مردانہ امراض کا ہربل علاج

مردانہ امراض کا ہربل علاج

مردانہ امراض کا ہربل علاج
الشفاء : سنبل کا درخت میں جب اس خوبصورت درخت کو دیکھتا ہوں تو اللہ کی اس نعمت سے دل باغ باغ ہو جاتا ہے اور جب فرش پر گرے ان بے بہا پھولوں کو پیروں اور کچرے میں پڑھا دیکھتا ہوں تو یقین جانئیے دل ٹوٹ جاتا ہے یہ درخت غریبوں کہ لئے لاکھوں کی دوا سے زیادہ قیمتی ہے سنبل کہ پھول کی صرف پتیاں لے کہ دھو کہ صاف کر لیں ایک کلو پتیوں میں ایک کلو چینی ملا کہ اچھی طرح مل لیں اور شیشے کہ مرتبان میں رکھ کر دو ہفتہ دھوپ میں رکھ دیں اور بیچ میں دو تین مرتبہ اچھی طرح اوپر نیچے کر کہ ملاتے رہیں بس اب یہ تیار ہے بڑے کھانے والے دو چمچ ہرروز ایک ماہ دودھ سے کھانے سے ٹائمنگ بڑھ جاتی ہے مادہ تولید گاڑھا اور خوب پیدا ہوتا ہے جریان، احتلام، سرعت انزال، اس  کے استعمال سے ختمِ ہو جاتا ہے کمر درد ختمِ ہو جاتا ہے۔ 
جو لوگ کمزور ہیں وہ اس میں پچیس گرام بادام کوٹ کہ شامل کر لیں اور دو چمچ دودھ سے روز کھائیں اور موٹے ہو جائیں گے اور خود کو خوبصورت بنائیں۔ 
اگر اس کہ ساتھ بو پھلی کہ پھول ملا کر گلقند تیار کیا ہوا کتنا پرانا کمر درد ہو اور ہر طرح کا مردانہ امراض کا شافی علاج ہے۔ 
جس کے جراثیم کمزور ہوں وہ مریض اس میں بیس گرام بوہڑ (برگد) کا دودھ اضافہ کر کہ خوب ملالیں جس کے حمل ٹھرکرگر جاتا ہو یا اولاد مر جاتی ہو  وہ سنبل کے پھول آدھا کلو کنول کہ پھول آدھا کلو چینی ایک کلو میں گلقند تیار کر کہ مٹی چھلکا أتار کر باریک تیس گرام شامل کریں اور دو چمچ دودھ سے روز کھائیں قبض کا مسئلہ رہتا ہو تو املتاس کے پھول کہ ساتھ بنا کر استعمال کریں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان۔
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں ۔
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

سنبل کا درخت Red Cotton Tree (Bombax ceiba)
اسے فارسی میں سینبھل پنجابی میں سمبل بنگالی میں سمل گجراتی میں شملو سنسکرت میں شامل ملی اور انگریزی میں سلک کاٹن ٹری کہتے ہیں ۔
سنبل ایک خوبصورت درخت ہے جو ایشیا کے زیادہ تر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس پر سرخ پھول آتے ہیں اور پھل میں پکنے کے بعد روئی جیسے سفید ریشے ہوتے ہیں۔
جس کے تنے اور شاخوں پر تیز اور سخت کانٹے ہوتے ہیں۔
اس درخت کی جڑ زمین سے مولی کی طرح نرم نکلتی ہے۔ اس کے ٹکڑے کر کے خشک کر لیتے ہیں۔
اس کو موصلی سنبل کہتے ہیں۔
اس کی دو قسمیں ہیں۔
ایک  سرخ۔
دوسری سفید ۔
مزاج گرم تر۔
مقدار خوراک 7 گرام سے 10 گرام تک۔
سنبل کی پوشاک صرف سرخ ہی نہیں بلکہ بعض اوقات نارنجی بھی ہوتی ہے۔ یہ پھول اتنی تعداد میں لگتے ہیں کہ بعض اوقات حیرت ہوتی ہے کہ پتہ ایک بھی نہیں اور پھول لا تعداد ہوتے ہیں۔ یہ رنگ داردرخت سڑکوں کے کنارے لگے ہوئے بہت بھلے لگتے ہیں۔
سنبل کے پھول انسان کو تازگی کا احساس دلاتے ہیں اور انسان کو فرحت بخشتے ہیں۔ یہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ فضا کو معطر بھی کرتے ہیں۔
سنبل ایک دراز قد خوبصورت درخت ہے جس کے سرخ پھول ہوتے ہیں یہ بدلتے موسم کے ساتھ منظر بدل دیتا ہے گرمیوں میں پتوں سے ڈھکا رہتا ہے اور خزاں میں پتے جھاڑ کر سردی کے موسم میں کمزور  دھوپ کو راستہ دیتا ہے، یہ الودگی، گردوغبار اور دھوئیں کو بھی ختم کرتا  ہے۔
چند سال قبل لاہور کے باغوں، پارکوں اور شہر میں جگہ جگہ اپنی شان سے کھڑے دیکھے گئے لیکن اب انسانی ترقی کے نام پر ان کا وجود کم ہونے لگا ہے۔ 
ایشیا میں یہ درخت کثرت سے پائے جاتےہیں۔
 سنبل  کے یہ درخت موسم بہار میں پھولوں کی بہار سے جھومتے ہیں۔
پھولوں سے اٹھتی مہک بھی دیکھنےوالوں کو فطرت کےقریب کردیتی ہے۔
ایشیا میں یہ درخت کثرت سے پائے جاتےہیں مگر کراچی میں ان کی تعداد بہت کم ہے۔
نیچے تصویر میں آپ اس کے پھول دیکھ سکتے ہیں۔
سنبل کی خصوصیات۔
قدآور درخت ہے۔ لکڑی کے لیے انتہائی مفید اور قیمتی درخت ہے بہت خوبصورت سرخ رنگ کے پھول اس کو راستوں کی خوبصورتی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں.
سنبل کا درخت۔
سنبل کا درخت بے حد خوبصورت لگتا ہے   بالکل سیدھا اور اونچا اس کا تنا گول اور سفیدی مائل بھورا ہوتا ہے ۔
اکتوبر ، نومبر ، دسمبر میں پت جھڑ کے دوران اپنے پتے گرا کر   برہنہ سا لگتا ہے جنوری میں بھی اسی حلیے میں نظر آ تا ہے   فروری میں اس پہ  لال رنگ کی کونپلیں نمودار ہو جاتی ہیں جو دیکھنے میں بےحد دلفریب نظر آ تی ہیں مگر ان کونپلوں سےسبز پتوں کی بجائے سُرخ انگارے جیسے بڑے بڑے سرخ پھول بنتے ہیں اور سوکھی ،کھری ، ننگی شاخوں پربڑا بڑا سا لال  سرخ رنگ کا پھول بہت ہی خوبصورت لگتا ہے ۔اس موسم میں( فروری تا مارچ ) سنبل کے درخت کا نظارہ  بہت خوبصورت لگتا ہے   بے پتے کی شاخوں پر بڑے بڑے لال پھول عجیب سی خوبصورتی دیتے ہیں پھول اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ اپنے وزن سے ہی نیچے گر جاتے ہیں۔
بعض علاقوں میں پھول بن کر بڑے ہونے سے پہلے انکے ڈوڈوں کو پکایا بھی جاتا ہے ۔ درخت کے نیچے گول دائرے میں بھی پھول ہی پھول بکھرے رہتے ہیں  شہد کی مکھیاں رس چوستی نظر آ تی ہیں ۔
اسے فارسی میں سینبھل پنجابی میں سمبل بنگالی میں سمل گجراتی میں شملو سنسکرت میں شامل ملی اور انگریزی میں سلک کاٹن ٹری کہتے ہیں ۔
سنبل کا درخت بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے گُدّے ہوتے ہیں، ہر ایک گُدّے میں کئی شاخیں ہوتی ہیں اور ان شاخوں سے چھوٹی چھوٹی شاخیں اُگتی ہیں، پانچ پانچ پتّے لگے ہوتے ہیں، جو ہاتھ کے پنجے جیسے نظر آتے ہیں۔
پُھول سُرخ رنگ کے لگتے ہیں ۔ جو نہایت خوب صورت گلِ لالہ کے طرح ہوتے ہیں۔
فوائد:پھولوں کے گرنے پر آکھ (مدار) جیسے ڈوڈے لگتے ہیں، جو سینبھل ڈوڈے کہلاتے ہیں۔ خشک ہونے پر ان کے اندر سے آکھ جیسی روئی نِکلتی ہے، جو تکیوں اور گدّوں کو بھرنے کے کام آتی ہے۔ اسکا گدا یا تکیہ بے حد نرم ہوتا ہے اور روئی کبھی نہیں جڑتی مطلب پنجوانی نہیں پڑتی 30- 40 سال بعد پاوڈر سی بن کر بے کار ہو جاتی ہے ۔
بعض لوگوں کو سنبل کی روئی سے الرجی ہوتی ہے اور شدید چھینکیں بھی آ تی ہیں انہیں پرہیز کرنا چاہئے  ایک سالہ یا دو سالہ جوان درخت کی جڑ موسلہ سینبھل کے نام سے یہ بطور دوا کام آتی ہے۔
موصلی سنبھل مقوی باہ اور مولد منی ہے۔ بدن کو فربہ موٹا کرتی ہے۔ اصلی حرارت کی محافظ ہے۔
اگر موصلی سنبھل کو سفوف کرکے اور برابر وزن مصری ملا کر معجون تیار کریں-اور اس کو ایک چائے والا چمچ  صبح کے وقت دودھ کے ساتھ چالیس روز متواتر استعمال کریں تو جوانی دوبارہ حاصل ہوتی ہے اور بال سفید نہیں ہوتے۔
اسی درخت کا گوند موچرس کہلاتا ہے اور یہ بھی بطور دوا استعمال ہوتا ہے ۔
اس کی جڑ موصلی گوند موچرس اکثر سفوفوں معجونات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سنبل ایک خوبصورت درخت ہے جو ایشیا کے زیادہ تر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس پر سرخ پھول آتے ہیں اور پھل میں پکنے کے بعد روئی جیسے سفید ریشے ہوتے ہیں۔
. ان درختوں سے کسی قسم کا پولن نہیں پهیلتا، بلکہ ان پر لگنے والے پهول مختلف دوائیں بنانے میں استعمال ہوتے هیں.
چند دنوں میں وزن کم کرنے کی جادوئی دواء۔
ایسے لوگ جو اپنے بڑھے ہوئے پیٹ اور جسم کی زائد چربی سے پریشان ہیں وہ کسی ایسے علاج کی تلاش میں ہوتے ہیں موٹاپے کی کئی وجوہات ہیں جیسے کہ خوراک جسم کی ضرورت سے زیادہ غذا کھانا ،فاسٹ فوڈز ، بیکری یا آئلی اشیاء کا زائد استعمال، مٹھائیاں اور چٹ پٹے کھانے ، اعصابی تناؤ اور سگریٹ نوشی کا کثرت سے استعمال وغیرہ ۔
بعض دفعہ موٹاپا کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے، جس میں جینز پرابلم ، اینڈو کرائن گلینڈز کا بگڑنا، طبی یا نفسیاتی بیماری وغیرہ شامل ہیں۔کسی بھی قسم کے موٹاپے کودنوں میں ختم کرنے کے لئے ایک زبردست نسخہ۔
نسخہ۔
وزن کم کرنے والا معجون۔
( مراٹھی موگو  125 گرام ) سنبل   درخت کے خشک بیجوں کو کہتے ہیں،لیموں  4 عدد۔
دار چینی  پاوڈر 2 چائے کے چمچ،شہد  ایک چائے کا چمچ،ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا۔
ترکیب اور طریقہ استعمال۔
مراٹھی موگوکسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گی۔مراٹھی موگو اور ادرک کو بلینڈر میں اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور بلینڈ کریں ، اچھی طرح بلینڈ کرنے کے لئے اس میں شہد اور دارچینی شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں تا کہ تمام اشیاء اچھی طر ح یکجان ہو جائیں ۔ا ب اس معجون کو ایک ائیر ٹائیٹ جار میں ڈال کر رکھ لیں ۔ اس معجون کو روزانہ ہر کھانے اور کسی بھی ورزش کرنے سے پہلے ایک چائے کا چمچ کھا لیں۔
دو ہفتوں کے استعمال سے جسم کی زائد چربی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ۔ اس کا استعمال دو ہفتوں سے زیادہ مت کریں ۔اس معجون کے استعمال سے جسم کی زائد چربی پانی کی طرح خارج ہو جائے گی۔ اس معجون کے استعمال سے نہ صرف آپ کے جسم کی چربی ختم ہو گی بلکہ بینائی ، سننے کی حس اور یادداشت میں بھی بہتری آئے گی۔
یہ معجون وٹامن سی ، پوٹاشیم، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی 2 ، میگنیشیم اور فاسفورس سے مالا ما ل ہے۔ مراٹھی موگومیں یہ تمام موجو د ہوتی ہیں جس کے ذریعے آپ کا نظام ہاضمہ ٹھیک ہو جاتا ہے اور یہ آپ کے جسم میں فائدہ مند بیکٹیریا بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70