Description
الشفاء، شیاٹیکا کیپسول۔
Al Shifa, Sciatica Capsules.
Sciatica pain (Arq Un Nisa)
شیاٹیکا، لنگڑی کا درد (عرق النساء) یہ درد کولہے کے جوائنٹ سے لے کر ٹانگ سے ہوتا ہوا پاؤں تک جاتا ہے۔ انتہائی شدید درد ہوتا ہے۔ اور ٹانگ پرجسم کا وزن نہیں ڈالا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے مریض لنگڑا کر چلتا ہے۔ ایڑی زمین سے اٹھا کر چلتا ہے اس لیے اس کو لنگڑی کا درد کہتے ہیں۔ اکثر دیہاتی علاقوں میں ریح کا درد بھی بولا جاتا ہے۔
فوائد : عرق النساء، نقرس، شیاٹیکا درد، ٹانگ کے کولہے اور بیرونی طرف پیچھے سے پھیلنے والا درد، کمر کے نچلے حصے میں درد، ٹانگ کو حرکت دیتے وقت درد یا دشواری، بیٹھے وقت شدید درد کا ہونا۔ اسکے لیے مفید دواء۔
دوا برائے ایک ماہ۔
ہوم ڈلیوری آل پاکستان۔
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول رات، کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70
(الشفا ء نیچرل ہربل دواخانہ)
:پرہیز
آلو، گوبھی، بندگوبھی، شملہ مرچ، اروی، بھنڈی توری، مونگرے، مٹر، بڑاگوشت، سری پائے، کلیجی، دال چنا، دال ماش، ارہر کی دال،تمام مشروبات، کولڈڈرنکس وغیرہ۔
ٹھنڈاپانی اوربرف، ٹھنڈا دودھ،سیب، کیلا، مالٹا، کینو، ہرطرح کی، تلی ہوئی اورفرائی چیزیں، چاو ل، پنیر، چیز، تمام بیکری آ ئٹم ہرطرح کی، سفید چنے، نان، خمیری، روٹی، چائے اورگرین ٹی، کھٹی اورچٹپٹی چیزیں، بناسپتی گھی، کارن آئل، آئل بنولہ، سو یا بین آئل
مونگ پھلی، ملوک، فالسہ، جامن، چقندر، لوبیاسفید اور سرخ، تمام کھٹے میٹھے پھل، املی، آلو بخارا، تربوز، کانجی، دھی بھلے، آلو چنے، کھٹی لوکاٹ، سموسے، پکوڑے، چائے رس، باقر خانی، چائنیز کھانے، نوڈلز، پاستہ،برگر، شوارما، وغیرہ۔
: مفیداشیاء
دیسی آٹے کی روٹی، انڈہ آملیٹ اور اُبلاہوا انڈہ، میٹھا انڈہ، ہاف فرائی اندہ، سرسوں کاساگ، پالک، پودینے کی چٹنی، پیاز، میتھی، کریلے، شلجم سفید اور پیلے، گا جر کا سالن، کالے چنے شوربہ والے، بکرے کا گوشت شوربے والا، دیسی مرغی کا گو شت، فارمی مرغی کا گوشت، تیتر، بٹیر،
مچھلی، لوکی، بکرے کے گوشت والا پلاؤ، نیم گرم دودھ، بکری کا دودھ، اونٹنی کا دودھ، ٹینڈے، گھیاکدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، ٹماٹرپیازکا سالن، دیسی مرغی شوربے والی، شہد خالص، کھیرا،مولی، گاجر، دہی، تازہ مکھن۔
:خشک میوہ جات
میٹھابادام، اخروٹ (دوسے زیادہ نہیں) تل سفید، کشمش، چلغوزے، ناریل خشک، کاجو، انجیر۔
: مربہ جات
آملے کامربہ، ہڑہڑکامربہ، گلکند، گاجرکامربہ، ادرک کا مربہ۔
: پھل
میٹھا آم، آڑو، میٹھاانگور، پپیتہ،شہتوت، گنا، خربوزہ، انناس، گرما، سردا، خوبانی، میٹھی لوکاٹ، امرود بغیر بیج، ناشپاتی، عناب، کھجور۔
: قہوہ جات
پودینے کاقہوہ، ادرک کاقہوہ، دارچینی کاقہوہ، کالے زیرہ کا قہوہ، اجوائن کاقہوہ۔
: میٹھا
سوجی کاحلوہ دیسی گھی میں تیارشدہ، گاجر کا حلوہ، گاجر کی کھیر، چاول کی کھیر، فرنی، گڑوالے چاول، زردہ چاول، گندم کا دلیہ دودھ میں تیارشدہ، سویاں۔
: روغنیات
روغن بادام، روغن سرسوں، روغن تل، روغن زیتون، روغن کلونجی، دیسی گھی۔
مریضوں کے لیے یہ پرہیز لازمی ہے۔
معلومات وجوھات، عرق النساﺀ ۔ (Sciatica) شیاٹیکا۔
شاٹیکا کا درد اور علاج۔
انسانی جسم کا نظام اللہ تعالیٰ نے دو حصوں پر مرتب کیا ہے، جسم کے کچھ حصے تو خود کار ہیں یعنی اپنے تسلسل میں کام کر رہے ہیں اور کچھ حصے انسانی مرضی کے تابع ہوتے ہیں، جب ان کے خود کار نظام میں خلل واقع ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کا اظہار کسی نہ کسی شکل میں ہو جاتا ہے جو کہ اندرونی بیماری کا اظہار ہوتا ہے
در اصل یہی علامات کسی بھی بیماری کی اندرونی تصویر کا بیرونی عکس ہوتی ہیں درد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں مثلاً سردرد، کمر درد، گھٹیا کا درد، عرق النساء کا درد، ہڈیوں کا درد و وغیرہ، یہ معالج کا کام ہے کہ وہ مریض کی تمام علامات، حرکات و سکنات اور مشاہدات کے بعد جسم میں ہونے والے درد کی درجہ بندی کرے اور اسے ایک مخصوص مرض کے زمرے میں رکھے۔
ہم یہاں جس درد کا ذکر کریں گے وہ شاٹیکا (عرق النسائی) کہلاتا ہے، موجودہ دور میں یہ درد بہت عام ہو گیا ہے اور اس میں زیادہ تر خواتین ہی مبتلا ہیں، عرق النساءاس درد کو کہتے ہیں جو کہ پیڑو کے سِروں سے شروع ہوتا ہے
کیونکہ اسی جگہ ایک بڑا عصب (نرو، پٹھا) موجود ہوتا ہے جس کو (شیاٹیکا نرو) کہتے ہیں، یہ درد پیڑو کے سِروں سے شرو ع ہو کر ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا بیرونی ٹخنے میں محسوس ہوتا ہے، در حقیقت یہ ایک عصبی مرض ہے۔
: علامات
عرق النساء کا درد آہستہ آہستہ شروع ہو کر شدید ہوتا چلا جاتا ہے اور کبھی کبھی اچانک بھی شروع ہو جاتا ہے، اس میں بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اور مریض کے لئے اس پر وزن یا بوجھ ڈالنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
: تشخیص
عموماً مریض کو متاثرہ ٹانگ پر بوجھ ڈالنے کی ضرورت پڑے تو وہ پاﺅں کے اگلے حصے پر بوجھ ڈال کر ایڑی کو اونچا رکھتا ہے تاکہ شیاٹیکا نرو پر کسی قسم کا کھنچاﺅ نہ پڑے، اس مرض کی صورت میں مریض ٹانگ کو ڈھیلا رکھنا چاہتا ہے
پاﺅں کو گھسیٹ کر چلتا ہے، متاثرہ ٹانگ میں اکثر بل (کڑل) پڑ جاتے ہیں اور نسیں کھنچ جاتی ہیں، مریض کرسی پر ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ہو اور گھٹنے کو دبایا جائے تو مریض کو سخت درد محسوس ہوتا ہے۔ مریض ٹانگ کو جلدی جلدی اور باآسانی پیٹ کی طرف موڑ یا پھیلا نہیں سکتا کیونکہ کھنچاﺅ سے تکلیف ہوتی ہے اور ذرا سی ٹھنڈک بھی مریض کے درد کو بڑھا دیتی ہے۔
: وجوہات
عرق النساء کا مرض عموماً قبض کے سبب زیادہ دیر تک پانی میں بھیگنے، نمدار جگہ پر بیٹھنے یا سونے بہت زیادہ بوجھ (وزن) اٹھانے شدید جھٹکا لگنے ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے، اعصابی تناﺅ، پریشانی مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹنے کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھے رہنے غلط قدموں سے چلنے اور ایکسیڈنٹ وغیرہ کے باعث ہو سکتا ہےکیونکہ ان تما م صورتوں میں شیاٹیکا نرو میں کھنچاﺅ پیدا ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ مرطوب مقامات پر رہنے والوں میں بھی یہ مرض عام ہے۔
علاج پرہیز اور احتیاط ۔
عرق النساء کے درد میں جس قدر دوا کی ضرورت ہوتی ہے، اسی قدرر پرہیز اور احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے، مثلاً مریض کو ٹھنڈک سے ہر ممکن بچاﺅ کی کوشش کرنی چاہیے، مرطوب، تنگ و تاریک جگہوں پر رہنے سے گریز کرنا چاہیے، مریض کو بیٹھنے اور سونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتے رہنا چاہیے
مریض کو پانی میں رہنے سے احتیاط برتنی چاہیے، مریض کو قبض سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس سے شاٹیکا عصب میں کھنچاﺅ پڑ سکتا ہے، مریض کو چاہیے کہ وہ غسل، صبح گیارہ بجے کے بعد اور دوپہر تین بجے سے قبل کر لیا کرے اور اس کے بعد ہوا لگنے سے بچنا چاہیے
مریض کو وزن نہیں اٹھانا چاہیے اور نہ ہی بہت زیادہ مشقت والا کام کرنا چاہیے، مریض کو چاہیے کہ وہ فرش پر یا کسی سخت جگہ پر ہلکا گدا بچھا کر سوئے، بہت زیادہ ذہنی دباﺅ اور ذہنی پریشانی سے اپنے آپ کو بچائے۔
لنگڑی کا درد یا عرق النساء۔
یہ عارضہ محض خواتین کو لاحق نہیں ہوتا بلکہ مردوں میں بھی یکساں پایا جاتا ہے۔
شیاٹیکا ایک تکلیف دہ اور بعض صورتوں میں ناقابل علاج مرض بھی بن جاتا ہے اور باوجود آپریشن کے انسان خود کو تندرست محسوس نہیں کرسکتا۔
شیاٹیکا کو طب میں عرق النساء کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس نام کی وجہ سے اس کو عام طور پر عورتوں کی بیماری سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ مردوں میں بھی یکساں طور پر پائی جاتی ہے۔
کمر میں آخری مہروں کے پاس عصبی نظام کے مہروں کے نیچے دب جانے سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے درد ٹانگ میں جاتا ہے اور پھر پاؤں میں پہنچ جانے کے بعد انسان کو چلنے پھرنے سے معذور کردیتا ہے۔
یہ درد ہپ جوائنٹ سے لے کر ٹانگ سے ہوتا ہوا پاؤں تک جاتا ہے۔ انتہائی شدید درد ہوتا ہے اور ٹانگ پر جسم کا وزن نہیں ڈالا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے مریض لنگڑا کر چلتا ہے۔ ایڑی زمین سے اٹھا کر چلتا ہے اس لیے اس کو لنگڑی کا درد کہتے ہیں۔ اکثر دیہاتی علاقوں میں ریح کا درد بھی بولا جاتا ہے۔
: عرق النسا کی علامات
علامات میں کولہے کی ہڈی سے پاؤں کے ٹخنے تک درد کا احساس ، ٹانگوں میں بے حسی محسوس ہونا، پاؤں یا ایڑی میں سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں۔ مریض رکوع کی حالت میں جھک نہیں سکتا، سیدھا کھڑا ہو کر اپنی ٹانگ کو پھیلا کر اٹھا نہیں سکتا
اگر اس کے ساتھ یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہو تو جسم کے بقیہ جوڑوں میں خصوصی طور پر ٹخنہ، گھٹنے وغیرہ میں درد اور ورم کا احساس ہوتا ہے جوڑ کی حرکات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
۔ لنگڑی کا درد یا شیاٹیکا -Sciatica
شیاٹیکا ایک تکلیف دہ اور بعض صورتوں میں ناقابل علاج مرض بھی بن جاتا ہے اور آپریشن کے بعد بھی انسان خود کو تندرست محسوس نہیں کرتا۔
شیاٹیکا کو طب میں عرق النساء کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ اس کو عموماً نام کی وجہ سے عورتوں کی بیماری سمجھا جاتا ہے حالانہ یہ مردوں میں بھی یکساں معروف ہے۔
شیاٹیکا (عرق النساء) کمر میں آخری مہروں کے پاس عصبی نظام کے مہروں کے نیچے دب جانے سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے درد ٹانگ میں جاتا ہے اور پھر پاؤں میں پہنچ جانے کے بعد انسان کو چلنے پھرنے سے معذور کردیتا ہے۔
اسکا علاج ادویات کے علاوہ ٹونے ٹوٹکوں سے بھی کیا جاتا ہے ۔ جس سے مریض کا وقت برباد ہوتا ہے۔
یاد رکھنا چاہئے کہ شیاٹیکا (عرق النساء) میں رگوں پر دباؤ کی وجہ سے انسانی دماغ پر بہت بُرا اثر ڈالتا ہے۔ تکلیف کی وجہ سے ایسا انسان نیم پاگل بھی ہوجاتا ہے۔
اللہ کے رسول ﷺ نے شیاٹیکا (عرق النساء) کا بہت ہی عمدہ علاج تجویز فرمایا تھا جس کو اختیار کیا جائے تو انشاء اللہ شفا کاملہ نصیب ہوگی ۔
شیاٹیکا (عرق النساء) کا طب نبوی ﷺ سے علاج سنن ابن ماجہ کی اس حدیث سے ملتا ہے جو محمد بن سیرینؓ نے حضرت انس بن مالکؓ سے بیان کی تھی۔
: آپؓ فرماتے ہیں
میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ عرق النساء کا علاج جنگلی بکرے کی ران میں ہے۔ ران کو مہرا کیا جائے، پھر اس کی یخنی تین حصوں میں کردی جائے ۔ اس کے بعد تین دن تک یخنی کا استعمال نہار منہ کیا جائے روزانہ نہار منہ ہونا چاہیے۔
جنگلی بکرے کے گوشت میں پہاڑوں پر پائی جانے والی ایسی جڑی بوٹیوں کا اثرموجود ہوتا ہے جو وہ خوراک کے طور پر چرتا رہتا ہے ۔ میدانی اور فارمی بکرے کے گوشت میں یہ افادیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ ایک عصبی درد ہے انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے لمبی عصب ہے۔ یہ ریڑھ کی ہڈی سے نکل کر پیر کی ایڑی تک جاتی ہے
درد عموماً ایک ٹانگ میں ہوتا ہے اور اس کی شدت کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ تکلیف میں مبتلا مریض مسلسل بے چینی کا شکار رہتا ہے۔ بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اورمریض کے لیے اس پر بوجھ ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اکثر ٹانگ سن ہو جاتی ہے۔ بیٹھنے اور کھڑے رہنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے۔
کمر کو شدید جھٹکا لگنے، ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے، مہروں کے درمیان خلا کم یا زیادہ ہونے، کولہے کے پٹھوں کی سوزش، قبض، زیادہ دیر نمدار جگہ پر بیٹھنے، بہت زیادہ بوجھ اٹھانے، اعصابی تنائو، مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹے رہنے، غلط طریقوں سے چلنے، بیٹھنے، اٹھنے، کسی حادثے کے باعث، غرض وہ تمام عوامل جو شیاٹیکا عصب پر بوجھ ڈالیں اور تنائو کا باعث بنیں، وجہ درد بن سکتے ہیں۔
عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی توڑ پھوڑ بھی اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
نیز اونچی ایڑی پہننے والی خواتین، نرم گدوں پر سونے والے اور فربہ لوگ بھی اس درد کا شکار آسانی سے ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی شیاٹیکا عصب پہ مسلسل دبائو پڑتا رہتا ہے۔
شیاٹیکا کا مریض عموماً ٹانگ گھسیٹ کر چلتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں اکثر بل بھی پڑ جاتا ہے اور نسیں اکڑ جاتی ہیں۔ مریض کرسی پر ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ھو اور گھٹنے کو دبایا جائے تو اُسے ناقابل برداشت درد محسوس ہوتا ہے۔ بیچارا ٹانگ کو بآسانی پیٹ کی طرف موڑ نہیں سکتا کیونکہ کھچائو سے مزید تکلیف ہوتی ہے۔ ذرا سی بھی ٹھنڈک درد بڑھا دیتی ہے۔
عرق النسا کے درد میں جس قدر دوا کی ضرورت ہوتی ہے، اتنا ہی پرہیز اور احتیاط بھی درکار ہے۔ دوا، پرہیز اور احتیاط سے عموماً چھے ہفتوں میں مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔ سب سے پہلے تو مریض کو اپنے اٹھنے، بیٹھنے، چلنے اور سونے کے طریقے بدلنے چاہئیں۔ مثال کے طور پر وہ بیٹھنے اور سونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتا رہے۔ زیادہ دیر کھڑے ہونے اور بیٹھنے سے اجتناب کریں۔
عرق النسا سے چھٹکارا پانے میں غذا کا کردار بہت اہم ہے۔
مریض ایسی غذا کھائے جو غذائیت سے بھرپور ہو اورخصوصاً اُسے قبض سے بچائے۔ اس بیماری کے باعث شیاٹیکا عصب پر مزید دبائو پڑتا ہے۔ کیلشیم و وٹامن سے بھرپور غذا اعصاب اور پٹھوں کو تقویت بخشتی اور درد سے بچاتی ہے۔ پوٹاشیم بھی پٹھوں میں لچک پیدا کرنے میں معاون بنتا ہے۔
چناںچہ دہی، دلیہ، مغزیات، پھل اور تازہ سبزیاں اپنی غذا میں شامل رکھیے۔ گاجر اور چقندر کا رس نوش کیجیے۔ یہ شیا ٹیکا سے جلد نجات دلانے میں مدد کرے گا۔ پانی خوب پیجیے۔
ادرک، لہسن، ہلدی کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ یہ جڑی بوٹیاں سوزش کم کر کے درد سے آرام دیتی ہیں۔ تلسی، روز میری، بابونہ وغیرہ کی چائے بھی اس مرض میں مفید ہے۔
شیاٹیکا کا علاج بس لیٹے رہنے سے نہیں بلکہ خود کو متحرک رکھنے میں مضمر ہے۔
کیونکہ اس سے اعصاب اور پٹھوں کو خون اور غذائی اجزا کی فراہمی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔ روزانہ 20 سے 40 منٹ تک پیدل ضرور چلیے۔ ورزش بھی آرام دینے میں معاون ہوتی ہے۔
کمر کے بل لیٹ جائیے اور اپنی بائیں ٹانگ سینے تک موڑ کر لائیے اس طرح کہ گھٹنا آپ کے سینے کو چھو لے۔ اب 10 تک گنتی گنیں۔ پھر دوسری ٹانگ کے ساتھ یہ عمل دہرائیں۔ یہ ورزش دونوں ٹانگوں کے ساتھ تقریباً پانچ بار دہرائیے پھر دونوں ٹانگیں اکٹھی سینے تک لے جائیں۔
کمر کے بل لیٹیے اور اپنی ٹانگیں دیوار پر بالکل سیدھی اپنے سامنے اٹھائیے۔ اس حالت میں ۱۵سیکنڈ تک رہیے۔ یہ ورزش بھی پانچ بار دہرائیں۔
مساج یا مالش بھی شیاٹیکا کا ایک مستند علاج ہے۔
خالص زیتون کے تیل کی مالش موثر ہے۔
وزن اٹھانے، مشقت والا کام کرنے اور نم آلود اورٹھنڈی جگہوں پر بیٹھنے سے پرہیز کیجیے۔
Description
Soothe your aches and pains naturally with Al shifa Sciatica capsules. It’s a carefully crafted blend of potent herbs, each chosen for their specific pain-relieving and anti-inflammatory properties. The unique blend of herbs targets pain and inflammation at their source, providing gentle yet effective relief. It is gentle on your stomach and kind to your digestive system, and is suitable for long-term use. Al shifa Sciatica capsules is more than just pain relief. It’s a commitment to your well-being. It’s living a life free from the limitations of pain.
Pre-clinical study on safety has found Al shifa Sciatica Pain Reliefcapsules Pain Relief Capsules safe for human consumption.
Indications: Muscle Soreness and Stiffness,(Sciatica Pain),Nerve Pain, Joint pain and inflammation (arthritis, tendinitis), Headaches (migraines, tension headaches), Back pain (lower back pain, sciatica) and Menstrual cramps.
Dosage: 1 -2 capsules twice daily or as directed by your physician.
Reviews
There are no reviews yet.