مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا سیکھیں

مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا سیکھیں

مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا سیکھیں
نسخہ الشفاء : کچلہ مدبر کرنا منٹوں کا کام ہے کچلہ لیں اور ریت کچھ مقدار میں کسی کھلے برتن میں ڈالکر آگ پہ رکھیں جب ریت مکمل گرم ہو جائے تو اس میں کچلہ ڈالکر بھون لیں جب پٹاخے چھوڑ کر موٹا ہو جائے تو کچلہ مدبر ہو چکا ہے یہ براؤن رنگ ہوجائے گا اب اسے جلا نہ دیں نیچے اتار کر پیس لیں جہاں جس نسخہ میں استعمال کرنا ہو کر لیں بہت سے لوگ کچلہ کے ساتھ بڑی عجیب و غریب سی مہم جوئی شروع کردیتے ہیں کوئی کنوار گندل کے پانی میں پہلے ڈبورہا ہے پھر کسی اور پانی میں ڈال رہا ہے اور کوہ قاف پہاڑ پہ بیٹھ کر بنانے کی بھی شرط ہوتی ہے مہینوں انتظار کرنے کے بعد ایک جن آکر کچلہ مدبر ہوجانے کی سند دیتا ہے تب کچلہ مدبر ہوتا ہے بھی اگر آپ نے کنوار گندل کا پانی شامل کرنا ہی ہے تو مصبر شامل کر لیں وہ بھی تو کنوار گندل کا خشک شدہ پانی ہی ہے کیا فضولیات میں آپ پڑے ہیں آپ نے تاثیر جب کچلہ کی لینی ہے تو اسے سیدھا سیدھا بھون لیں بس کچلہ مدبر ہو گیا اب جو طریقے آپ استعمال کرتے ہیں اگر آپ سے یہ پوچھا جاےت  کہ آپ کے پاس کیا پیمانہ ہے جس سے یہ تصدیق ہو جائے کہ اب کچلہ واقعی مدبر ہو چکا ہے تو آپ کو جواب دینا مشکل ہو جائے  گا آپ کے پاس کوئی پیمانہ نہیں ہے جس سے آپ کچلہ کے مدبر ہو جانے کی تصدیق کر سکیں پھر کئی دن آپ اسے کبھی ناپاک گوبر میں دباتے ہیں اور کنوار گندل کا رس پلا رہے ہیں میرے بھائی آپ تو پہلے ہی اسے گوبر کا رس پلا چکے ہیں کیا ہندو وانہ طریقہ تلاش کیا آپ نے اللہ کے بندے یہ غلیظ طریقے چھوڑ و اور سیدھا سیدھا بھون لیں اب پیمانہ بھی ہے آپ کے پاس کہ جو دانہ بھن گیا ہے وہ نظر بھی آرہا ہوتا ہے بس وہ مدبر ہو گیا ہے طب کو پراسراریت سے باھر نکالیں اب گوبر میں چھلانگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے اب دوسرا سوال تھا کہ بازار سے مصبر اصل نہیںن ملتا تو اس میں پریشان ہونے والی تو کوئی بات ہی نہیں آپ خود اصل مصبر بنا لیں حسب ضرورت کنوار گندل لیں پانی سے دھو کر مٹی صاف کردیں اور پھر باریک باریک قیمہ کر لیںن پھر کسی برتن میں ڈالکر دھیمی آنچ پہ آگ پہ رکھ دین آہستہ آہستہ چمچہ ہلاتے رہیں جب سب پانی سوکھ کر مرکب سیاہ رنگ کی شکل اختیار کر جائے تو آگ سے نیچے اتار کر باقی ماندہ نمی دھوپ میں خشک کر لیں مصبر تیار ہے جہان مرضی استعمال کریں اگر آپ نے جوہر مصبر بنانا ہو تو پھر کنوار گندل کا وافر پانی نکال کر آگ پہ اسی طریقہ سے خشک کریں پانی نکالنا بھی مشکل نہیں ہے کنوار گندل کے ٹکڑے کرکے کسی شاپر میں بند کرکے دھوپ میں رکھ دین برنگ سرخ پانی علیحدہ نکل آئے گا بازار سے کچھ کمپنیاں ملاوٹ شدہ ایلوویرہ یعنی کنوار گندل کا پانی بھی پیک شدہ حالت میں فروخت کرتی ہیں جو کہ ناقص ہے معیاری نہیں ہے کئی پراڈکٹ ایلوویرہ کے نام سے بازار میں ملتی ہیں صابن اور ہیئر آئل تک ملتا ہے بس ایسینس شامل کیا اور پراڈکٹ بازار میں آگئی یورپ نے ہر چیز کا ایسینس نکال کر بڑی آسانیاں پیدا کردی ہیں اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا ہر ہیئر آئل جو بازار سے ملتا ہے ان میں سوائے ایسینس کے اور لیکوڈ پیرافین کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا نام بڑے بڑے اور پیکنگ کمال والی قیمت آسمان کو چھوتی ہوئی کام کچھ بھی نہیں ہے یہ ہے چمک کی دنیا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70