زعفران ، کیسر
دوسوپچاس گرام سے کم آرڈر بُک نہیں ہو گا 250 گرام سے لے کر 40 کلو تک آرڈر دے سکتے ہیں پاکستان میں ڈلیوری ایک دن میں اور پوری دنیا میں کہیں بھی ڈلیوری 10 دن میں
زعفران ،کا دوسرا نام کیسر ہے۔ کیسر کشمیر سے آیا ہے جہاں اسکی کاشت عام اور کاروباری پیمانے پر ہوتی ہے
زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ تجارتی زعفران پھولوں کے خشک حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ زعفران کا استعمال انگریزی ادویات کی بجائے دیسی ادویات میں زیادہ ہوتا ہے۔ زعفران میں ایک لازمی نباتاتی تیل ہوتا ہے جو تارپین، الکوحل اور ایسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے دیگر اجزاء میں کیروسین اور پکروکروسین شامل ہیں
We deliver Premium Quality Herbs At your door step
Price: On Call And Email
Urdu Name : Zafran, (زعفران)
Punjabi Name : Zafran, (زعفران ، جافران)
Arabic Name : Zafran، Al zafaran، Zafran mazrue، Al zafran alsuwsni
(الزعفران) (زعفران) (زعفران مزروع) (الزعفران السوسني)
Persian Name : Zafran, Zafrankh، Krukos Satios، Zerpran، Terra znbqian,
(زعفران) (کروکوس ساتیووس) (زرپران) (زعفرانکه) (تیرهٔ زنبقیان)
Hindi Name : Kesar, Keshar, (کیسر) (کیشر)
English Name : Saffron, (سیفران)
Latin name : Crocus sativus Linn، Crocus, Safranum,
(کروکس سٹیوس لین) (کروکس, سفرانم)
Bengali Name : Jafran, (جافران)
Chinese Name : Fan hung hua, (فن ہنگ ہوا)
French Name : Safran, (سفران)
Gujarati Name : Keshar, (کیسر)
Kannada Name : Kumkuma, Kesari, (کمکوما) (کسری)
Kashmiri Name : Kaungh, Kong, (کنگھ) (کونگ)
Marathi Name : Keshar, (کیشر)
Sanskrit Name : Keshara, Kumkuma, (کیشارہ) (کمکوما)
German Name : Krokus, Gewürzsafran, Safran
(کروکس) (گیوءرزعفران) (سافران)
Armenian Name : Kerkoom, Kerkum, (کیرمووم) (کیرکم)
ریسرچ، تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان
اس آرٹیکل کو کاپی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے
گی کیونکہ ایک آرٹیکل کو مکمل کرنے میں کئی دن سخت محنت ہوتی ہے
Saffron is known as Zafaran or Kesar. The thread like part of Zafraan flower is used for many health and medicinal purposes. Zafraan is one of the most expensive spices in the world as maximum of its processing work is done through hand. Saffron is extremely valuable spice because of its distinct flavor, health and medicinal properties.

Zafraan is used in many culinary recipes worldwide due to its unique flavor which is happened due to the presence of chemical compounds such as picrocrocin and safranal. The most sought after herbal product is used in diseases like asthma, cough & cold, stomach ailments, insomnia, uterine bleeding, cancer, Alzheimer’s disease, infertility, depression, cholesterol, flatulence, etc. Zafraan contain more than 150 volatile compounds that is good for the overall well-being of the body. Saffron is widely grown in Iran, Turkey, Greece, France, Italy and Jammu & Kashmir of India.
| Principle | Nutrient Value | Percentage of RDA |
|---|---|---|
| Energy | 310 Kcal | 15.5% |
| Carbohydrates | 65.37 g | 50% |
| Protein | 11.43 g | 21% |
| Total Fat | 5.85 g | 29% |
| Cholesterol | 0 mg | 0% |
| Dietary Fiber | 3.9 g | 10% |
| Vitamins | ||
| Folates | 93 µg | 23% |
| Niacin | 1.46 mg | 9% |
| Pyridoxine | 1.010 mg | 77% |
| Riboflavin | 0.267 mg | 20% |
| Vitamin A | 530 IU | 18% |
| Vitamin C | 80.8 mg | 135% |
| Electrolytes | ||
| Sodium | 148 mg | 10% |
| Potassium | 1724 mg | 37% |
| Minerals | ||
| Calcium | 111 mg | 11% |
| Copper | 0.328 mg | 37% |
| Iron | 11.10 mg | 139% |
| Magnesium | 264 mg | 66% |
| Manganese | 28.408 mg | 1235% |
| Phosphorus | 252 mg | 36% |
| Selenium | 5.6 µg | 10% |
| Zinc | 1.09 mg | 10% |
ماہیت ۔
کیسرکاپودا پیاز کی مانند ڈیڈھ فٹ اونچاہوتاہے۔جس کیجڑ نیچے پیاز جیسی ایک گانٹھ نکلتی ہے پتے گہرے سبز پیاز کی طرح لمبے گھنے اور ان کا رخ زمین کی طرف زیادہ ہوتاہے۔جڑ کے پاس کے پتوں کے کنارے باہر کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں ستمبر اور اکتوبر میں پھل لگتے ہیں جوکہ بیگنی رنگ کے گچھوں میں دو سے تین ایک ساتھ بڑے خوبصورت معلوم ہوتے ہیں اس کی پنکھڑیاں چھ حصوں میں تقسیم ہوتی ہے اور اس میں کیسر کی تین تریاں نکلتی ہیں جو مادہ کیسر سے حاصل ہوتاہے ۔پھول نیم شگفتہ حالت اتار لئے جائیں ۔اس حالت میں پنکھڑیاں تقریباًلپٹی ہوئی ہوتی ہے۔لیکن سورج نکلنے پر پردہ کھل کر چپٹی ہوجاتی ہیں ۔یہ نیم وا پنکھڑیاں اتارتے ہی ان چھلنیوں میں ڈال دی جاتی ہیں جن کے نیچے نہایت مدھم آنچ ہوتی ہے۔اورا س طرح یہ نرم آنچ پرخشک ہوکروہ شکل اختیار کرلیتی ہیں جس کو ہم بازار سے خریدتے ہیں ۔
مقام پیدائش ۔ یہ کشمیر میں پام دکشن میں عموماً4300ہزار فٹ کی بلندی پر اور کوئٹہ کے گرد و نواح میں اس کے علاوہ اٹلی سپیس فرانس ایران پرتگال ترکی اور چین وغیرہ میں ہوتاہے۔
مزاج ۔ گرم درجہ دوم۔۔۔خشک دوجہ اول۔
افعال ۔ مدربول وحیض محلل ،جالی،مقوی قلب و دماغ اور جگر مقوی بدن محرک باہ۔
استعمال – بیرونی ۔
زعفران کو بعض اورام خصوصاًورم جگر ورم رحم کوتحلیل کرنے یا بعض ادویہ کی اصلاح کی غرض سے شامل کرکے ضماد کرتے ہیں ضعف بصر میں تنہا یا دوسرا ادویہ کے ہمراہ کھرل کرکے آنکھوں میں ڈالتے ہیں مدربول ہونے کی وجہ سے اس کا ریشہ احلیل یعنی پیشاب کی نالی میں رکھنے سے پیشاب جاری ہوجاتاہے۔ادارحیض کے لئے بھی فرزجہ کرتے ہیں ۔
استعمال اندرونی ۔
دل و دماغ کو تفریح و تقویت دینے کے لئے مختلف طریقوں سے بکثرت استعمال کرتے ہیں ضعف باہ کے لئے مرکبات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں اورادار حیض کیلئے کھلاتے ہیں فرحت بخشتی حواس اور دل و دماغ کو قوت دیتی ہے اس کا سونگھنا سرسام کو مفید ہے ۔رخسار کے رنگ کو صاف کرتی ہے۔بچہ آسانی سے پیدا ہونے کیلئے ایک گرام تک کھلاتے ہیں ایک یا ڈیڈھ گرام یا زعفران پچاس ملی لیٹر شیرگائو حل کرکے کپڑے میں چھان کر پلانے سے حیض بلاتکلیف کھل کر آتاہے۔پنجرے والے پالتو پرندوں کو اکثر بیماری میں زعفران کے چند ریشے پانی میں ڈال کر پلاتے ہیں
نوٹ ۔ اسے جوشاندہ یا خیساندہ کی صورت میں استعمال نہیں کرتے ہیں۔
فوائد خاص ۔ مفرح تریاق افیون ۔
مضر۔ ضعف گردہ ۔
مصلح ۔ انیسوں ،زرشک،سکنجین ۔
بدل ۔ تخم اترج قسط اور تج ۔
مقدارخوراک ۔ دو چاول سے دو رتی تک۔