خواص سیب ، ایپل APPle

خواص سیب ، ایپل APPle

خواص سیب ، ایپل
APPle
دیگرنام : عربی میں تفاح ،سندھی میں سوف بنگلہ میں سؤ ،پنجابی میں سیو اور انگریزی میں ایپل کہتے ہیں
ماہیت : یہ ایک خوشبو دار لذیز پھل ہے۔اس کا درخت 35فٹ اونچا ہوتاہے۔پتے بیضوی نوکدار لگ بھگ دو تین انچ چوڑے دندانے دار آخری حصہ سفید اور روئیں دار ہوتاہے۔پھول سرخ نقطہ دار یاگلابی خوشبو دار گچھوں میں لگتے ہیں ۔پھل گول چکنا چمکدار کچی حالت میں سبز پکنے پر زرد مائل سرخ ہوتاہے۔کچے پھل کا ذائقہ ترش اور پھیکاجبکہ پکنے پر ذائقہ شیریں اور رس دار ہوتاہے۔سیب کی بہت سی اقسام ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ علیحدہ علیحدہ ہوتاہے
مقام پیدائش : یہ عموماًآٹھ نو ہزار فٹ کی بلندی پر پیداہوتاہے۔پاکستان میں بلوچستان صوبہ سرحد کے علاوہ کشمیر شملہ نینی تال کلو پرایشیاکے ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں بہت سی جگہوں پر ہوتاہے۔مگر کشمیر کا سیب زیادہ اچھا ماناجاتاہے
مزاج : شیریں سیب گرم و تر درجہ اول
ترش سیب : سردخشک درجہ اول
افعال سیب شیریں : مفرح و مقوی قلب ،مقوی معدہ و جگر ،مقوی دماغ ،ہاضم ،دافع سعال یابس دافع اسہال صفر اوی خفیف قابض
افعا ل سیب ترش : مقوی معدہ و جگر مفرح مقوی قلب ،قابض ،مسکن اور دافع قے
استعمال : مفرح و مقوی قلب ہونے کی وجہ سے اعضاء کو تقویت دینے خفقان وہم کو دور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔دافع سعال یا بس ہونے کی وجہ سے خشک کھانسی کو دور کرتاہے۔اسہال خونی دموی کیلئے مفیدہے۔یہ غلبہ صفراء و خون کو سکون دیتاہے۔مسکن ہونے کی وجہ سے عضہ و جوش خون کو دور کرتاہے۔گرمی کی شدت کو کم کرتاہے۔چہرے کے رنگ کو نکھارتاہے
رُب سیب : غلبہ صفراء اور اسہال صفراوی میں استعمال کیاجاتاہے
مربہ سیب : اختلاج القلب اور خفقان میں کھلاتے ہیں ۔یہ بھوک کو بڑھاتاہے اور سیب کا پانی نکال کر مفرح معجونوں میں شامل کیاجاتاہے۔جیسے مفرح شیخ الرئیس
نفع خاص : مفرح و مقوی قلب و دماغ
مضر : ریاح پیداکرتاہے
مصلح : شہد ،دار چینی گلقند
مقدارخوراک : مربہ سیب ایک تولہ سے دو تولہ تک
شربت سیب : بیس گرام سے چالیس گرام یا بیس گرام تک
رُب سیب : دس گرام سے پندرہ گرام

