پنجیری، طاقت ور صحت بخش

پنجیری، طاقت ور صحت بخش

پنجیری، طاقت ور صحت بخش
پنجیری، بہت لذیذ اور لائیٹ ہونے کے ساتھ جسم کو طاقت پہنچا کر کمر اور جوڑوں کے درد کو دور کرتی ہے اور بچوں کی نظر اور حافظے کو بڑھاتی ہے، زچگی والی خواتین کو لازمی دی جاتی ہے ان کے لئے موسم کی پابندی نہی اگر عام لوگوں کو گرمی میں استعمال کرنی پڑے تو ایک کھانے والا چمچ دودھ کے ساتھ روزانہ خوراک ہے
نسخہ الشفاء :  دیسی گھی 250 گرام، سوجی 500 گرام،  پسی ہوئی کوزہ مصری 200 گرام، سبز الائچیاں 5 عدد، ناریل کا برادہ 25 گرام، بادام 50 گرام، پستہ 30 گرام،  کاجو 30 گرام، کشمش 30 گرام، چار مغز30 گرام، اخروٹ 30 گرام، سونف 20 گرام، کمر کس 10 گرام، مکھانے 10 گرام، گوند کیکر 30 گرام
ترکیب تیاری :  آدھا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر مخانے، گوند اور کمر کس کو الگ الگ بھون کے نکال لیں پھر انکے ساتھ سونف شامل کر کے گرائنڈ کر لیں، اب اسی گھی میں کشمش کو بھی ہلکی آنچ پر بھون کے نکال لیں اب ناریل کے علاوہ باقی سب کٹے ہوئےخشک میوے اسی گھی میں بھون کے نکال لیں، اب کڑاہی کو صاف کر کے باقی بچا ہوا گھی ڈالیں الائچی کے دانے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آٹے کو ہلکا براون ہونے تک بھونیں، جب بُھن جائے تو چولہا بند کر دیں اور چینی کے علاوہ باقی سب بُھنے ہوئے اجزاء اور ناریل کو اسمیں ملا دیں،جب ٹھنڈا ہو جائے تو پسی ہوئی چینی یا مصری بھی ڈال دیں مزیدار پنجیری تیار ہے  گرم دودھ یا چائے کے ساتھ انجوائے کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین