نزلہ، زکام، کھانسی، بلغم کے اخراج کیلئے، بہترین سیرپ

نزلہ، زکام، کھانسی، بلغم کے اخراج کیلئے، بہترین سیرپ

نسخہ الشفاء : بہی دانہ 20 گرام، ریشہ خطمی 20 گرام، گل بنفشہ 20 گرام، لسوڑیاں 200 گرام، عناب 200 گرام، خشخاص 20 گرام، پوست خشخاش 5 عدد، گوند کتیرا 3 گرام، گوند کیکر 3 گرام، چینی 750 گرام
ترکیب تیاری : ان سب ادویہ کو رات میں 3 کلو پانی میں بھگو دیں، صبح اُٹھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب آدھا کلو رہ جائے تو تمام ادویہ کو ہاتھوں سے مل کر چھان لیں کسی مکمل کے کپڑے میں ڈالکر نچوڑ لیں پھر اس پانی کو ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں چینی ڈالکر پکائیں جب شربت کی مانند قوام بن جائے تو آنچ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈالکر رکھ لیں
مقدار خوراک : 2 بڑے چمچ کھانے والے ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل کرکے صبح اور شام کھانے کے 30 منٹ بعد پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : نزلہ، زکام، کھانسی اور اخراج بلغم کیلئے، بہترین سیرپ ہے
پر ھیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرھیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں ، شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین