دما غی خشکی کو ختم کرنے کیلیے

دما غی خشکی کو ختم کرنے کیلیے

دما غی خشکی کو ختم کرنے کیلیے
بے حد چھینکیوں کا انا اور زکام بھی بے حد رہتا ہو۔ دما غی کمزور ی بھی ہو ۔ اسے استعمال کریں ذہن اور حافظہ کے لیے مفید ہے ۔ دماغی کام کرنے والو ں کے لیے بے حد مفید ہے ۔ دما غی کمزوری سے لا حق ہونے والے سردرد میں مفید ہے ۔ بینائی کو قائم رکھتا ہے۔ کمزور نظر کو قوی کرتا ہے ۔ نظر گر تی جا رہی ہو تو اس کے متواتر استعمال سے ٹھہر جا تی ہے ۔ دما غی خشکی کو دور کر تاہے اور بے خوا بی میں مفید ہے ۔ بدن کی خشکی کو کم کر تاہے ۔ لا غری کے لیے مفید ہے ۔
نسخہ الشفاء ::: بہت عمدہ قسم کے میٹھے بادام بیس تولہ ، مغز کدو تین تولہ ، مغز خیا رین تین تولہ، مغز

خر بو زہ تین تولہ ، مغز تر بو ز تین تولہ ، پو ست آملہ خشک دو تولہ ، پو ست بہیڑہ دو تولہ ۔ کالی ہڑ ڑدو تولہ ، سونف دس تولہ ، سوکھا دھنیا دس تولہ ، خشخاش سفید ساڑھے سات تولہ ، چینی آدھ سیر ۔
ان تمام چیزو ںکو صاف کر کے کو ٹ چھا ن لیں یا گرائینڈ میں پیس لیں ۔ دوائیں تا زہ، عمدہ، بلا سوراخ ہونی چاہیے ، کیڑا لگی نہ ہو ں۔ نہ زیا دہ پرانی ہو ، جب سا را سفوف تیا ر ہو جائے تو بہت عمدہ قسم کا بنا ہوا کشتہ مر جان ایک تولہ بھی ملا دیں ۔ یہ کشتہ کسی اچھے ماہر طبیب کا بنایا ہوا خرید لیں ۔ بس دوا تیا ر ہے ۔ چائے کی ایک یا دو چمچ صبح نہا ر منہ جو ش دئیے ہوئے نیم گرم دودھ سے کھا ئیں ۔ لیکن اگر زکام رہتا ہو تو دو د ھ کے بجائے ہلکے نیم گرم پانی سے پھا نک لیا کریں ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا ۔ فائدہ ہو نے پر مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھیں ، الشفاء

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70