رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا، دیسی علاج

رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا، دیسی علاج

رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا، دیسی علاج
نتوء الرحم، خروج رحم، رحم کا نیچے ڈھلک جانا، بوجھ پڑنا
آج کل عورتوں کا انتہائی اہم مسئلہ ہے خروج رحم یا بوجھ پڑنا انتہائی تکلیف دہ مرض ہے
شادی شدہ عورتیں اس مرض کا شکار ہوتی ہے اور غلط علاج بہت ساری پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے اور اس کا بڑا سبب مرد کی عدم توجہ ہے جس کے نتیجے میں عورت اپنے گردونواح میں موجود دایہ کے ہتھے چڑھ جاتی ہے یا پھر بڑی بوڑھیوں سے  پوچھ کر علاج کرتی ہے جس کے نتیجے میں تکلیف دن بدن بڑھتی چلی جاتی ہے
علامات : اس مرض میں عورت کو بیٹھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کے عضو مخصوص یعنی مقام فرج سے کوئی چیز باہر نکل رہی ہے، آنتوں میں دباؤ، قبض، پاؤں پر بوجھ، ٹانگوں میں شدید درد
اسباب مرض
بار بار اسقاط حمل، کمی خون، کثرت مباشرت کے باعث رحم کے عضلات کا کمزور ہونا اور ڈھیلا ہونا، اور رحم کے عضلات میں سوزش
نسخہ نمبر 1
نسخہ الشفاء : پھٹکری سرخ بریاں 30 گرام، سنگجراحت 30 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام بعد از غذا ایک گلاس دودھ  کیساتھ پانچ دن سے دس دن استعمال کریں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : سنبل الطیب 20 گرام، فلفل دراز 20 گرام، عقر قرحا 20 گرام، جاوتری 20 گرام، مجیٹھ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح دوپہر شام  پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ برائے اندرونی استعمال پوٹلی
نسخہ الشفاء : مازو 20 گرام، مائیں کلاں 20 گرام، پھٹکڑی سرخ 20 گرام، کتھہ سفید 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر تین تین گرام کی چھوٹی چھوٹی پوٹلیاں بنوالیں
روزانہ رات میں فرج کے اندر رکھوائیں بیس دن استعمال کریں
پرہیز : مباشرت سے مکمل پرہیز کریں، بادی اور ثقیل اشیاء، قبض بالکل نہ ہونے دیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70