ سب بالوں کی سفیدی دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ دو یا 3 آلوﺅں کے چھلکے اتاریں اور انہیں پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ ابالنے کے بعد پانی کو چھان لیں اور اگر آلو کی بو دور کرنا چاہے۔تو کچھ مقدار میں لیونڈر آئل کا اضافہ کردیں۔ اس کے بعد سیال کو ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے کسی گلاس جار میں بھر کر محفوظ کرلیں یا شیمپو سے سر دھونے کے بعد اس سے ایک بار پھر سر دھولیں، کچھ عرصے میں بالوں سے سفیدی غائب ہونا شروع ہوجائے گی۔ سیب کا سرکہ سیب کے سرکے کی کچھ مقدار کو پانی میں ملائیں اور پھر سر دھولیں، یہ ٹوٹکا بھی بالوں کی سفیدی کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔کافی کافی بھی سفید بالوں کے مسئلے سے نجات میں مدد دے سکتی ہے، اس مقصد کے لیے سیاہ کافی کو تیار کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد اپنے پسندیدہ ہیئرکنڈیشنر میں ملاکر اسے بالوں پر لگائیں۔ اس کے بعد سر کو پلاسٹک بیگ سے کور کرلیں اور ایک گھنٹہ انتظار کریں، پھر ٹھنڈے پانی سے سر دھولیں۔ پیاز یقین کرنا مشکل ہوگا مگر پیاز بھی بالوں کی سفیدی روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔بلکہ بالوں کے گرنے کو بھی روک سکتی ہے اس مقصد کے لیے پیاز کو چھیل کر کاٹ لیں، اس کے بعد جوسر میں ڈال کر عرق یا جوس نکال لیں اس جوس سے اپنے سر پر مالش کریں اور 45 منٹ لگا رہنے دیں، جس کے بعد سر کو دھولیں ہفتے میں 3 بار سے زیادہ اس عمل کو نہ دہرائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70