خواص ہینگ، حلتیت
Asafoetida
دیگرنام : عربی میں حلتیت فارسی میں انگورہ ،گجراتی میں ہنگرا تیلگو میں رنگوا اور انگریزی میں ایسافی کہتے ہیں
ماہیت : درخت انجدان کے تنے کا رس ہے جو ڈلیوں کی شکل میں گہرے زرد رنگ کا ہوتاہے اس کی بو تیز لہسن کی طرح اور مزہ تلخ و خراب ہوتاہے
پہچان : اصلی ہینگ کو پانی میں حل کریں تو زردی مائل سفید رنگ کا ایملشن بن جاتاہے۔ اس میں الکلی شامل کرنے پر اس کا رنگ سبزی مائل زرد ہوجاتاہے۔ اگر اصلی ہینگ کا ٹکڑا لے کر سلائی سے آگ لگائیں تو موم کی طرح جلنے لگتاہے۔ اصلی ہینگ کی تازہ ٹوٹی ہوئی سطح پر تیزاب لگائیں تو تھوڑی دیرکیلئے اس کا رنگ سبز ہوجاتاہے
اقسام : اسکی بہترین قسم ہیرا ہینگ ہے جو فیرولاقسم کے ایک پودے انجدان سفید سے حا صل ہوتی ہے۔ ہینگ کی ایک قسم ہینگرہ یا قندھاری ہینگ کہلاتی ہے۔ جو الکحل میں حل ہو نے کی خاصیت رکھتی ہے۔ اور جدید طب میں ٹنکچر سازی کیلئے مناسب ہے اس لئے مغربی مارکیٹ میں اسکی زیادہ مانگ ہے پاکستان اور ہندوستان میں قندھاری ہنگ کو گٹھیاقسم سمجھا جا تاہے کیونکہ اس کا استعمال بطور سالہ کیاجاتاہے زیادہ بودار ہونے کی وجہ سے ہیرا ہینگ کو زیادہ پسندکیاجاتاہے
مزاج : گرم درجہ چہارم ، خشک درجہ سوئم
افعال : کاسرریاح دافع ،تشنج دافع تعفن ،مخرج بلغم ،مدربول و حیض ،محمر جلد
استعمال :حلتیت کو کاسرریاح ہونے کی وجہ سے نفخ شکم کے تحلیل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں اور حقنہ کرتے ہیں دا فع تشنج ہونے کے باعث تشنجی امراض خصوصاً اختناق الرحم میں مستعمل ہے۔حلتیت اعضاء کے اندر تحریک ہو نے کے باعث تشنجی امراض خصوصاًاختناق الرحم میں مستعمل ہیں، حلتیت اعضاء کے اندر تحریک پیداکرتی ہے لہذا انتشارکوقوی کرنے کی وجہ سے مقوی باہ بھی ہے ۔مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے سرمہ اور ضیق النفس میں ا ستعمال کیاجاتاہے محرک اعصاب ہونے کی وجہ سے اعصابی امراض مرگی فالج لقوہ رعشہ خدر میں استعمال کراتے ہیں حلتیت جگرطحال اورمعدہ کے امراض میں مفیدہے ہاضم طعام ہے۔بھوک خوب لگاتاہے
خاص احتیاط : اس کوبریاں کرکے استعمال کیاجاتاہے۔ تاکہ قے نہ لائے بغیر بھنی ہوئی حلتیت غشیان پیداکرتی ہے
بیرونی استعمال : حلتیت کا گھروں میں رکھنا وبائی امراض سے بچاتاہے، جاذب خون ہونے کی وجہ سے اس کالیپ ہمراہ روغن چوٹ کو مفیدہے۔ محمر جلد یعنی جاذب خون ہونی کے باعث اس کو عضو مخصوص کے طلاؤں میں استعمال کرتے ہیں جس سے انتشار قوی ہوجاتاہے
نفع خاص : کاسرریاح ،مخرج بلغم
مضر : غشیان پیداکرتی ہے
مصلح : کیترا،صندل انیسوں بے بدل ہے
مقدارخوراک :چاررتی سے ایک گرام
مشہورمرکب : حب حلتیت
ہینگ سے حاصل کریں طبی فوائد
مزاج کے اعتبار سے ہینگ گرم اور خشک ہے ،ہینگ کا استعمال انڈین کھانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے ۔بادی کھانے جن میں ماش کی دال ،آلو ،اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ فوڈ پوائزننگ میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام ملتا ہے
کان کا درد
اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے ایسے میں ہینگ کا گھر میں ہونا ضروی ہوتا ہے ایک ایک تولہ ہینگ ،سونٹھ اور ثابت دھنیا پیس کر ایک کلو پانی اور آدھا پائو سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سارا پانی خشک ہو جائے اور تیل باقی رہے جائے ۔اب تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔ کسی قسم کا بھی کان کا درد ہو تیل کو ہلکا گرم کر کے چند بوندیںڈالیں فوری آرام آ جائے گا
بالوں کا جھڑنا
ہینگ کا لیپ بالو ں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہو جائیں گے
دانت کا درد
ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید ہوتی ہے اور سوجن دور کرتی ہے لیکن دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے
داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے کالی مرچ ،ہینگ ،نیم کے خشک پتے اور لاہوری نمک ہم وزن لے کر باریک پیس کر رکھ لیں ،ہفتے میں دو بار اس منجن کا استعمال کریں نہ دانت میں کیڑا لگے گا اور نہ ہی ٹھنڈا گرم کھانے میں مشکل ہو گی دانت کے درد میں ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا
لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھو ل لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے
معدہ کا درد
جن لوگوں کا معدہ خراب رہتا ہو بادی یا بھاری چیزیں کھانے سے معدے میں درد ہوتا ہو تو منقہ کے بیج نکال کر اس میں زرا سی ہینگ بھر دیں اور مریض کو کھلا دیں ،معدے کے درد میں فوری آرام آجائیگا۔ یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جنھیں معدے کے درد سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے یا ان کو چکر آتے ہیں
سر کا درد
نزلہ یا تکان سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مایگرین ،ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے کافور ،ہینگ ،پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر لیپ بنا لیں اور اس لیپ کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے
ماہواری کا درد
وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ ،ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملاکر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے ۔ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی
نزلہ ،کھانسی، دمہ
ہینگ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتی ہے اس لئے دمہ ،کھانسی بلغم ،کالی کھانسی اور پسلیاں چلنے کے درداور سردی میں انتہائی موثر ہے بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پائوڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملا کر لینے سے بلغمی کھانسی میں آرام آتا ہے ،بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے ایسے میں ہینگ اور پانی کو ملا کر سینہ پر ملنے سے سکون کی نیند آتی ہے
پسلی کے درد میں عمدہ ہینگ باریک پیس لیں اور انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں ۔پسلی کے درد میں آرام آئے گا
پیٹ کا درد
پیٹ کے درد ،قے ،جگر کا ورم ،بد ہضمی ،گردہ کا درد ،بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے پیٹ میں ریح رک جانے سے درد پیدا ہو جائے تو دو ماشہ ہینگ لے کر تین چھٹانک پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک چھٹانک رہے جائے اب اس کو نیم گرم حالت میں مریض کو پلا دیں فوری طور پر آرام آئے گا
پاگل کتے کا کاٹنا
ہیرا ہینگ 3 گرام کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں نیز ہینگ کو پانی میں پتلا کر کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں
چیونٹی بھگانا
ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں ۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba