خواص اندررائن، حنطل، تمہ

خواص اندررائن، حنطل، تمہ

خواص اندررائن، حنطل، تمہ
Colocynth, bitter apple, bitter cucumber
دیگرنام : عربی میں خنطل ،فارسی میں خربوزہ ابو جہل یا خربوزہ تلخ، اردو میں تمہ، پھیر پھیسندوا، بنگہ میں ماکال یا مکھل سندھی میں ٹوہ، اور انگریزی میں کالوسنتھ
اقسام : اندرائن کسی قسم کاہوتا ہے۔لیکن ایک بڑی اور ایک چھوٹی کے علاوہ اندرائن اور کانٹے دار ہوتا ہے
ماہیت : یہ ایک بیل دار بوٹی ہے جو موسم بر سات میں خودرو ،دریاؤں اورریتلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کی جڑ بہت لمبی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ عموماًزمین کے اندر محفوظ رہتی ہے اور برسات کے موسم میں پھر ہری ہوجاتی ہے
رنگ : پھل خام سبزپکنے پرہلکا زردجس پر سبز دھاریاں ہوتی ہیں خشک گودا زردی سفید
ذائقہ : نہایت کڑوا اور بدمزہ
مقام پیدا ئش : پاکستان میں پنجاب خصوصاًمیراشہررحیم یارخان ،صوبہ سندھ ،بنگہ دیش بہار،بنگال انڈیا میں پوپی دکشن بھارت کے علاوہ مدھیہ پردیش کچھ گنگا جمبا وغیرہ
مزاج : مسہل بلٖغم وسودا ،محلل ،مسقط حمل
استعمال : شحم حظل کو بطور مسہل دائمی قبض،استسقاء ضیق لنفس فالج و لقوہ جذام اوردالفیل جیسے امراض میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔تھوڑی مقدار میں کڑوی ہونے کیوجہ سے مقوی معدہ ہے۔معدہ کی رطوبت کو بڑھا کر بھوک زیادہ کرتی ہے۔تخم حنظل آنتوں کی حرکت دودیہ کو تیز کرکے مروڑپیدا کرکے دست لاتی ہے۔اور آنتوںکی ردی رطوبت کے علاوہ صفراء کو خارج کرتی ہے۔ اگر اس کا مسہل زیادہ بار یا بار بار استعمال کیاجائے تو آمعاء میں خارش ،مثانہ میں سوزش اسقاط کوکبھی خونی دست آتے ہیں۔جس کی وجہ سے مریض کمزور ہوجاتا ہے اسقاط حمل کیلئے بطور فرزجہ استعمال کرتے ہیں۔شحم حنظل کے کھلانے سے آنتوں میں سخت مروڑ ہونے لگتا ہے۔اس لئے دیگر مسکن ادویہ مثلاًاجوائن دیسی وغیرہ یامصلح کے ہمراہ استعمال کریں حنظل کے بیج مریض زیابیطس اور جسم کے دردوں کیلئے اکسیر ہیں۔اس کے علاوہ حنظل تازہ لیکر اس کے اندر سے بیج نکال لیں اور اس میں اجوائن دیسی بھرکرخشک کرلیں اور پیس کرلیں یہ سفوف پیٹ درد بواسیرریاحی ریجی دردوں اور دائمی قبض میں بے حدمفید ہے۔اکثر گھروں میں لوگوں میں یہ سفوف تیار کر کے استعمال کرلیں
فوائد خاص : مسہل اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے
مضر: مروڑ پید کرتا ہے۔ حاملہ عورتیں بواسیر خونی آنتوں میں خراش یا اسہال دموی میں حنظل کا استعمال نہ کریں اشد ضرورت میں مصلح کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے
مصلح : کتیرا، روغن بادام
بدل : صبرسقوطری، اسہال کیلئے
مقدارخوراک : ایک سے دو گرام
مرکب : اطریفل دیدان، حب ایارج بہ نسخہ خاص اور عرق مطبوخ ہفت روزہ وغیرہ سفوف ملین سفوف شوگرمیں حنظل کامکمل خشک پھل اور دوسری ادویہ استعمال کرتا ہے اس کے استعمال سے شوگر کا لیول زیادہ نہیں ہوتا اور مریص کو قبض بھی نہیں ہوتی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70