Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

سیلان الرحم (لیکوریا) LEUCORRHOEA

25 Mar, 2010 ہر مرض کے لئے بہترین دیسی نسخوں کا ذخیرہ
دیہاتی علاقوں خصوصاً پنجاب میں اس مرض کو ”سفید پانی آنا” بھی کہتے ہیں آج کل اکثر خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں لیکن مشرقی شرم و حجاب کی وجہ سے اس مرض کو معمولی سمجھ کر علاج کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتیں حالانکہ یہ مرض ان کی صحت اور حسن و جمال کو متاثر کرتا ہے اس مرض کا جلد علاج نہ کرنے کی صورت میں ضعف اعضائے رئیسہ اور دیگر عوارضات کے باعث عورت اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتی اس مرض میں عورت کی اندام نہانی یا رحم کی غشائے مخاطی سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے