تلی کے بڑھ جانے کا، دیسی علاج

تلی کے بڑھ جانے کا، دیسی علاج

بڑھی ہوئی تلی پسلیوں کے نیچے بائیں جانب دبانے سے محسوس ہوتی ہے پیٹ پھولا ہوا معلوم ہوتا ہے اس کے ساتھ خون کی کمی بھی ہوتی ہے ، تلی عام طور پر ملیریا کے بار بار حملوں کی وجہ سے ہوتی ہے
نسخہ الشفاء نمبر 1 : قلمی شورہ 3 گرام، کیلا ایک عدد
ترکیب تیاری اور استعمال : قلمی شورہ کا سفوف کر لیں ایک کیلے میں سوراخ کر کے یہ کیلا آدھا صبح آدھا شام کھائیں تین دن تک یاں پانچ دن روزانہ نیا بنالیں
فوائد : بڑھی ہوئی تلی کو درست حالت میں لے کر آتا ہے
الشفاء نسخہ نمبر 2 تلی کے بڑھ جانے کا علاج
نسخہ الشفاء : ایک عدد کچا پپیتہ
ترکیب تیاری : پپیتہ کے چھوٹے ٹکڑے کر کے سرکہ میں ڈال کر رکھیں
ترکیب استعمال : ان ٹکڑوں میں سے 5 گرام لے کر نمک ڈال کر صبح نہار منہ کھایا کریں پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : تلی کے بڑھ جانے کا بہترین علاج ہے
نوٹ : تازہ کچا پپیتہ بھی نمک چھڑک کرکھا سکتے ہیں
الشفاء نسخہ نمبر 3 تلی کے بڑھ جانے کا علاج
نسخہ الشفاء سہاگہ بریاں 12گرام، رائی 25 گرام
ترکیب تیاری : دونوں اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : ایک گرام صبح اور رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : تلی کے بڑھ جانے کا مکمل سوفیصد علاج ہے
الشفاء نسخہ نمبر 4 تلی کے بڑھ جانے کا علاج
نسخہ الشفاء : اجوائن 100 گرام، گھیکوار کا گودا 70 گرام
ترکیب تیاری : اجوائن کو گھیکوار کے گودے میں تر کر کے خشک کر کے سفوف بنا کر رکھیں
مقدار خوراک : 2 گرام صبح اور رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : تلی کے بڑھ جانے کا مکمل علاج ہے
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں ، شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70