خواص سہانجنہ، سہجنہ Moringa

خواص سہانجنہ، سہجنہ Moringa

خواص سہانجنہ، سہجنہ
Moringa

Drumstick tree

دیگرنام : اردو میں سہانجنہ، سندھی میں سہانجڑو، بنگالی میں سوجنہ سہجنہ، مرہٹی میں شیوگا، گجراتی میں سرگوا یا شاجنہ، انگریزی میں ہارس ریڈش مورنگا فلاورز، اور لاطینی میں موری نگااولی فیرا کہتے ہیں
ماہیت : سہانجنہ کا درخت بیس سے تیس فٹ اونچا ہوتاہے اور تنے کی گولائی ایک فٹ سے پانچ فٹ تک ہوتی ہے تنے کی چھال ملائم بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ اس کے تنے سے بہت سی شاخیں نکل کر پھیلتی ہیں اس کی ہر شاخ پر اور کئی چھوٹی چھوٹی شاخیں لگی ہوتی ہیں ۔پتے چھوٹے چھوٹے صنوبری شکل کے پتے ایک دوسرے کے مقابل لگتے ہیں ۔پھول پہلے کلیاں سرخ سی نظر آتی ہیں ۔لیکن جب کلیاں پھول بن جاتی ہیں توعموماًسفید پھول ہوتاہے۔ ان پھولوں میں سے خوشبو نظر آتی ہیں ۔اور یہ بطور دواًمستعمل ہے۔پھلیاں تقریباًدو بالشت لمبی اور انگلی کے برابر موٹی ہوتی ہیں ۔اوران پر لکیریں ہوتی ہیں پھیلوں کے جوف سے تکونے سے تخم نکلتے ہیں اس درخت کے تنے سے گوند ببول کی مانند گوند نکلتاہے۔سہانجنہ کی جڑ پتے پھول اور پھلیاں سب استعمال ہوتے ہیں
مقام پیدائش : پاکستان ،ہندوستان برما اور لنکا میں ہر جگہ عام پایاجاتاہے
مزاج : گرم خشک بدرجہ سوم
افعال : قاتل دیدان، دافع امراض باردہ وبلغمیہ، کاسرریاح، ہاضم منضج بلغم، تخم دافع استسقاء، مقوی باہ، روغن محلل، مسکن، مقوی اعصاب، مدربول
استعمال : سہانجنہ کے پھولوں کا سالن گوشت کے ہمراہ پکاکر کھاتے ہیں اور پھلیوں کا سالن بھی بنایا جاتاہے اس کے علاوہ پھلیوں کا اچار سرکہ میں ڈالاہوا وجع المفاصل درد کمر فالج اور لقوہ وغیرہ کیلئے مفیدہے یہ اچار ترش ہونے کے باوجود اعصاب کو نقصان دے نہیں سہانجنہ کے پھولوں پھلیوں گوند اور جڑ کو سرد بلغمی امر اض میں استعمال کیاجاتاہے بھوک لگاتاہے۔ریاح کو خارج کرتاہے۔اور درد شکم کو دور کرتاہے۔اس کے پتوں کا ر س پلانا پیٹ کے کیڑوں کو مارتاہے۔کھانسی دمہ ورم طحال وجع المفاصل اور درد کمر میں اس کی پھلیوں اور پھولوں کا سالن پکا کر کھلایاجاتاہے مدربول اور ہاضم ہونے کی وجہ سے اس کی جڑ کا پانی دودھ میں ملاکر پلانا اندرونی اورام ورم طحال ضعف اشتہا دمہ اور نقرس میں مفید ہے۔اور مثانہ وگردہ کی پتھری توڑتاہے۔چھال کا جوہر شاندہ بچوں کے ورم جگر میں استعمال کرتے ہیں ۔اس کے تخم مقوی باہ اور دافع استسقاء بیان کئے جاتے ہیں
بیرونی استعمال : اس کے پتوں کو تحلیل اورام ،تسکین درد کیلئے بیرونی طور پر استعمال کرتے ہیں اسکی چھال کے جوشاندے سے غرغرے کرانے قلاع الفم اور ورم لثہ کیلئے مفیدہے اس کی جڑ کے جوشاندے سے غر غر ے کرانے سے گلے کی سوزش دور ہوجاتی ہے
