ضروری اعلان برائے حکماء ایک دفعہ ضرورپڑھیں

ضروری اعلان برائے حکماء ایک دفعہ ضرورپڑھیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُہُ
ضروری اعلان برائے حکماء ایک دفعہ ضرورپڑھیں
اور پھر شیئر بھی کریں تا کہ حق  نہ حق کا کاپتہ چل جائے
بڑے عرصہ سے حکماء کے خلاف ایک مذ موم پراپیگنڈ ہ مہم بڑے ہی منظم طریقے سے چلائی جا رہی ہے،جس میں ہمارا نام نہاد الیکٹرونک میڈیا بھی پیش پیش ہے، اب ایک اخباری تراشہ بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز کی ایک تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکماء کے کالجز اور ان کی ادویات کی انسپکیشن کی جائے کیونکہ یہ لوگوں کے گردے فیل کر رہے ہیں یہ وہی پرانا واحد الزام ہے جو یہ لوگ حکماء پر لگاتے آرہے ہیں لیکن کوئی سائنٹیفک ثبوت نہیں ہے، ہم عرصہ سے اس الزام کو اگنور کرتے آرہے ہیں اور کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بنے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سچ عوام کے سامنے رکھا جائے
تو جناب پیش خدمت ہے ان ہی کی سٹڈ یز سے ان ہی کی کتابوں سے ان ہی کے مواد سے تھوڑا سا مواد جو ان کے الزام کو نہ صرف غلط ثابت کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ گردے فیل کرنے میں اگر ہم بیماریوں سے ہٹ کر ادویات کی طرف جائیں تو ٹاپ پر ایلو پیتھی ادویات ہیں

