سر سام کا نسخہ اور علاج

سر سام کا نسخہ اور علاج

سر سام کا  دیسی  علاج
نسخہ الشفاء : تلوں کا تیل 100 گرام، گلاب کے پھول کی پتیاں 10 گرام۔
ترکیب تیاری : ان اجزاء کو ملا کر آگ پر پکائیں جب گلاب کے پھول کی پتیاں جل جائیں  اور صرف تیل رہ جائے تو اسے محفوظ کرلیں۔
طریقہ استعمال : صبح و شام سر کی مالش کریں دس دن انشاء اللہ بہت جلد افاقہ ہوگا۔
فوائد : سر سام اور سرسام میں بیہوش افراد کیلئے، بہترین علاج ہے

سر سام ۔
سر سام کی دو اقسام ہیں ۔
1۔ سر سام بلغمی( لپثرغس )
2۔ سر سام صفرواری ( سر سام خشک )
اس مرض میں دماغی جھلیوں میں ورم پیدا ہو جاتا ہے۔
لپثرغس ۔ سر سام بلغمی ۔
اسباب ۔ ثقیل اور بلغمی غذاؤں کا زیادہ استعمال ، ٹھنڈا دودھ یا لسی پی کر سو جانا ، مرطوب اور ٹھنڈے ماحول میں کام کرنا ، بادی اشیاء کا استعمال ۔
علامات : مریض کا جسم سست اور بھاری رہتا ہے ۔ ناک بہتی ہے ۔ سر کی جلد چپچپی ہوتی ہے ۔ ہاتھ پاؤں سرد ہوتے ہیں ۔ بول وبراز سفید ہوتا ہے ۔ سانس خراٹے سے آ تا ہے ۔ منہ میں پانی آ تا ہے ۔ جی متلاتا ہے ۔ آ نکھوں میں سرخی ہوتی ہے ۔ مریض پر غنودگی طاری ہوتی ہے ۔ اور اگر ساتھ بخار ہو تو سمجھ لیں کہ رطوبات میں تعفن ہو گیا ہے ۔
علاج : آ ملہ ، ہلیلہ ،بلیلہ مغز کر نجوہ اور کشنیز خشک ہم وزن کا سفوف بنائیں ۔
مقدار خوراک: 1 گرام صبح ،دوپہر ،اور رات ہمراہ قہوہ لونگ دار چینی دیں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان۔
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں ۔
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70