اکسیر بواسیرگولیاں، بہترین دیسی علاج
ہر قسم کی بواسیر میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کشتہ چاندی 10 گرام، رسونت مدبر 10 گرام، ایلوا 10 گرام، مغز تخم 10 گرام
ترکیب تیاری : کشتہ نقرہ ، ورق نقرہ کو پہلے دن دن عرق ککروندہ میں کھرل کریں، دوسرے دن عرق برگ نیم میں کھرل کرین، اور ٹکیہ بنا کر ایک بڑے پاچک دستی میں گڑھا کھود کر اس میں رکھ دیں، اور اس پر دوسرا اوپلہ گڑھا کھود کر الٹی رکھ کر لب گوبر سے بند کر کے خشک ہونے پر محفوظ ہوا سے آنچ دیں، ٹھنڈا ہونے پر نکال کر دونوں عرقوں (عرق ککروندہ, عرق برگ نیم) سے بدستور کھرل کر کے اسی طرح آگ دیں، تین مرتبہ ایسا کرنے سے چاندی کشتہ ہو جائے گی
رسونت مدبرکرنے کا طریقہ
رسونت کو بڑی مولی میں سوراخ کرکے بھر دیں، اور منہ برادہ مولی سے بھر کر بند اوپر گوندھا ہوا آٹا چڑھائیں، خشک ہونے کے قریب ہو تو تنور کی بھوبھل میں دبائیں، جب آٹا سرخ ہو جائے تو نکال کر مولی کو توڑ کر مدبر رسونت نکال لیں
ایلوا کو چار پانچ دفعہ پانی گندنا میں حل کر کے نرم آگ پر پکائیں حتی کہ خشک ہو جائے بعد ازاں ان سب کو سمیت مغز نیم بھنگرہ جو مل جائے کے رس میں کھرل کر کے رتی رتی کے برابر گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : خونی بواسیر والے ایک گولی صبح ایک شام پانچ بجے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ عرق گاوزبان استعمال کریں پندرہ دن سے ایک ماہ، اور بادی بواسیر والے ہمراہ جوارش جالینوس استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal