(کھانسی) اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں خشک اور تر۔ خشک کھانسی وہ ہوتی ہے جس میں کھانسنے کے بعد بلغم خارج نہ ہو جبکہ تر کھانسی میں سینے میں بلغم کی گڑگڑاہٹ واضح محسوس ہوتی ہے
ہوالشافی : گوند کیکر‘ مصری اور شکر تیغال باریک ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر چنے کے برابرگولیاں بنا لیں۔ بوقت ضرورت ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں۔(کہنہ کھانسی) کیکر کی چھال اتار کر خشک کر لیں پھر پاﺅ بھر پانی میں ایک تولہ چھال لے کر جوش دیں جب چوتھائی حصہ باقی رہ جائے تو اتار کر نیم گرم نوش فرمائیں صرف تین روز کے استعمال سے ہی پرانی سے پرانی کھانسی کا خاتمہ ہو جائے گا۔