فوائد خاص : دافع بلغم ،مدربول
مضر: گرم امزجہ کیلئے
مصلح : سرکہ
مقدارخوراک : تخم ایک گرام، اچار دس گرام اور پتے جڑ وغیرہ  پانج سے سات گرام یا حسب عمر
سہانجنہ  کیمیائی خاصہ : اس کے پتوں سے شورہ مکھن ہوتا ہے جو سم الفار کو بہت اکسیری بناتا ہے
Moringa oleifera leaf, raw
Nutritional value per 100 g (3.5 oz)
Energy 64 kcal (270 kJ)
Carbohydrates 8.28 g
Dietary fiber 2.0 g
Fat 1.40 g
Protein 9.40 g
Vitamins
Vitamin A (47 378 μg
Thiamine (B1) (22 0.257 mg
Riboflavin (B2) (55 0.660 mg
Niacin (B3) (15 2.220 mg
Pantothenic acid (B5) (3 0.125 mg
Vitamin B6 (92 1.200 mg
Folate (B9) (10 40 μg
Vitamin C (62 51.7 mg
Minerals
Calcium (19 185 mg
Iron (31 4.00 mg
Magnesium (41  147 mg
Manganese (17 0.36 mg
Phosphorus (16 112 mg
Potassium (7 337 mg
Sodium (1 9 mg
Zinc (6 0.6 mg
سہانجنہ کے پھول ،پتیوں اورپھلیوں کے بے شمار طبی فوائد
دواء کے ساتھ ساتھ غذا کے طور پر بھی کاربوہائیڈ ریٹ،پروٹین،فائبر،وٹامنز اورمنرلزسے بھرپورسہانجنہ زب ردست غذائی افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔اسکے پتے،پھول اورپھل سبزی کے طورپراستعمال کیے جاتے ہیں سہا نجنہ کے پودے کے تمام حصوں میں قدرت نے شفابخش صلاحیت رکھی ہے اسکے پتوں میں خصوصاً متعدد طبی خواص اورآئرن کے اجزاء پائے جاتے ہیں اسکاسوپ بہت طاقتور ہوتاہے۔شیرخواربچوں سے لے کربزرگوں تک یہ سبزی بڑی کارآمد اورصحت بخش ثابت ہوتی ہے اگر آپ اس سبزی سے ناواقف ہیں تو اسکے لامحدود فوائد میں سے چند فوائد جاننے کے بعد اسے اپنی خوراک کاحصہ ضرور بنائیں گے
نمبر 1 : جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کے لئے سہانجنہ بے حد مفید ہے اسے اپنی خوراک کاحصہ بنائیں اور درد سے نجات پائیں
نمبر2 : ایک گلاس پانی میں سہانجنہ کے پھول دوسے تین عدد،سہانجنہ کی پھلی ڈیڑھ انچ کاٹکڑا،سہانجنہ کی پتیاں ایک چمچ ڈال کربلینڈ کرلیں۔ناشتہ کے دوگھنٹے بعد پی لیں اگر کڑوا لگے تو آدھاکپ دہی شامل کرلیں۔اس سے بینائی تیز،وزن کم،ہڈیوں کابھربھراپن ختم ،جھریاں چھائیاں سب ختم اورجگر صحیح کام کرے گا
نمبر 3 : مخصوص ایام کی خرابی دور کرنے کیلئے آدھی پھلی ڈیڑھ گلاس پانی میں ڈال کراتناابالیں کہ ایک گلاس رہ جائے پھر یہ پی لیں ۔اس سے مخصوص ایام کی خرابی کے ساتھ اس سے ہونے والاجوڑوں کادرد بھی دور ہوگا
نمبر 4 : سہانجنہ کے پتے پیس کردہی میں ملاکرروزانہ رات سونے سے پہلے ایکنی پرلگانے سے ایکنی دور ہوجاتی ہے
