مقوی دل و دماغ نسخہ
نسخہ الشفاء : مرجان شاخ سرخ رنگ ہاون دستہ میں کوٹیں اور باریک ہونے پر 50 گرام، وزن کرکے کھرل پختہ میں ڈالیں اور لعاب گھیکوار میں کھرل کریں دوران سحق میں ایک ایک ورق طلاء ملاتے اور کھرل کرتے جائیں حتی کہ چھ ماشہ ورق شامل ہوجائیں بعد ازاں آٹھ گھنٹہ یومیہ کے حساب سے تین دن مزید لعاب گھیکوار شامل کرکے کھرل کریں اور پھر چھ گرام کی ٹکیاں بنا کر خشک کریں اور پھر مٹی کے کوزہ میں بند اور گل حکمت کرکے دس کلو اپلوں کی آگ دیں اور اس کے بعد ایک آگ عرق گلاب سہ آتشہ یا گلسرخ بہاری کے پانی میں دےلیں تیار ہے
مقدارخوراک : صبح نہار منہ چار چاول سے ایک رتی تک مکھن میں رکھ کرکھائیں اور ایک گلاس دودھ پیئں ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : مقوی دل و دماغ ہے وہم و نسیان کیلئے مفید ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal