Copper تانبا کے فوائد معلومات

Copper تانبا کے فوائد معلومات

Copper تانبا  کے فوائد معلومات
تانبا جسم کی اہم غذائی ضرورت ہے اور ہماری بقاء کیلئے لازم ہے، اگرچہ جسم میں یہ نہایت قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن اہم رول ادا کرتا ہے اس لیئے اسے ٹریس ایلیمنٹ کہا. جاتا ہے
تانبا جسم میں یہ اکثر فولاد کے ساتھ کام کرتا ہے، یہی فولاد کا جسم میں انجذاب اور اس سے (آر بی سی)  بنانے کی صلاحیت دیتا ہے
تانبا ہڈیوں کو مضبوط بنانے عروق کے تناو میں اہم کردار ادا کرتا ہے علاوہ ازیں اعصاب میں اور امیون سسٹم کا مددگار ہے
جسم میں موجود تانبا کا کثیر حصہ جگر دماغ دل گردے اور ہڈیوں کےڈھانچے میں پایا جاتا ہے  ضرورت سے زائد مقدار اور ضرورت سے کمی دونوں صورتیں دماغ کو متاثر کرتی ہیں
تانبا کی کمی سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر لیول بڑھتا ہے کچھ محققین اسے ہارٹ فیلیئر سے بچانے میں معاون دواء سمجھتے ہیں
تانبا کی کمی سے جانوروں میں کارڈیو ویسکولر ڈزیز کی پیدائش نوٹ کی گئی ہے
سن 2016 میں پروفیسر کریگ چان نے اعصابی نیفرونز میں تانبے کی نقل و حرکت کا مطالعہ کیا اور بتایا کہ عصبی خلیئے میں تانبے کی زیادہ مقدار داخل ہونے سے خلیئے کے برقی سگنلز میں کمی اتی ہے اور فالتو تانبا نکلنے کے بعد خلیئے کے برقی سگنلز بہتر ہوگئے  اس طرح پروفیسر کریگ چان نے اسے عصبی خلیئے کے سگنلز کا آن آف سوئچ قرار دیا
امیون دفاعی نظام
تانبا کی کمی سے سفید زرات خون بالخصوص نیوٹروفلز کی کمی ہو جاتی ہے اس مرض میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسے نیوٹروپینیا کہا جاتا ہے
اوسٹیو پروسس
تانبا کی شدید کمی سے ہڈیوں میں منرلز کی کمی ہوکر ہڈیاں بھربھری ہونے لگتی ہیں
کارٹیلیج کی مضبوطی لچک میں تانبے کا اہم کردار ہے۔ اسی لیئے تانبے کی کمی سے جوڑوں کے کارٹیلیج میں انفیکشن ہو جاتا ہے
تانبا کی مناسب مقدار کے بنا جسم کنیکٹیو ٹشوز کی تعمیر و مرمت نہیں کرسکتا
تانبا اس کی کمی سے جسمانی جوڑ صحت مند نہیں رہتے جسم میں خستگی اور ٹوٹ پھوٹ بڑھ جاتی ہے تانبا بطور اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں فری ریڈیکلز کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے فری ریڈیکلز خلیات اور  DNA(ڈی این اے) کو نقصان پہنچاتے ہیں کینسر اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں تانبا عمر بڑھنے کے اثرات کم کرتا ہے
مقدر خوراک : تانبا کی روزانہ ضرورت 900 مائیکرو گرام کے لگ بھگ ہے
دس ہزار مائیکرو گرام یا دس ملی گرام اور اس سے زائد مقدار خوراک زہریلے اثرات پیدا کرتی ہے
گائے کا دودھ پینے والے بچوں میں تانبا کی کمی ہو جاتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین