Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

سوزاک

26 Mar, 2010 دیسی طریقہ علاج
کیکر کے پھول تر یا خشک دو تولہ لے کر ایک مٹی کے کورے کوزے میں پاﺅ بھر پانی میں بھگو دیں اور بوقت صبح مل چھان کر دو تولہ مصری ملا کر پلا دیں چند روز کے استعمال سے سوزاک کو قطعی آرام ہو گا۔ جریان  یہ نسخہ بظاہر بہت معمولی لگتا ہے مگر فائدے کے لحاظ سے بہت عجیب ہے ۔ کیکر کے پتے‘ کیکر کا پھل‘ کیکر کے پھول‘ کیکر کی چھال‘ کیکر کی گوند‘ پانچوں انگ ہم وزن لے کر سایہ میں خشک کرلیں اور پھر باریک پیس کر ملا لیں اور ان تمام کے برابر چینی شامل کر لیں ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام دودھ کے ہمراہ کھائیں ‘ اس نسخہ کے استعمال سے 25 سالہ پرانا جریان کو بھی فائدہ حاصل ہوا ۔