اسرول بوٹی، کے فوائد
اس کا پودا جھاڑی دار دو تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتّے دو تین انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے لمبوترے سے لال مِرچ کے پتّوں سے مِلتے جُلتے ہوتے ہیں۔ کئی شاخیں ہوتی ہیں، ہر شاخ کے سِرے پر گہرے نارنجی پھولوں کا گُچھا لگتا ہے اور سیاہ رنگ کا مٹر کے برابر بیج آتا ہے۔ اس بوٹی کی جڑ دُور تک زمین میں چلی جاتی ہے اور جڑ ہی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے، اس کا مزہ نہایت کڑوا ہوتا ہے۔
یہ بوٹی جنون (پاگل پن) کی خاص دوا ہے۔ اگر پاگل آدمی بھاگتا، دوڑتا ہو، شوروغل مچاتا اور دوسروں کو مارتا ہو، رات کو بلکل نہ سوتا ہو تو اس کی چند خوراکوں کے استعمال سے نیند آنے لگتی ہے اور کچھ عرصہ تک استعمال کرانے سے مریض بلکل اچھّا ہو جاتا ہے۔
استعمال
نمبر1 : اسرول کی جڑ لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور ایک ایک گرام یہ سفوف صبح و شام دودھ یا پانی سے کِھلائیں۔ اگر اس مِقدار میں کِھلانے سے مریض پر اس دوا کا کوئی اثر نہ ہو تو ایک ایک رتّی (65 مِلی گرام) بڑھا کر ڈیڑھ گرام تک پہچائیں۔ اس کا سفوف 500 ملی گرام کے کیپسول میں بھر لیں کڑوا پن محسوس نہ ہو گا۔
نمبر 2 : اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو اس کو نیند لانے کے لیے رات کو سوتے وقت ایک کیپسول دودھ کے ساتھ کِھلانے سے نیند آجاتی ہے۔ اگر اتنی مِقدار میں نیند نہ آئے تو تین کیپسول تک دے سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کو مستقل نیند نہ آتی ہو تو اس کو ایک خوراک صبح اور ایک خوراک رات سونے سے پہلے استعمال کروائیں۔
نمبر 3 : خون کا بڑھا ہوا دباؤ (ہائی بلڈ پریشر) کم کرنے کے لیے بھی یہ بہت مفید ہے۔ یہ مرض زیادہ تر 45 تا 55 سال کے مردوں کو ہوتا ہے۔ اس مرض میں مریض چلنے پِھرنے یا سیڑھیوں پر چڑھنے سے سانس پُھولنے لگتا ہے، دِل دھڑکنا، سر چکرانا، دردِ سر ہونا، رات کو نیند نہ آنا، دماغی کمزوری محسوس ہونا، بے چینی اور گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔ جب اس مرض کے آثار نظر آئیں تو ۱یک ۱یک کیپسول دِن میں تین بار عرقِ گلاب کے ساتھ دیں۔ پانی یا دودھ سے بھی دے سکتے ہیں۔
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.