معلومات و علاج ضعف باہ حکماء کے لیے

معلومات و علاج ضعف باہ حکماء کے لیے

معلومات و علاج ضعف باہ حکماء کے لیے
ضعف باہ کے حوالے سے، ضعف شہوت، موضوع چل رہا ہے، ضعف شہوت کے اسباب کے حوالے سے، ضعف بدن و کمی غذا، قلب منی ، سکون و جمود منی، ترکِ جماع، موضوع بحث ہو چکی ہے، اب اس ٹاپک کو آگے بڑھاتے ہیں
خیالات و جذبات
ضعفِ شہوت کی وجہ محض ذاتی رائے اور اپنا عقیدہ ہوتا ہے، مثلاً پارسائی، درویشی، زہد و تقوی وغیرہ. چنانچہ جب ایسے خیالات دماغ میں راسخ ہو جاتے ہیں تو نفس جماع کی طرف رغبت نہیں کرتا. شہوانی قوتیں اس سے منہ موڑ لیتی ہیں. اور عضو تناسل میں حرکت نہیں رہتی
عرصہ تک فقر و فاقہ کی زندگی بسر کرنے، اور راہبانہ و پرہیزگاری کی زندگی بسر کرنے سے جس طرح بدنی تغذیہ اور خون متاثر ہوتا ہے اسی طرح پرہیزگارانہ تخیل سے یہ اعصاب اور ان کے مرکز بھی مضمحل ہو جاتے ہیں
معالجات کے حوالے سے ایسے مریض کا ماحول اور رہن سہن تبدیل کیا جائے. مقویات اور محرکات اغذیہ و ادویہ کھلائی جائیں. بیرونی طور پر بھی پہلے مقوّی، بعد ازاں محرک طلاء کا استعمال کیا جائے، محرک مرکبات کا نتول بھی کافی نفع بخش ثابت ہوتا ہے
نفرت و کراہت
اس کی وجہ صنفِ مخالف سے بغض ہے. مریض کی طبیعت صنف نازک سے متنفر ہوتی ہے اس لئے اس کی صحبت و وصال کے لئے کوئی رغبت ہیدا نہیں ہوتی، اور نہ ہی قوت و آلہ حرکت جوش میں آتے ہیں
ایسے مریض عموماً اغلام بازی کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں، سب سے پہلے مریض کا ماحول تبدیل کریں، مسکنات سے علاج شروع کریں. پھر مقویات اور اگلا مرحلہ محرکات
وہم و وسوسہ
ضعف شہوت بوجہ وہم و وسوسہ
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مریض کے دل میں پہلے سے یہ بات جمی ہوتی ہے کہ اُس کے عضو میں انتشار کی قوّت نہیں ہے، اس لیے شرمندگی و خجالت کے خوف سے اور ناکامی کے تصور سے اس کا جی جماع کی طرف راغب ہی نہیں ہوتا کہ عین وقت پر اگر وہ قادر نہ ہوا اور عضو میں خیزش پیدا نہ ہوئی تو کیسی شرمناک اور بُری بات ہو گی
بعض اوقات اس وہم کو یہ گمان اور بھی پختہ کر دیتا ہے کہ جادو کے زور سے اس کی قوّت مردمی سلب کر لی گئی ہے
معالجات کے حوالے سے مریض کے نفسیاتی علاج پر توجہ دیں. ادویات کے حوالہ سے بلحاظ کیفیت علاج کریں لبوب کا استعمال نفع بخش ہے
شرم و حیا
اس کا سبب شرم و حیا ہوتا ہے
مخلوط نظام تعلیم میں پروان چڑھنے والے، اور خواتین میں اٹھنے بیٹھنے والے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں
معالجات کے حوالے سے سب سے پہلے مریض کا ماحول تبدیل کریں مریض کو بغرض ورزش اکھاڑے یا جِم میں ضرور بھیجیں تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مردوں کی محفل میں رہے. مقوّی اعصاب و محرک اغذیہ و ادویہ استعمال کروائیں
امراضِ قلب
گاہے ضعفِ شہوت، ضعفِ قلب یا فرطِ حرارت سے ہوتا ہے
ضعف کا باعث مشت زنی، کثرت جماع، تکان کی افراط، کوئی لمبی بیماری، فکر و فاقہ یا کوئی دوسری وجہ ہوتی ہے جو روح اور حرارت کو تحلیل کر دیتی ہے جس سے قوتیں ضعیف ہو جاتی ہیں تمام بدن کی حرارت کمزور ہو جاتی ہے، نبض نرم اور ضعیف ہو جاتی ہے، جماع کا اگر اتفاق ہو تو فارغ ہونے کے بعد غشی جیسی حالت ظاری ہو جاتی ہے، زیادہ تر مریض سرعت انزال کا شکار ہو جاتے ہیں. حرارت قلب کی صورت میں مریض خفقان اور پیاس کی زیادتی کی شکایت کرتا ہے، نبض ضعیف و نرم ہوتی ہے، مباشرت میں لذت کم ہو جاتی ہے
مقوّی قلب اغذیہ و ادویات استعمال کروائیں. عنبر، مروارید، مرجان سے بنے مرکبات نفع بخش ثابت ہوتے ہیں
 ضعفِ معدہ و جگر
ضعفِ شہوت کی ایک وجہ معدہ و جگر کے افعال میں بگاڑ ہوتا ہے
علامات میں بھوک کم لگنا، نظام ہضم خراب، مریض کے چہرے کے رنگت پیلی یا سیاہی مائل، بے رونق چہرہ، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی، قبض، مریض پرانے جریان کا شکار جس میں مذی یا مادہ منویہ پانی طرح پتلا ہوتا یے. ریاح کی کثرت، ڈکاروں کی زیادتی، بھوک کی کمی. نظام ہضم خراب ہوتا ہے، معدہ و جگر کی آفتوں اور ان کے ضعف کی علامات پائی جاتی ہیں
ضعف جگر کی صورت میں چہرہ اور پپوٹوں میں کم و بیش بھربھراہٹ کا ہونا، چہرہ و آنکھوں کا زرد یا سفید ہونا، جگر میں کم و بیش درد اور بوجھ کا پایا جانا
معالجات کے حوالے سے، معدہ اور جگر کی تقویت کریں اور ان کے مزاجوں کی مناسب طور پر اصلاح کریں
ضعفِ گردہ
ضعف شہوت کی ایک وجہ گردوں کی ضعف اور اس کی بیماریاں ہیں. کیونکہ طبعی شہوت گردوں کی قوّت و طاقت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی. اس وجہ سے جن لوگوں کے گردے معتدل طور پر گرم ہوتے ہیں ان میں منی بکثرت پیدا ہوتی ہے اور جماع کی طاقت ان میں بہت زیادہ ہوتی ہے
یاد رکھیں کہ ضعف گردہ اور آفات گردہ سے منی کا مزاج، آلات منی کا مزاج، بلکہ قلب و دماغ اور سارے اعضاء کا مزاج فاسد ہو جاتا ہے
لاغری کی صورت میں گردے کی چربی کم ہو جاتی ہے پیشاب میں سفیدی اور اس کی کثرت. ریڑھ میں میٹھا میٹھا درد ہوتا ہے، بدن میں لاغری ہوتی ہے. اور جماع کی خواہش کم ہو جاتی ہے
مغز بادام پانچ دانے
مغز فندق تین دانے
مغز پستہ تین دانے
مغز نارجیل تین دانے
مغز چلغوزہ تین دانے
سب کو پانی میں پیس کر آگ ہر رکھیں. جب گاڑھا ہونے لگے تو دو چنچ روغن گاؤ ملائیں. مصری ملا کر صبح کے وقت پلائیں، اور شام. کے وقت چھ ماشہ ترنجین کی شیر گاؤ میں کھیر بنا کر استعمال کرنا نفع بخش ہے.
ضعف گردہ میں پیشاب گوشت کے پانی کی طرح سُرخ آتا ہے، اکثر کمر اور پشت میں درد رہتا ہے خاص طور پر جھکنے، سیدھے ہونے، پہلو بدلنے کی حالت میں. کیونکہ ریڑھ کے عضلات و اعصاب بہت کمزور ہو جاتے ہیں جماع کی خواہش قلیل اور پیشاب میں بھی کمی ہوتی ہے. نیز مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے مریض نہ تو پیشاب روک سکتا ہےاور نہ ہی زور سے خارج کر سکتا ہے. پیشاب بار بار آتا ہے
ضعف دماغ
جماع کی طرف مائل کرنے والی خواہش کا مرکز، دماغ کا مخصوص حصہ (مرکزِ شہوت) ہے جو مقامی یا تناسلی اعصاب میں مخصوص لذع و دغدغہ پیدا کر کے ہیجان و انتشار پیدا کرتا ہے، اس لیے عام کمزوری یا اس خاص مرکز کی کمزوری سے ضعف باہ کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے اس طرح وہ امراض بھی ضعف باہ کا سبب ہو سکتے ہیں جن سے براہِ راست یا بالغرض دماغ کا مرکزِ شہوت متاثر ہو سکتا ہے، مثلاً مالیخولیا، مراق، صرع اور دیگر دماغی امراض و آفات، دماغی محنت و مشقت اور دماغی کاموں میں انہماک. ٹھنڈی اور مسکن و مکدر دواؤں کے استعمال سے جو ضعفِ باہ پیدا ہو جاتا ہے وہ بھی دراصل اسی قسم میں شامل ہے کیونکہ ان کی کثرت سے اعصاب اور ان کے مراکز کی قوّت میں فتور لاحق ہو جاتا ہے جس سے ان کے تاثرات میں کمی لاحق ہو جاتی ہے مثلاً افیون، بھنگ، خدرین (مخدرہ) اور تمباکو وغیرہ
مریض پریشان رہتا ہے  حواس مکدر و پریشان ہوتے ہیں. تمام حرکات سست اور بمشکل ہوتی ہیں
معالجات کے حوالے سے دماغ کو قوی کریں، مغزیات پر مشتمل معجون استعمال کروائیں، سر کی مالش نفع بخش ہے. مناسب ورزش اور ورزش کے بعد حسبِ استطاعت سر کے بل کھڑے ہونا بہت ہی زود اثر ہے، مریض کے نظام ہضم کا خاص خیال رکھا جائے
شراب نوشی
شراب کی کثرت بھی ضعفِ باہ کا مؤجب بنتی ہے. دماغی افعال اور اس کے مراکز کے لئے شراب ایک زبردست محرک ہے جس کی کثرت سے یہ مراکز تھک کے مضمحل اور بیکار ہو جاتے ہیں
مریض کی اکثر حرکات غیر ارادی ہوتی ہیں
جب تک مریض شراب نوشی ترک نہیں کرے گا علاج ممکن نہیں مریض کے اصلاح معدہ و جگر پر توجہ کریں  مریض کی علامات کو مدّنظر رکھ کر علاج معالجہ کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین