ذیابیطس کے زخم اور گینگرین کا زبردست مکمل علاج
ذیابیطس کے جن مریضوں کے علاج میں کوتاہی ہوتی ہے یا علاج اثر انداز نہیں ہوتا ان میں ایک سنگین پیچیدگی پیدا ہو جاتی ہے، یعنی ایسا زخم پیدا ہو جاتا ہے جو باوجود علاج اور کوششوں کے آسانی کے ساتھ مندمل نہیں ہوتا بڑھی ہوئی صورتوں میں تو یہ مریض اور اس کے متعلقین کے لیے تشویش اور ذہنی تناؤ کا باعث بن جاتا ہے اور مریض کے زخم سے اٹھنے والی عفونتی بو کے سبب ملنے جلنے والے بھی کترانے لگتے ہیں گھن کرتے ہیں آئیے اس زخم کی پیدائش کے اسباب اور علتوں پر معلومات حاصل کریں
Gangrene
اسباب و علامات
ذیابیطس کے زخم کی پیدائش کے اسباب بڑے مختلف قسم کے ہیں، لیکن ایک مجموعی سبب اس طرح بنتا ہے پیرو ں کی ہڈیوں کی ساخت میں کمزوری پیدا ہوجانا، بیرونی سرے کے عصبی ریشوں کی تباہی، اسی طرح بیرونی حصے کی شریانوں کی ساختوں میں خرابی کی پیدائش؛ یہ زخم عام طور پر پیروں کو متاثر کرتے ہیں عضلات کے رباطات
(Ligaments)
میں غیر منہضم شکر سرایت کر جانے سے ان میں سختی پیدا ہو جاتی ہے،عصبی ریشوں کی تباہی کی وجہ سے کسی بھی قسم کے مسلسل دباؤ جیسے تنگ موزے یا جوتے وغیرہ، خراش یا ضرب کے لگنے، موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی کا احساس مریض کو نہیں ہو پاتا، پھر پیروں میں آبلے پڑتے ہیں اور ان میں انفیکشن ہو جانے کی وجہ سے زخم پھیلنے لگتا ہے
شریانوں کی سختی یعنی
تصلّب (Atherosclerosis)
یوں تو دیگر مریضوں میں بھی پائی جاسکتی ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں میں یہ نسبتاً تیزی سے پیدا ہوتی ہے خصوصاً پیروں میں گھٹنوں سے نیچے کی جانب
(infrapopliteal segments)
اسی وجہ سے اس مقام کی خون کی پرورش متاثر ہو جاتی ہے نتیجتاً زخم پیدا ہوتا ہے اور علاج و دواؤں کے باوجود وہ مندمل ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتا ہے اگر بروقت دھیان دے کر علاج نہیں کیا گیا تو وہ گینگرین
(غانغرانہ/ Gangrene)
کی صورت اختیار کر لیتا ہے گینگرین کے معنی ہیں زندہ جسم کے کسی حصہ کا مردہ ہو جانا یا فوت ہو جانا پھر یہ حصہ سڑنے لگتا ہے زخم کو اس حالت تک پہنچانے والے بہت سے معاون عوامل بھی ہیں جو شکر (گلوکوز) کے ہضم و استحالہ سے عنوان ہیں اور اس پر بڑی تحقیقات ہوئی ہیں
شریانوں کے تصلّب (ایتھیرو سکلیروسس) سے مراد یہ ہے کہ مہین شریانوں
Capillaries (عروقِ شعریہ)
کی اندرونی دیواروں پر چربی کی تہہ جمتی جاتی ہے اور ان کی ساختی لچک بھی کم ہوتی جاتی ہے مطالعے کی روشنی میں سامنے یہ بات آئی ہے کہ ذیابیطس کی دوسری پیچیدگیوں کے سبب مریضوں کو اسپتال میں اتنا نہیں داخل ہونا پڑتا جتنی بڑی تعداد میں مریض پیروں کے زخموں کے سبب اسپتال میں داخل کیے جاتے ہیں پندرہ فیصد مریضوں کو پیروں میں یہ زخم ہو جاتے ہیں ان میں سے کم و بیش بیس فیصدی مریضوں کے پیر (علاج میں تساہلی یا تاخیر کی وجہ سے) کاٹنے پڑتے ہیں اور وہ معذور ہو جاتے ہیں کسی حادثے کے بغیر پیروں سے محروم کردینے والی یہ اکلوتی وجہ ہے جب عصبی احساسات مفقود ہو جاتے ہیں تو پیروں یا تلووں میں چپل یا جوتوں کے دباؤ کی وجہ سے زخم پیدا ہوتے ہیں، ہڈیاں اور جوڑ بھی متاثر ہو کر خراب ہوجاتے ہیں، اور مریض کو ان کا احساس نہیں ہو پاتا اسے شارکٹ کا مرض کہا جاتا ہے
(Charcot’s Disease)
جب عصبی علامات شروع ہوتی ہیں تو یہ بڑی متغیر قسم کی ہوتی ہیں کسی کو
زود حسّیت Hyperaesthesia
گھیرتی ہے تو اسے احساسات بڑھ جاتے ہیں اور تیز ہوتے ہیں کسی کو احساسات دھیمے ہو جاتے ہیں، یعنی سست Hypoaesthesia
کسی کو عجیب قسم کے غیر طبعی احساس ہوتے ہیں جیسے گرمی سردی کی مانند لگتی ہے اور سردی گرمی Heteroaesthesia
جیسی خون کی سپلائی (پرورش) متاثر ہوتی ہے تو پیروں میں پھٹن کا احساس ہوتا ہے، کبھی شدید درد ہوتا ہے تو کبھی مسلسل دھیما درد ہوتا رہتا ہے۔ پیروں میں اینٹھن سی ہوتی ہے۔ چلنے پر علامت شدید ہوتی جاتی ہے اور کچھ دیر تک بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد اس علامت میں افاقہ ہو جاتا ہے