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


سیب کے فوائد
سیب مفرح دل و دماغ ہے
دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے اس میں فولاد ،وٹامن اے کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔
سیب قدرے قابض ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔ گرمی کو تسکین دیتا ہے۔  خون صالح پیدا کرتا ہے بشرطیکہ صبح اور تیسرے پہر کھایا جائے۔
 چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔ جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے۔  معدہ کو طاقت دیتا ہے اورفعلِ معدہ کو درست کرتا ہے۔
ہانپنے اورخفقان میں مفید ہے۔ سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے سیب قے کو روکتا ہے اور متلی کا مانع ہے۔
کمزور مریضوں کو بے حد مفید ہے۔ ترش سیب قابض ہوتا ہے اور قے کا سبب بھی بنتا ہے۔ سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے اس وجہ سے پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ 
سیب پھلوں میں اپنی غذائی افادیت کی بناءپر خاص مقام رکھتا ہے۔ اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پاہ دودھ صبح نہار منہ پیا جائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔
 رات کو سوتے وقت سیب کھانا قبض کشا اثر رکھتا ہے۔ معدہ کی کمزوری اور ضعف جگر کی صورت میں ترش سیب استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
دماغی کام کرنے والوں کےلئے سیب کھانا قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے۔ سیب کے جوس سے پیٹ اور انتڑیوں کے جراثیم دور ہوتے ہیں اور دافع بدبو بھی ہے۔ گردوں کی صفائی کےلئے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔
سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبو دار چائے تیار کی جا سکتی ہے۔ جو چالیس سال سے اوپر خواتین و حضرات کےلئے بے حد مفید ہے۔
سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزور یوں کو دور کرتی ہے۔
اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔  سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاءدانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہو کر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔ ویسے تو سیب اپنے تمام تر فوائد کے ساتھ کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔
اگر سیب کو کھانے کے بعد کھایا جائے تو یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ بچے کی پیدائش سے پہلے اگر سیب کا متواتر استعمال کیا جائے تو بچہ خوبصورت پیدا ہوتا ہے اور حاملہ عورت مختلف بیماریوں سے محفوظ بھی رہتی ہے۔  چھ ماہ کی عمر والے بچے کو دو چمچ سیب کا جوس روزانہ پلانے سے اس کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور چھوٹی موٹی بیماری بھی بچے کو نہیں لگتیں (انشاءاللہ)۔ پیچش ،ٹائیفائیڈ، تپ دق اور کھانسی میں سیب کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔
دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنے کےلئے سیب کا مربہ کھانا بہت ضروری ہوتا ہے اس سے خون کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔
اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور ہوتی ہے۔ سیب کا جوس جوش دے کر تین چار روز تک تقریباً ایک پائو روزانہ پلایا جائے تو ہر نشہ کرنے والا نشے کو چھوڑ دے گا۔ مقوی دل، دماغ اور مقوی جگر مربہ تیار کرنے کےلئے عمدہ سیب ایک سیر لیں۔ انہیں احتیاط سے چھیل کر ایک سیرپانی میں ڈال کر دوجوش دے کر اتار لیں۔ پانی سے سیب الگ کر کے تین گنا(تین سیر) چینی ملا کر قوام تیار کریں پھر سیب اس قوام میں ملا دیں اور سیبوں کو کسی چھری سے ٹک لگائیں۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
سیب کے مسلسل استعمال سے بدن میںپھرتی اور جسم میں چستی آجاتی ہے۔سیب مقوی بصر اورحافظہ کو تیز کرتا ہے۔ سر درد کی صورت میں سیب کی نسوار استعمال کی جاتی ہے۔
جس میں خشک شدہ سیب ایک تولہ، جنگلی اپلوں کی راکھ ایک تولہ کو اچھی طرح رگڑ کر ملا کر محفوظ کر لیں بوقت ضرورت ذرا سا سونگھنا فوری فائدہ دیتا ہے۔
 آنکھوں کے ورم کے لئے سیب کی پلٹس مفید ہوتی ہے۔  )آنکھوں کی جملہ بیماریاں دور کرنے کےلئے سرمہ سیاہ ایک تولہ، قلمی شورہ ڈیڑھ ماشہ، کف دریا ڈیڑھ ماشہ، کالی مرچ چار عدد لے کر پانچ دن تک تمام ادویہ کو عرق سیب میں کھرل کریں۔ خشک ہونے پر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
رات کو سوتے وقت دو دو سلائیاں ڈالنا بے حد مفید رہتا ہے۔ اگر کھل کر اجابت کا خیال ہو تو ایک سیب کو دودھ کے اندر اتنا پکائیں کہ وہ بالکل نرم ہو جائے۔ اسے اچھی طرح مل چھان کر حسب طبیعت چینی ملا کر پینا فائدہ دیتا ہے۔ دانتوں کا منجن بنانے کےلئے سیب کے درخت کا کوئلہ دو تولے ، سونٹھ ایک تولہ، نمک لاہوری ایک تولہ، پھٹکڑی آدھ تولہ، تمام ادویہ کا سفوف بنا لیں اور یہ سفوف حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
 اگر بہی دانہ ایک تولہ پوٹلی میں باندھ کر بکری کے آدھ سیر دودھ میں جوش دیں پوٹلی نکال کر اس دودھ میں تین پاو سیب کا جوس ملا کر پینے سے نیند آنا شروع ہو جاتی ہے اور اس طرح نیند کی کمی والی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔  شربت سیب جو کہ اعصابی طاقت دیتا ہے کویوں تیارکیا جا سکتا ہے آدھ سیر سیب کا اچھی طرح سے جوس نکال لیں۔ پھراس کے اندر عرق گلاب ایک سیر کا اضافہ کر لیں۔ اس کے بعد آدھ سیر چینی ملا کر قوام بنائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔ دو تولے شربت ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔
سیب کو خوب چبا چبا کر کھانا چائیے تاکہ اس کے مفید اجزاءدانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کریں۔ اگر بچے کو سیب کی قاشیں تراش کر دی جائیں اور بچہ اس کو چبا کر کھائے تو اس کے دانت بآسانی نکل آتے ہیں۔
سیب ایک عدد لے کر اچھی طرح سے چھیل کرتھوڑا نمک لگا کر صبح نہار منہ تین روز تک کھانے سے سر درد کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ بھوک میں اضافہ کرنے کےلئے آدھ سیر جوس سیب میں کالی مرچ، زیرہ اور نمک معمولی مقدار میں ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے اور غذا بھی جزو بدن بنتی ہے۔
سیب کا مربہ ایک دانہ صبح ورق نقرہ میں لپیٹ کر کھانا مقوی قلب اور مقوی دماغ ہوتا ہے۔ بینائی کو طاقت دیتا ہے۔ سیب وسواس سوداوی کو رفع کرتا ہے اور وبا کو نافع ہے۔
بچھو کے زہر کو دور کرتا ہے اس کےلئے ایک پائو جوس دن میں چار دفعہ پلائیں اور سیب کا گودا کاٹے والی جگہ پر باند ھیں ۔
صفراءکا غلبہ اور جوش خون کو مفید ہوتا ہے۔ کچے سیبوں کو گرم کر کے ورم پر لگانا مفید ہوتا ہے۔ ترش سیب نسیان (بھول جانے والی بیماری) پیدا کرتا ہے

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70