آم سے متعدد بیماریوں کا علاج

آم سے متعدد بیماریوں کا علاج

آم سے متعدد بیماریوں کا علاج

آم

قدرت نے انسان کو جس قدر بھی پھل عطا فرمائے ہیں وہ سب کے سب موسم کے قدرتی تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آم موسم گرما کا پھل ہے۔ گرمیوں میں باہر نکلنے دھوپ میں پھرنے سے لو لگ جاتی ہے۔ لو لگنے کی صورت میں شدت کا بخار چڑھ جاتا ہے۔ آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔ پس لو کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے کچا آم لے کر گرم راکھ میں دبائیں۔ تھوڑی دیر بعد نرم ہونے پر باہر نکال لیں۔ اس کا رس لے کر ٹھنڈے پانی میں چینی کے ساتھ ملا کر دیں۔ یہ تریاق کا کام کرے گا۔

گنجا پن
گنجے پن میں آم کو اس طرح استعمال کیجئے کہ آم کا اچار جس قدر پرانا ہو وہ بہتر ہے اس کا تیل گنجے ہونے کے مقام پر لگائیں۔ یہ نسخہ بال جھڑ میں بھی فائدہ مند ہے۔

منہ کی بدبو
آم کی گٹھلی کو مسواک کی طرح استعمال کرنے سے یعنی گٹھلی سے مسواک کی طرح منہ صاف کرنے سے منہ کی بدبو جاتی رہتی ہے۔ دانت مضبوط اور صاف ہو جاتے ہیں۔

جریان
آم کے بور کا پوڈر بنا کر روزانہ صبح نہار منہ چینی ملا کر استعمال کریں۔ چند روز میں جریان جاتا رہے گا۔

پیشاب کی بندش
جن لوگوں کو پیشاب رکنے کی شکایت ہو وہ آم کی جڑ کا چلکا ، برگ شیشم ایک تولہ، ایک سیر پانی میں ڈال کر جوش دیں۔ جب تیسرا حصہ رہ جائے تو ٹھنڈا کرکے چینی ملا کر نوش جاں کریں۔ پیشاب کھل کر آئے گا۔

ذیابیطس
آم کے پتے جو خود بخود جھڑ کر گریں انہیں سایہ میں خشک کرکے باریک سفوف بنا لیں۔ اسے ڈیڑھ شہ صبح و شام پانی میں استعمال کرنے سے مرض جاتا رہے گا۔

نکسیر
آم کے پھولوں کو سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں۔ نکسیر کی صورت میں نسوار کی طرح ناک میں لینے سے خون بند ہو جائے گا

بالوں کا سفید ہونا
آم کے پتے اور شاخیں خشک کرکے سفوف بنا لیا جائے۔ کم بال والے یا سفید بال والے اس تیل میں ملا کر روزانہ سر پر مالش کریں۔ بال سفید ہونا کم ہو جائیں گے۔

قے
اگر کسی کو بار بار قے ہو رہی ہو تو آم کے پتے اور پودینہ کے پتے ہم وزن لے کر جوشاندہ بنالیں اور تھوڑا سا شہد ملا کر قے کرنے والے کو پلا دیں تو قے آنا فورا بند ہو جائے گی۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70