خواص کچور، زرنبار، نرکچور

خواص کچور، زرنبار، نرکچور

خواص کچور، زرنباد، نرکچور
Urdu Name : Nar kachur, Kachur, Zaranbad
(نر کچور) ( کچور) (کچور ، زرنباد)
Punjabi Name: Kachur, ( کچور)
Arabic Name : Uruk-el-kafur, Zaranbad, (عرق الکافور ) (زرنبا) ( زرنباد)
Persian Name : Urukelkafur, Zarambad, Zarnbad beahk
(عرق الکافور) ( زرمباد) (زرنباد بیخ )
Tehran Name : Zurunbad,  ( زرنباد)
Hindi Name : Ban haldi, Ban haridra, Jangli haldi
(بان ہلدی) (بان ہریدرا) (جنگلی ہلدی)
English Name : Kua, Zedoary, Cochin Turmeric, Wild Turmeric, Yellow Zedoary
(کوا، زیدوری) (کوچین ٹرمیرک) (وائلڈ ٹرمیرک) (یلو زیدورے)
Scientific Name: Curcuma zedoaria Rosc. ex Smith
& ,  Curcuma zerumbet Roxb
(کورکما  زدوریا روسک. ایکس سمتھ) (کورکما  زریوم بیٹ روکشب)
Sanskrit Name : Karchura, Aranyaharidra,Sholika, Vanahaladi
Vanarishta, Dravida, Palashi, Kachura Gandh-mulaka
Shati, Gandhapalasha, Kacchura, Vanaharidra, Sholi
( کرچور، کرچورا) (اڑانیہاریدرا) (شولی) (شولیکا) (وانا ہالادی) (وانریشتہ) (ڈراویدہ) (پلاشی)
(کچورا) (گندھ مولاکا) (شتی) (گندھاپلاشا) (کچچورا) (واناہاریدرا)
Tamil Name : Kasturi-manjal, Kattu-mannal, Kichili, Kizhangu
Kitchiliki Zhangu, Padam Kizhangu
(کستوری  منجل) (کاٹٹو  مننل) (کچیلی) (کیزہنگو) (کٹچیلکی زھنگو) (پدم کیزھنگو)
Telugu Name : Kachoramu, Kichili Gadda, (کچورامو) (کیچیلی گدّا)
Assamese Name : Katuri, (کاٹوری)
Bengali Name : Ekangi, Kachura, Sati, Shori
(ایکانگی) (کنچورا) (ستی) (شوری)
Gujarati Name : Kachuro, Shatakachuro, (کچورا) (شتکچرو)
Kannada Name : Kachora, (کچورا)
Malayalam Name : Kaeheholam, Kachchurikizhanna, Pulakizhanna
(کائھیھولم) (کچچریکزھننا) (پولکزھننا)
Marathi Name : Kachari, Kachora, Narakachora
(کچری) (کچورا) (نراکچورا)
Oriya Name : Kachoramu, Gandha Sunthi, Karchura
(کچورامو) (گاندھ سنتھی) (کرچورا)
Sinhalese Name : Dadakaha, Walkaha, (دادکہا) (والکحا)
Siddha Name : Kichili Kizhangu, (کیچیلی کزھنگو)
Unani Name : Zaranbad Zarambad, Narkachoor
(زرانباد) (زرمباد) (نرکچور)
Cambodia Name : Prateal vong preah atit, (پرتیل ونگ پریہ اتیت)
Dutch Name : Ronde zedoar, (روندے زعدور)
French Name : Zedoaire, Zedoaire bulheux1 Zedoire
(زیدوایرے) (زدوایرے بُلہےُوش1 زدویرے)
German Name : Zedoarwurzel, Zittwer,  (زدوارورزیل) (زیٹٹور)
Italian Name : Zedoaria,  (زدواریا)
Spanish Name : Zedoaria, (زدواریا)
Family Name: Zingiberaceae, (فیملی نیم ، زینگیبراکیے)
Kingdom: Plantae, (کنگ ڈم ، پلانٹاۓ)
Division: Magnoliophyta, ( ڈویژن ، مگنولیوفیٹا)
Class: Liliopsida, (کلاس ، لیلیوپسدہ)
Order: Zingiberales, (آرڈر ، زینگیبرالیس)
Family: Zingiberaceae,  ( زینگیبراکیے)
Genus: Curcuma, (جینس ، کرکوما)
Species: C. zedoaria, (سپکئیس ، سی. زدواریا)
Popular Name (s): White Turmeric, Kachur, (وائٹ ٹرمیرک) (کچور)
ریسرچ ، تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان
اس آرٹیکل کو کاپی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی کیونکہ ایک آرٹیکل کو مکمل کرنے میں کئی دن سخت محنت ہوتی ہے

دیگرنام : فارسی میں زرنباد ، بنگالی میں شٹی آکنگی یا پیا کچورو، سنسکرت میں کرچور، مرہٹی اور گجراتی میں کچورا
ماہیت : یہ ہلدی کی طرح ایک بوٹی ہے۔زرنباد نبات کی جڑ ہے جوکسی قدر ہلدی سے مشابہت رکھتی ہے اس کی دو اقسام ہیں ۔ایک قسم خرد جو تیز بو والی ہوتی ہے۔جوکسی قدر سخت ہوتی ہے۔اس کو سالم ہی جوش دے کر خشک کرکے رکھتے ہیں تو اسکے کچور کہتے ہیں ۔دوسری قسم کلاں موٹی اور دراز ہوتی ہے اس کو زمین سے نکالنے کے بعد جوش دے کر ٹکڑے کرنے کے بعد خشک کرکے کام میں لاتے ہیں ۔اس کو نرکچور اور کپور کچری کہتے ہیں ۔دونوں کے افعال تقریباًیکساں ہیں
مقام پیدائش : یہ خودروبھی ہے۔لیکن بوئی بھی جاتی ہے۔خصوصاًکوہ ہمالیہ کے مشرقی علاقوں اور اتری علاقوں میں بویاجاتاہے۔اور خودرو بھی ہے یہ برماوغیرہ میں بھی ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : کاسرریاح ، مفتح سدد، مفرح ومقوی قلب و دماغ مقوی معدہ و جگر مطیب دہین منفث و مخرج بلغم مدر بو ل و حیض مقوی باہ محلل اورام
استعمال بیرونی : جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ دھبوں اور خارش وغیرہ کو ضماداًمفید ہے۔مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے دردوں ورموں میں اس کا ضماد لگایاجاتاہے یا روغن میں جلاکر روغن کی مالش کیجاتی ہے۔مطیب دہن ہونے کی وجہ سے منہ کی بدبو کیلئے منہ میں چباتے ہیں
استعمال اندرونی : کاسرریاح ،مفتح سدد،مفرح ومقوی قلب و دماغ اور مقوی معدہ میں جگر ہونے کی وجہ سے اکثر مفرحات اور معجونات میں شامل کرتے ہیں جوکہ امراض قلب و معدہ جگر میں مستعمل ہے۔اصلاح ہضم و تقویت معدہ کی غرض سے بچوں کے سفوف چٹکی میں شامل کیاجاتاہے۔مدربول ہونے کی وجہ سے سوزاک میں اسکی تازہ جڑ کی ٹھنڈائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔اس کے پتوں کار س پلانا استسقاء میں مفیدہے۔مدرحیض ہونے کی وجہ سے زچہ کے اکثر امراض میں اس کا سفوف اور معجون استعمال کرتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ ضیق النفس بلغمی میں کھلاتے ہیں
درد اور سردی کے نزلہ انفلوئنزا میں کچور اور دارچینی فلفل سیاہ یا دراز کا جوشاندہ بے حد مفید ہے
نفع خاص : کاسرریاح مقوی معدہ و جگر
مضر : مصدع
مصلح : گل بنفشہ
مقدارخوراک : ایک سے تین گرام
مشہورمرکب : سفوف چٹکی حب کبد نوشادری وغیرہ
ہلدی اورکچور کا ٹوٹکہ
معدہ اوردل کاکوئی بھی مسئلہ ہو اس کے لیے ایک چھوٹا ساٹوٹکہ
ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ بتاتاہوں صرف دوچیزیں۔ ہلدی اورکچور۔ بس یہ دونوں چیزیں پیس لیں۔ آپ کے گھرمیں جس بندے کو معدے اوردل کا کوئی مسئلہ ہوکسی بھی قسم کا اور پرانا بخار نہ چھوڑرہا ہو۔ اورخواتین کے مسائل کسی بھی وجہ سے ہوں ہلدی 50 گرام، کچور50 گرام دونوں کو پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں صبح اور شام پانی کیساتھ استعمال کریں  یہ ہلدی اورکچورجب مکس ہوتے ہیں تو اس کی طاقت اورتاثیرعجیب بن جاتی ہے اورجوبیماریاں میں نے بتائی ہے اس میں اس کے انوکھے رزلٹ ملتے ہیں۔ اوراگرصرف ہلدی کو تیل میں ملا کے آپ جہاں چوٹ ہے، جہاں درد ہے جہاں سردی ہے وہاں لگائیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 


تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70