متاثر ہونے والے حصئہ بدن
جن حصوں پر بدن کا بوجھ پڑتا ہے وہی حصے زیادہ متاثر ہوتے ہیں مثلاً ایڑی کا حصہ،تلووں کا اگلا حصہ، پیروں کی انگلیوں کے سرے اور انگوٹھے پیروں کی شریانیں اور اعصاب بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ان کی بھی مخصوص علامات و نشانیاں سامنے آتی ہیں
تشخیص
ذیابیطس کی پیچیدگیوں اور پیروں میں زخم کی پیدائش کو قبل از وقت پرکھنے کے لیے تشخیصی ٹیسٹ لازمی ہوتے ہیں خون کی جانچ کروانے سے اگر سفید ذرات کی تعداد میں واضح اضافہ نظر آئے
Leucocytosis
تو فوری طور پر مریض کا معائنہ بغور کرنا چاہیے اس کے علاوہ خون میں
شکر کی مقدار Blood Sugar
کریٹنین Creatinine
لیول بھی جانچنا چاہیے علاوہ ازیں بہت سارے نئے عکاسی
(Imaging)
MRI ٹیسٹ بھی ہونے لگے ہیں جیسے
جن کی مدد سے پیروں کی ہڈیوں اور جوڑوں کی حالت اور شریانوں میں خون کے بہاؤ کی کیفیت اور مقدار وغیرہ کو بھی جانچا جا سکتا ہے، عصبی افعال
Nerve conduction studies
کی جانچ کے لیے بھی کئی قسم کے آلات اور مشینیں دستیاب ہو چکی ہیں
علاج معاملات
ذیابیطس کے زخموں کا علاج بہت توجہ کے ساتھ کرنا اور کروانا چاہیے سب سے اوّل تو ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش ہے اس طرح ہم موجودہ زخم سے بھی نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں رہیں گے اور نیا بھی کوئی زخم پیدا نہیں ہوگا دوسرا کوئی اور ساتھی مرض ہو جیسے ہائی بلڈپریشر، موٹاپا یا گردے کا کوئی مرض تو اس کا بھی خاطرخواہ علاج ساتھ میں ہونا چاہیے اگر زخم پیدا ہو گیا ہو تو مناسب اینٹی بایوٹک دواؤں کے ساتھ انفیکشن سے بچاؤ کرنا چاہیے زخم کے مقام پر کسی بھی قسم کا بوجھ یا دباؤ مٹانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور مریض کے لیے خصوصی ڈیزائن کی چپلیں یا جوتے وغیرہ بنوائے جاتے ہیں کبھی کبھار سرجری کے بغیر زخم مندمل نہیں ہوپاتے جب لازمی ہو تو الگ الگ ماہرینِ امراض کا مجموعی علاج کرنا پڑتا ہے یعنی قلبی امراض کے ماہر، گردے کے امراض اور عصبی امراض کے ماہرین اور سرجن کا علاج یکجا کرنا پڑتا ہے
اس طرح سے دیکھا جائے تو ذیابیطس کے مریضوں کا خصوصی رول سامنے آتا ہے کہ اگر واقعی وہ کسی بھی پیچیدگی کی صورت سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے پیروں کی جانب روزانہ دھیان دیا کریں اور کسی بھی قسم کی غیرطبعی صورت کی پیدائش ہو تو اپنے معالج سے رجوع ہو کر اس کے مشورے پر عمل کریں
ذیابیطس کے زخم اور گینگرین کا زبردست مکمل علاج
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار 50 گرام، نیم کے پتے خشک 50 گرام، ہلدی 50 گرام، کچور 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک ایک کیپسول صبح دوپہر رات خالی پیٹ یاں کھانے کے بعد تازہ پانی کیساتھ مرض ختم ہونے تک کھلائیں
فوائد : اس نسخہ کے استعمال سے شوگر کنٹرول ہوجاتی ہے اور شوگر کی وجہ سے تمام جسمانی زخم جو گینگریں کہ صورت اختیار کرچکے ہوں ان کا مکمل علاج ہے اس نسخہ کے استعمال کیساتھ شوگر کے مریضوں کو گینگرین کے زخموں کی وجہ سے جسمانی حصے ہاتھ پاؤں انگلیاں کٹنے سے بچ جاتی ہیں اور مکمل شفاء ہوجاتی ہے مریض اگر انسولیں استعمال کررہا ہے تو اس نسخہ کے استعمال کیساتھ پانچ دن کے اندر انسولیں بھی چھوٹ جاتی ہو اسی دواء کے استعمال سے شوگر سوفیصد کنٹرول ہوجاتی ہے
نوٹ : شوگر کے زخم، گینگرین کے مریضوں کو اس دواء کے استعمال کے دوران کسی ڈاکٹر یاں ڈسپنسر سے روزانہ زخموں کی صفائی اور پٹی کروائی جائے اور زخموں پر جو کالے رنگ کی تہہ بن جاتی ہے اس کو روزانہ صاف کروایا جائے اور اس دواء کو بغیر کسی ناغہ کے مسلسل استعمال کروایا جائے زخم مکمل ختم ہوجانے تک انشاء اللہ مکمل شفا ملے گی میرا مجرب نسخہ ہے بے شمار مریضوں کو شفاء مل اور اُنکے ہاتھ پاؤں انگلیاں کٹنے سے بچ گئی
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal