Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

نسخہ الشفاء : دمہ کا دورہ روکنے کا علاج

28 Apr, 2018 دیسی طریقہ علاج

مریض دمہ کا حال جو دورہ کے وقت ہوتا ہے بیان کرنا مشکل ہے مریض کبھی اٹھتا ہے کبھی کھڑے ہو کر آگے جھکتا ہے کسی طرح سانس آسانی سے آئے لیکن کامیابی نہیں ہوتی اس وقت کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ایک سادہ سا علاج لکھ رہا ہوں
نسخہ الشفاء :  دس عدد  منقٰی کچل کر 100 گرام، بھینس کا دودھ  اور 100 گرام، پانی میں ملا کر اس قدر ابالیں کہ پانی جل کر  صرف دودھ باقی رہ جائے اب اس کو چھان کر پلائیں انشاءاللہ فورا دورہ رک جائے گا، بوقت ضرورت استعمال کر لیا کریں
نوٹ : صرف گرم دودھ کا پلانا بھی مفید ہے
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal