Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

سفید بالوں کو کو سیاہ کرنے کا قدرتی نسخہ

02 Nov, 2018 بالوں کے امراض کا دیسی علاج

سفید بالوں کو کو سیاہ کرنے کا قدرتی نسخہ
سفید نالوں سے نجات حاضل کرنے کا آسان ترین اور آزمودہ قدرتی علاج
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے آج کل بازار میں طرح طرح کی چیزیں دستیاب ہیں لیکن ان میں خطرناک کیمیکلز کی وجہ سے یہ نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ آپ کی نظر کو بھی بُری طرح متاثر کرتی ہیں بالوں کی خوبصورت سیاہ رنگت کیلئے وہ قدرتی اشیاء استعمال کریں جونہ صرف تمام مصنوعی اشیاء سے زیادہ طاقتور ہیں بلکہ مکمل طور پر محفوظ بھی ہیں
نسخہ الشفاء : آملہ، بالوں کو سیاہ کرنے والی اکثر مصنوعات میں آملہ کا استعمال کا دعوی کیا جاتا ہے تو کیوں نہ آپ اصل میں آملہ ہی استعمال کر لیں اس میں وٹامن سی اور میلانین بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کالاکرتا ہے اسکے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ 50 گرام آملہ پاؤڈر کو 150 گرام ناریل کے تیل میں ملا لیں اور اسکو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں یہاں تک کہ تیل اُبلنے لگ جائے اب اسکو آنچ سے نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی جار میں ڈالکر رکھ لیں رات سوتے وقت اپنے بالوں کی جڑوں پر اچھی طرح لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں اسی طرح ایک سے دو ماہ مسلسل کریں آپکے بار قدرتی طور پر سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے اسکو متواتر استعمال کرنے سے آپکے جو نئے بال آئیں گے وہ بھی سیاہ ہی ہوں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70