Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

ادرک اور پیاز کا استعمال سرطان سے بچاتا ہے۔ تحقیق

17 Mar, 2010 ہر مرض کے لئے بہترین دیسی نسخوں کا ذخیرہ
 طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ادرک اور پیاز کا روزمرہ کی خوراک میں استعمال کینسر کی مختلف اقسام کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ میرائیونیگری انسٹی ٹیوٹ آف فارما کالوجی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تحقیق کو سوئیزر لینڈ میں جب دوبارہ تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ادرک اور پیاز کینسر کے مرض کی شدت کو قابو میں رکھنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں مریضوں کی طرز زندگی، جسمانی سرگرمیوں، کھانے پینے کی عادات کو بھی شامل کیاگیا تھا۔ مشرقی ممالک میں ادرک اور پیاز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اس تحقیق میں مشرقی غذاؤں کا بھی تجزیہ کیا گیا تھا۔طبی ماہرین نے ان دونوں سبزیوں میں پائے جانے والے کیمیکل اجزاء ”سلفرکمپاؤنڈ“ کو بعد ازاں جانوروں پر ایک تجربے کے دوران بھی چیک کیا جس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ کیمیکل اجزاء کینسر کو پھیلنے سے روکنے میں مفید ہیں۔ ماہرین نے دونوں سبزیوں کی افادیت کے باعث ان سے سرطان کی نئی ادویات تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