نمبر 5 : بچوں کے ریشز پر سہانجنہ کے پتے پیس کرکھوپرے کے تیل میں ملاکرلگانے سے ریشز دور ہوجاتے ہیں
نمبر 6 : سہانجنہ کے آٹھ سے دس پتے ایک کپ پانی میں بلینڈ کرکے پینے سے مرگی کے مریض ٹھیک ہوسکتے ہیں
نمبر 7 : سہانجنہ کی ایک پھلی،اورسوگرام سہانجنہ کے پتے سوگرام،لونگ سات عدد،جائفل ایک عدد،بڑی الائچی ایک عدد،دارچینی ایک ٹکڑا تین گلاس پانی میں اتناپکائیں کہ دوگلاس رہ جائے۔دن میں تین دفعہ چار چمچ سے یہ پیناشروع کریں اورایک کپ دن میں تین دفعہ تک لے جائیں۔دق،فالج،ریشا اورمہروں کی ہربیماری دورہوجائے گی۔
نمبر 8 : بچوں کاوزن نہ بڑھنے کی شکایت کے تحت سہانجنہ سے بچوں کی صحت اور وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ایک چمچ اسکے پتوں کارس بچوں کودودھ میں ملاکرپلانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
نمبر 9 : سہانجنہ کے پھول سکھاکررکھ لیں ڈیڑھ کپ پانی میں تھوڑے سے پھول ڈال کراتناپکالیں کہ ایک کپ رہ جائے تو پی لیں اس سے وزن کم ہوگا
نمبر 10 : خون صاف کرنے میں لاجواب دواکاکام کرتی ہے گردہ اورمثانہ کہ پتھری توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے
نمبر 11 : گیس،جگراورمعدہ کے مسائل کو ٹھیک اورپیٹ کے کیڑوں کوہلاک کردیتی ہے
نمبر 12 : دمہ اورکھانسی میں مبتلاافراد کیلئے مفید سبزی ہے۔یہ ان امراض کوختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
نمبر 13 : نظر کوتیز کرتی ہے اورپیٹ اورتلی کے درد کوختم کرتی ہے
نمبر 14 : سہانجنہ اعلیٰ قسم کے جراثیم کش اثرات رکھتی ہے اسی لئے اسکااستعمال انفیکشن سے تحفظ دیتاہے
نمبر 15 : سہانجنہ کے پھولوں کودودھ میں ابال کرپینے سے جنسی کمزوری اوربانجھ پن دورہوتاہے
نمبر 16 : سہانجنہ کے پتوں کارس ایک چمچ لے کرگاجر کے رس میں ملاکرپینے سے پیشاب کے تمام امراض دورہوجاتے ہیں گاجر کی جگہ گرمیوں میں کھیرے کارس بھی لیاجاسکتاہے
نمبر 17 : ۔ہاضمے کی بے قاعدگی میں بے حد مفید ہے۔معدہ کے مسائل کاآسان حل ہے
نمبر 18 : ایک چمچ اسکے پتوں کارس ناریل کے پانی میں ملاکرپینے سے بڑی آنت کی سوزش اوریرقان دورہوتا ہے
نمبر 19 : سہانجنہ سے رحم کی کمزوری دورہوتی ہے اسی لئے زچگی میں آسانی اورزچگی کے بعد ہونے والی پیچید گیوں سے حفاظت رہتی ہے
نمبر 20 : سہانجنہ کے پتوں کوسبزی کے طورپراستعمال کرنے سے زچگی کے بعد خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتاہے جوبچے کی صحت کاضامن ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

.

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70