دمہ اور بواسیر کا علاج

دمہ اور بواسیر کا علاج

دمہ اور بواسیر کا علاج

اللہ تعالیٰ نے کیکر اور شیشم کے درخت کی قسم نہیں کھائی
بلکہ قرآن میں پوری سور ت کا نام خود انجیر ہے یعنی سورئہ التین ہے اور پھر اس سورئہ میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم کھائی ہے ۔ آخر اس میں اتنی افا دیت ہے تو اللہ تعالیٰ نے خود اس کی قسم اٹھائی ہے۔ آخر کیو ں قرآن جیسی مقدس کتا ب میں اگر اس کا تذکرہ آیاہے آخر کچھ ہے تو اللہ تعالیٰ نے پہلے اس انجیر کی قسم اور پھر زیتون کی قسم اٹھائی ہے ۔ آئیے آج آپ کو ایک عظیم تحقیق کی طر ف متوجہ کر تے ہیں جو نہ صرف تحقیق ہے بلکہ آزمو دہ ایک لا جواب نسخہ اور تجر بہ ہے ۔ جو میں مندرجہ ذیل امراض میں نہایت بھروسہ سے استعمال کرا تا ہو ں۔ آپ کی خدمت میں پیش کر تا ہو ں۔ ایک صاحب یو رک ایسڈ کی بیماری آخری حالت میں مبتلا تھے انہو ں نے یہ فارمولا چند ہفتے استعمال کیا اور اتنے لا جو اب رزلٹ ملے کہ گمان
سے بالا تر تھے۔ کہنے لگے کہ ہزاروں روپے تو ٹیسٹوں پر خر چ کیے اور ہزاروں کی ادویا ت مسلسل کھا رہا ہوں لیکن افا قہ نام کی چیز میر ے قریب نہیں آتی۔ جب سے یہ نسخہ کھا نا شروع کیا تو یو رک ایسڈ کی رپورٹ ایسی نا رمل ہوئی کہ خود میرا سر جن، ڈاکٹر اور فزیشن دوست حیران ہیں۔ پھر میں نے یہی نسخہ اپنے ان ڈاکٹردوستوں کو دیا انہو ں نے خود تو مریضو ں کو لکھ کر نہیں دیا کہ ان کی شان کے خلا ف تھا مگر وہ اس نسخے کی مکمل ترکیب اور استعمال کی فو ٹو کاپی ہر مریض کو دیتے ۔ یقین جا نئے اگر ان سے اس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شفا کا رزلٹ لیا جائے تو آپ کے لیے انو کھا تجر بہ ہو گا ۔ایک صاحب بواسیر کے دیرینہ مسئلے میں مبتلا تھے۔ کچھ ادویا ت اور پرہیز سے کام چل جاتا پھر ویسے ہی خون نکلتا ۔ جلن ، تکلیف اور طبیعت میں بے چینی ہو جا تی تھی ۔ انہیں یہی دوائی استعمال کرائی ۔اب وہ خود بواسیر کے معالج ہیں اور لوگوں کو یہی دوااور نسخہ لکھ لکھ کر دے رہے ہیں اورمریض تندرست ہو رہے ہیں ۔ بواسیر کسی بھی قسم کی ہو چاہے پرانی ہو یا نئی ہو ،خاندانی ہو یا زخم بن گئے ہوں، ان سب امراض کے لیے لا جوا ب تحفہ ہے ۔ کسی ایک نے نہیں بے شمار نے آزما یا اور نہا یت مفید پایا ۔ نا ک کی بڑھی ہوئی ہڈی، دائمی نزلہ ، چھینکیں بلکہ چھینکوں کا طو فا ن ، فلو اور زکام جو کسی بھی دوائی سے درست نہ ہو رہا ہو ۔ اس نسخے سے بالکل تندرست ہو جا تا ہے ۔ کئی بار آپریشن کروانے والوں کو پھر ناک کا مسئلہ شروع ہو جا تاہے ۔ چھینکیں ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لیتیں ۔ نزلہ ، زکام اپنے عرو ج پر ہو اسلام آباد کی پو لن الرجی ہو یا کسی کو ڈسٹ الرجی ہو، ان سب کے لیے یہ ایک قدرتی عطیہ ہے ۔ قدر دان ہی قدر کرینگے ۔ کانو ں کے مسائل کے لیے تو خود اپنی ذات کا آزمو دہ ہے ۔  ایسے مریض جو کان بہنے ، کان کے نا سور اور زخم میں عرصہ دراز سے مبتلا ہوں ، انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ کانو ں کے بہرے پن کا یہ آزمو دہ فقیری لنگر ہے۔ اسی طر ح گلے کا مرض ہو، آوا ز بیٹھ جائے یا آواز ختم ہو جائے ، ٹانسلز، گلے کا ورم، گلے کے غدود ان سب کے لیے ایک لاجواب چیز ہے ۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میں اپنے تمام بچوں کے گلے کی خرابی سے مسلسل پریشان تھی۔ کسی بھی دوائی سے فائدہ نہ ہوا لیکن جب سے اس نسخہ کا استعمال شروع کیا ہے، اس دن سے واقعی میرے بچوں کی انٹی بائیوٹک ادویات ختم ہوئیں۔کہتے ہیں کہ دمہ دم کے ساتھ ہے لیکن اس خدائی شفا نے یہ سب کچھ غلط ثابت کر دیا کہ دمہ دم کے ساتھ نہیں بلکہ دمہ قابل علاج ہے۔ جس کے سینے میں جکڑن ہو، پسینہ بندھا ہوا ہو ،بلغم حتیٰ کہ الرجی کا دمہ اور الرجی کی کھانسی ہو ان سب کے لئے یہ ایک نعمت عظمیٰ ہے۔ کتنے لوگ ایسے ملے جو یہ بات کہتے تھے کہ ہم ادویات اور انہیلر استعمال کر کے تھک گئے ہیں۔ جب انہوں نے یہ نسخہ مسلسل استعمال کیا تو انہیں آرام بلکہ مکمل شفایابی نصیب ہوئی۔ آپ بھی آزمائیں لیکن جلدی نہ کیجئے گا۔ خود میرے پاس سینے کے ریشے بلغم اور الرجی کے تقریباً 300 سے زائد کیس جنہیں باقاعدہ یاد رکھا اور وہ تندرست ہوئے، ورنہ ایسے ہزاروں کیس ہیں۔ جلدی الرجی، جسم کا پھول یا سوج جانا، ڈھیلا پڑ جانا خارش اور دانے چاہے پیپ دانے ہوں یا سرخ ہوں یا خون والے ہوں ان سب کے لئے یہ آخری چیز ہے۔ ایک صاحب اپنے جسم سے نفرت کرتے تھے معلوم ہوا کہ کئی بار خودکشی کی ناکام کوشش کر چکے ہیں لیکن موت دور رہی۔ انہوں نے یہ دوائی استعمال کی اور بالکل صحت یاب ہو گئے۔ جلد نکھرگئی اور شفاف بن گئی۔
دائمی قبض ،گیس ،تبخیر کے مریض تو آنکھیں بند کر کے یہ تحفہ استعمال کریں۔ یہ نسخہ اس وقت بھی کام کرتا ہے جب تمام دوائیاں عارضی فائدے کے بعد اپنے دائمی فوائد کھو چکی ہوں اور مریض عاجز آگئے ہوں۔ سینے کی جلن، گیس تبخیر، پیٹ کا بڑھنا، خواتین میں سرنیوں اور رانوں کا موٹاپا ، دائمی قبض اور کھٹے ڈکار آتے ہوں اور کوئی چیز ہضم نہ ہوتی ہو۔ غذا جزوبدن نہ بنتی ہو ،جسم میں خون کی کمی ہو، ایسے تمام عوارضات میں یہ نسخہ نہایت بھروسے اور اعتماد سے استعمال کریں۔ اس کے اثرات دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔ جب چہرہ ویران، داغ دھبے، چھائیاں اور کیل مہاسے جان نہ چھوڑرہے ہوں، وہاں یہ دوائی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت، رحمت اور کرم کا درجہ رکھتی ہے۔

نوٹ
ایک مختصر دوائی کے اتنے فائدے ہیں کہ شاید آپ شک میں پڑ جائیں لیکن آزمائیں ۔ ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ جلدی نہ کیجئے گا ۔اعتماد اطمینان اور کچھ عرصہ تسلی سے ضرور استعمال کریں۔

ھوالشافی
انجیر 3دانے، سونف آدھا چمچ چائے والا ،سبز پودینہ دیسی ایک گٹھی، (پتے اور شاخ سمیت) پودینہ کی گٹھی اور انجیر ٹکڑے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح ابالیں جب ایک کپ باقی بچے تو اتار کر ٹھنڈا کر کے خوب مل چھان کر حسب ضرورت میٹھا ملائیں ورنہ ایسے ہی چسکی چسکی یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ایسا دن میں 3سے 4بار استعمال کریں۔ چند ہفتے موسم گرما میں اسی طرح رات کو تیز ابلتے پانی میں بھگو دیں صبح خوب مل چھان کر میٹھا ملائیں، ایسے ہی پی لیں گرم نہ کریں۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70