مزید پڑھیں


انٹرنیشنل سٹڈی کے مطابق دنیا میں گردے فیل ہونے کے ٪43 سے زائد کیسز کی وجہ شوگر ہے  جب کہ ٪26 سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر ہے ، باقی وجوہات میں کڈ نی سٹون کڈنی سسٹ اور یورالوجی کی دیگر انفیکشنز اور ادویات کارول ہے
امریکہ میں بھی ملتی جلتی پرسنٹیج ہے کیا امریکی پاکستانی حکیموں سے علاج کرواتے ہیں ؟
آپ صرف اتنا کریں کہ گوگل پر جائیں کسی ایک دوا کا یا ادویات کے کسی گروپ کا نام لکھیں اور اس کے سائیڈ ایفیکٹس چیک کریں آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔
گلی محلے میں بکنے والی عام درد کش ادویات جنہیں نان سٹیرائڈل اینٹی انفلیمیٹری ڈرگز کہتے ہیں جن میں کریانہ سٹور سے ملنے والی آئیبو پروفن میفینامک ایسڈ، ڈائیکلوفینک سوڈیم،جیسی عام ادویات شامل ہیں ان کے گردوں پر اثرات پڑھ لیں ہوش ٹھکانے آ جائے گی۔
اس کے بعد اندھا دھند استعمال کروائی جانے والی اینٹی بائیوٹکس کا نمبر آتا ہے
ان کے کئی گروپس ہیں، جو سب کے سب گردوں کے لیے انتہائی مضر ہیں جن میں ٹاپ پر ہے ایمائینو گلائکو سائیڈز جن میں نومولد کو دی جانے والی دوا ایمیکاسن کے علاوہ بھی بہت سی ادویات ہیں جن میں جنٹامائی سن۔ کینامائی سن شامل ہیں جو گردوں کے لیے شدید مضر ہیں اور یہ ہم نہیں کہتے ان کی اپنی سٹڈیز کہتی ہیں
آگے ہے جی کینولون گروپ جس کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا ہے سپروفلاکساسین اس کا نام لکھیں اس کے مضر اثرات پڑھیں سچ سامنے آجائے گا
اس کے بعد آتا ہے ساری عمر کھائی جانے والی بلڈ پریشر کی ادویات جن میں سن سے پہلے جو دوائیں جو تجویز کی جاتی ہیں وہ ڈائی یوریٹکس ہیں یعنی پیشاب آور کو براہ راست اثر ہی گردوں پر کرتی ہیں ۔اس کے علاوہ اینٹی ہائپر ٹینسو ادویات میں کئی قسم کی ادویات ہیں جن میں ایک قسم ہے ایس ان ہیبیٹرز جو گروں کے لیے شدید مضرہے ۔
یہ سلسہ شیطان کی آنت سے بھی لمبا ہے اور ایک پوسٹ اس کی متحمل ہی نہیں ہو سکتی ۔
سب کو پتہ ہے ایک دوا مارکیٹ میں آتی ہے اس سے اربوں کمائے جاتے ہیں جب یورپ میں اس کے نقصانات سامنے آتے ہیں تو اس دوا کو بند کر کے نئی لانچ کر دی جاتی ہے اور اس کے محفوظ ہونے کا ڈھول پیٹا جاتا ہے پھر چند سال بعد یہی دوا مضر ہو جاتی ہے نئی آجاتی ہے ۔یورپ میں ان دواؤں کے بنانے والے اداروں کو ہر سال اربوں روپے کے ہرجانے ادا کرنے پڑتے ہیں جن میں سے صرف چند کے سکرین شارٹس ساتھ لگا رہا ہوں ۔
الزامات لگانے والوں کے متعلق بے تحاشا مواد موجود ہے ۔ کئی صفحات کے صفحات سیاہ ہو جائیں
مختصر یہ کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کسی حکیم کی وجہ سے نہیں بنا، ایک برطانیہ پلٹ پاکستانی کی بچی کے ہاتھ پر معمولی سا انفیکشن ہوا وہ بچی کو لاہور کے ایک مشہور اور مہنگے ترین ہسپتال لے کر گیا جہاں ایک ڈاکٹر صاحب نے اسے بغیر ٹیسٹ ڈوز دیئے اینٹی بائیوٹک انجکشن آئی وی لگایا جس سے اینا فائیلکسز ہوا بچی فوت ہو گئی بچی کا باپ کورٹ چلا گیا تو سسٹم ریگولیٹ کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن عدالتی حکم پر بنا آپ کی غلطیوں کی وجہ سے ۔
کیا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لی گئی دوا سے سینکڑوں مریضوں کی اموات بھول گئے ہیں ۔
روازنہ ہسپتالوں میں نیگلیجنس سے ہونے والی اموات تو کسی گنتی شمار میں نہیں ہوتیں، کیونکہ وہاں آپ پردہ ڈال لیتے ہیں اپنی کوتاہیوں پر۔
گورنمنٹ ذرا رولز فالو کرنے کے لیے سختی کرتی ہے تو عوام کے ٹیکس سے لاکھوں روپے ماہوار وصول کرنے والے یہ مسیحا ہر چوتھے دن سٹرائک پر ہوتے ہیں ۔
میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ ان کے کارناموں کی لسٹ شیطان کی آنت سے کہیں لمبی ہے ۔
چپے چپے پر کھلےمیڈیکل سٹور اس ٹریلین ڈالر دھندے کا ثبوت ہیں، کہ یہ سسٹم لوگوں کو شفایابی کی بجائے تاحیات دوا پر لگانے کا ہے، دنیا میں اسلحے کے بعد ملٹی نیشنل کا دوسرا بڑا بزنس ہے.
پہلے بیماریاں پیدا کرو پھر دوائیں بیچو، بزنس جو ہے تو بزنس میں گاہک بنائے جاتے ہیں
تمام ریسرچ باہر کی ہے ایک دوا ایک ملٹی نیشنل ادارہ بناتا ہے انہیں کہتا ہے کہ اس کی یہ یہ افادیت ہے یہ دھڑا دھڑ لکھتے جاتے ہیں کچھ عرصہ بعد اس کے نقصانات کی وجہ سے اس پر بین لگ جاتا ہے تو یہ کچھ اور لکھنا شروع، سوچنا یہ ہیں کہ یہ ہیں کیا ملٹی نیشنل مافیا کے ہاتھوں میں کھلونے آج باہر سے سالٹ آنا بند ہو جائے تو یہ سب وہ کھلونے جن کی چابی ختم ہوگئی ہو گزارش ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیے یا کوئی سائینٹیفک ثبوت لے آئیے ، مجھے انور مسعود کی ایک نظم یاد آرہی ہے انہوں نے کیا خوب کہا ہے
سر درد میں گولی یہ بڑی زود اثر ہے
پر تھوڑا سا نقصان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتی ہے پیدا کوئی تبخیر کی صورت
دل تنگ و پریشان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتی ہے کچھ ثقل سماعت کی شکایت
بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ممکن ہے خرابی کوئی ہو جائے جگر میں
ہاں آپ کو یرقان بھی ہو سکتا ہے اس سے
پڑ سکتی ہے کچھ جلد خراشی کی ضرورت
خارش کا کچھ امکان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتی ہیں یادیں بھی ذرا اس سے متأثر
معمولی سا نسیان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتا ہے لاحق کوئی پیچیدہ مرض بھی
گردہ کوئی ویران بھی ہو سکتا ہے اس سے
ممکن ہے کہ ہو جائے نشہ اس سے زیادہ
پھر آپ کا چالان بھی ہو سکتا ہے اس سے
اسی پر پوسٹ کلوز کرتے ہیں
Nephrotoxic آپ اپنے طور پر گوگل پر نیفرو ٹاکسک میڈیسن لکھ کر سرچ کریں لسٹ سامنے آجائے گی شکریہ

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70